IBPS Clerks-CWE بنک کلرک امتحان

IBPS انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ پرسنل سلکشن نے کلریکل کیڈرکے تقررات کیلئے مشترکہ تحریری امتحان CWE Common Written Exam – Clerks کا اعلان کردیا ہے ۔ اس امتحان کے ذریعہ ملک کے سرکردہ قومیائے گئے بنکوں Nationalised 23 کے مختلف برانچس میں کلرک کے تقررات کے اہل ہونگے ۔

CWE مشترکہ تحریری امتحان دو مرحلے
IBPS انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ پرسنل سلکشن IBPS بنک کلرک کے تقررات کیلئے دو مرحلوں کے امتحانات ہیں۔جو
I-Prelinery – Online – Exam
II-Online Main Exam
III-Interview
CWE کلریکل کیڈر کے آن لائن پریلمنری امتحانات 5 ڈسمبر   ، 6 ڈسمبر ، 12 ڈسمبر اور 13 ڈسمبر امیدواروں کو کونسا تاریخ کو یہ امتحان لکھنا ہوگا ۔ ہال ٹکٹ پر تاریخ درج کرائی جائے گی ۔ Main آن لائن 2 جنوری 2016 اور 3 جنوری 2016 کو رکھا گیا ۔ اس کیلئے پریلمنری امتحان کے امیدوار بعد Main امتحان کیلئے انتخاب کیا جائے گا ۔دو مرحلوں کے امتحانات کے بعد انٹرویو فبروری 2016 میں ہوگا۔ آخری مرحلہ الاٹمنٹ کا رہے گا اس طرح IBPS نے جنوری 2016 کے بنکوں میں مخلوعہ جائیدادیں ، کلریکل کیڈر کیلئے تقررات ان امتحانات کے مظاہرہ پر ہوگا۔

تعلیمی قابلیت اہلیت
CWE کلریکل کیڈر کے امیدوار کی تعلیمی قابلیت کم از کم ڈگری کامیاب بی اے ، بی کام ، بی ایس سی یا پروفیشنل گریجویٹ اہل ہیں ۔ عمر 20 سال سے 28 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔
فارمس آن لائن داخل کریں
IBPS کے کلریکل امتحان CWE میں شرکت کیلئے فارمس صرف آن لائن داخل کرناہے ۔ آن لائن رجسٹریشن 11 اگسٹ سے شروع ہورہاہ ے اور آخری تاریخ یکم ستمبر ہے اس کا ویب سائیٹ www.ibps.in  ہے ۔

CBT اور آن لائن امتحانات کیلئے کوچنگ کم ٹریننگ
آن لائن امتحانات کی کمپیوٹر پر کوچنگ کم ٹریننگ ابتدا سے بغیر پن اور پیپر پر صرف کمپیوٹر پر کس طرح امتحان دینا ہوتا ہے اس کیلئے لڑکے / لڑکیوں کیلئے الگ الگ بیاچس بنائے جارہے ہیں ۔آن لائن فارم کے ادخال کی سہولت ہے ۔ بشیر باغ حیدرآباد میں اس کا سنٹر ہے ’’ ہوپ اینڈ اسکوپ ‘‘ فرسٹ فلور ہیرا منشن روبرو پائیگاہ پلازہ فون 040-65552338 ۔
اوپن انٹرمیڈیٹ ایک سالہ کورس داخلے امتحانات
انٹرمیڈیٹ اوپن اسکولنگ سے کرنے کیلئے داخلے کا اعلان ہوچکاہے ۔ ایس ایس سی یا دسویں کے مماثل کورس کامیاب امیدوار اس کے اہل ہیں داخلے کے بعد درسی کتب مواد مہیا کیا جاتا ہے اور امتحانات کے بعد جو سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے وہ انٹرمیڈیٹ کے مماثل ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے ویژنری کالج عبداللہ بلڈنگ نزد خلوت چوک پر 9390044014 پر ربط پیدا کریں۔
TSOSS اوپن ایس ایس سی داخلے
تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی جو APOSS سے بدل کر ہوگئی اس کے اوپن ایس ایس سی میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے امتحانات بھی اس سوسائٹی کے تحت ہوتے ہیں اور کامیابی کے بعد جو سرٹیفیکٹ جاری کیا جاتا ہے وہ بھی ایس ایس سی کے مماثل ہوتا ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے 9885316623 پر ربط پیدا کریں۔

TSPSC کا آن لائن رجسٹریشن جاری
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن میں ایک دفعہ مکمل معلومات درج کرواتے ہوئے  OTR – One Time Registration جاری ہے ۔ انٹر ، ڈگری ، انجینئرس پوسٹ گریجویٹ ، بی ایڈ یا کوئی بھی تعلیمیافتہ لڑکے ، لڑکیاں جو سرکاری ملاممت کے خواہاں ہیں پہلے اس سائٹ پر OTR رجسٹریشن کروائیں اس کی معلومات رہبری کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبررام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رجوع ہو ۔

ڈگری امیدوار بنک کلرک امتحان میں شرکت کریں
کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار بنکوں میں کلرک کے پوسٹ کی ملازمت کیلئے IBPS کے مشترکہ تحریری امتحان CWE میں شرکت کریں ۔ اس امتحان میں شرکت اور کامیابی پر وہ ملک کے سرکردہ قومیائے گئے نئے بنکوں Nationalised Bank جن میں کنارا بنک ، سنڈیکیٹ بنک ، بنک آف بڑودہ ، انڈین بینک ، پنجاب نیشنل بینک ، وجئے بینک ، کارپوریشن بینک ، انڈین اورسیز بینک ، بینک آف انڈیا ، آندھرا بینک ، سنٹرل بینک آف انڈیا اور دیگر بینک شامل ہیں جو اپنے بنکوں کے برانچس میں کلرک کی مخلوعہ جائیداد پر IBPs کے کلرک CWE کامیاب امیدواروں کو اہل قرار دیتے ہوئے تقرر کرتے ہیں اس لئے گرائجویٹ امیدوارکو چاہئے کہ وہ IBPS کے اس اہم ترین امتحان میں شرکت کیلئے پہلے فارم داخل کریں پھر آن لائن کمپیوٹر پر مبنی امتحان میں شرکت کریں۔