IAS/IPS CSAT – 2014 سیول سروس پریلمنری امتحان کا نتیجہ

ریاست تلنگانہ میں ٹیچرس کے مسائل
نئی ریاست تلنگانہ کے قیام میں ٹیچرس نے کافی اہم رول ادا کیا ہے اور علاقہ تلنگانہ میں ٹیچرس ترقی سے محروم ہیں ۔انہیں یہ امید ہیکہ ریاست تلنگانہ کی موجودہ حکومت ٹیچرس کے مسائل کو جلد سے جلد حل کردے گی ۔ ریاست تلنگانہ میں ہزاروں ٹیچرس ایسے ہیں جن کا تقرر تلگودیشم کے دور حکومت میں ہوا تھا ۔ وہ صرف ماہانہ (398) روپیوں پر کام کرچکے ہیں ۔ آج بھی انکی تنخواہ جونیر ٹیچرس سے بھی کم ہے ۔ ان اسپیشل ٹیچرس کا مطالبہ یہ ہیکہ انہیں نوشنل انکریمنٹ دیا جائے ۔ جس سے ان کی تنخواہ میں کچھ حد تک اضافہ ہوگا ۔ ماضی میں کانگریس حکومت نے نوشنل انکریمنٹ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ علحدہ ریاست کا قیام اور حکومت کی تبدیلی سے مذکورہ دیرینہ مسئلہ برف دان کی نذر ہوگا ۔ اب ٹیچرس موجودہ حکومت سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اسپیشل ٹیچرس کو حکومت نوشنل انکریمنٹ کیلئے حکم نامہ ( جی او ) جاری کرے گی ۔ ریاست تلنگانہ میں منڈل ایجوکیشنل آفیسروں اور ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسروں کی سینکڑوں جائیدادیں مخلوعہ ہیں

اور ان جائیدادوں پر انچارج عہدیداروں سے کام لیا جارہا ہے ۔ جس سے محکمہ تعلیمات میں کام کاج صحیح ڈھنگ سے نہیں ہورہا ہے ۔ ان حالات میں ریاست تلنگانہ کیلئے سرویس رولز کا ہونا لازمی ہے ۔ یکساں سرویس رولز سے ضلع پریشد اور گورنمنٹ کے تحت کام کرنے والے ٹیچرس دونوں کو فائدہ ہوگا ۔ ضلع پریشد کے ٹیچرس موجودہ حکومت کے ہر دلعزیز چیف منسٹر جناب کے چندرشیکھرراو سے امید کررہے ہیں کہ وہ یکساں سرویس رولز کیلئے جلد از جلد ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے احکامات ( جی او ) کی اجرائی عمل میں لائینگے ۔

اس حکم نامہ سے ریاست تلنگانہ میں جونیر کالجس میں مخلوعہ لکچررس کی جائیدادوں پر ضلع پریشد اور گورنمنٹ اسکولس میں کام کرنے والے ٹیچرس کو ترقی حاصل ہوگی ۔ اور اسی طرح منڈل ایجوکیشنل آفیسروں اور ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسروں کی عرصہ دراز سے مخلوعہ جائیدادوں پر دونوں انتظامیہ کے تحت کام کرنے والے ٹیچرس کو ترقی ملے گی ۔ اور اس کے علاوہ ٹیچرس کے تربیتی ادارہ DIET پر طویل عرصے سے مخلوعہ جائیدادوں پر ترقی حاصل ہوگی اور ریاستی حکومت کو ڈسٹرکٹ سلکشن کمیٹی (DSC) کے انعقاد میں بھی سہولت ہوگی ۔ سرکاری اسکولس میں خصوصاً اردو میڈیم میں ٹیچرس کی شدید کمی ہے ۔ جس سے طلباء کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ریاستی حکومت سرویس رولز کے نہیں ہونے سے عارضی ٹیچرس کا تقرر کررہی ہے ۔ گورنمنٹ ٹیچرس اور ضلع پریشد ٹیچرس کی انجمن باہمی اتحاد سے ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالے تو ریاست میں یکساں سرویس رولز کیلئے احکامات جاری ہوسکتے ہیں ۔ یہاں اس امر کی وضاحت ضروری بلکہ ریاست کے ٹیچرس کی سب سے بڑی تنظیم PRTU پروگریسو رنگنائیزڈ ٹیچرس یونین کے تمام قائدین بشمول MLAS اور سابق ایم ایل سی موہن ریڈی اس خصوص میں ریاستی چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راو اور ریاستی وزیر تعلیم مسٹر جگدیش ریڈی سے نمائندگی کرچکے ہیں اور امید کی جارہی ہیکہ یکساں سرویس رولز کے احکامات جلد سے جلد جاری ہوں گے ۔ جس سے ریاست میں ٹیچرس کے تبادلے ، مخلوعہ جائیدادوں پر ترقی جیسے مسائل حل ہوں گے ۔

IAS/IPS پہلے مرحلے سیول سروس پریلمنری امتحان کا نتیجہ
سال حال اگسٹ 2014 ء میں آئی اے ایس / آئی پی ایس ، آئی ایف ایس اور دیگر سنٹرل سروسس کیلئے UPSC کے تحت پہلے مرحلہ کا سیول سروس پریلمنری امتحان CSAT کا ملک بھر میں انعقاد عمل میں آیا اس میں جملہ 4,51,602 امیدواروں نے شرکت کی ۔ جن کے منجملہ 16,900 امیدواروں کو دوسرے مرحلہ کے Main امتحان کیلئے منتخب قرار دیا گیا اس امتحان میں دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے 28 ہزار امیدواروںنے شرکت کی تھی جس میں دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد 18,161 امیدواروں نے شرکت کی تھی ۔ اور اس پہلے مرحلہ میں CSAT میں 28 ہزار کے منجملہ صرف 550 امیدواروں کا دوسرا مرحلہ Main کیلئے انتخاب ہوا، سال حال عام زمرہ میں 400 کے منجملہ 216 نشانات Cut off Marks رہے ۔ دوسرے مرحلہ کا امتحان Main ، 14 ڈسمبر کو رکھا گیا ہے اس سال شہری علاقہ جات کی طلبہ کی اکثریت کامیابی ، امیدواروں کی تعداد میں دیکھی گئی جبکہ مضافات اور دیہی علاقہ جات کے طلبہ کم رہے ۔ یہ اس وقت سے ہورہا ہے جب سے CSAT Aptitude ذہنی رحجان شروع کیا گیا ہے ۔

ایس ایس سی امتحانی فیس ادخال کی تاریخ
ایس ایس سی کے سالانہ امتحان منعقد شدنی مارچ 2015 میں شرکت کیلئے بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے امتحانی فیس کے ادخال کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے ہر ضلع کے DEO کے ذرائع سے اس کی اطلاع تمام مدارس کو دیدی گئی ہے ۔ اس دفعہ صرف اسکول میں زیرتعلیم باقاعدہ ( ریگولر ) طلبہ ہی کو شرکت کی اجازت رہے گی بغیر اسکول تعلیم کے پرائیویٹ طور پر شرکت کا طریقہ ختم کردیا گیا ہے سال حال امتحان کے فیس کے ادخال کی آخری تاریخ بغیر جرمانہ کے 5 نومبر تک اور 50 روپئے جرمانہ کے ساتھ 15 نومبر اور 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 25 نومبر تک دی گئی ہیں ۔ اس سال امتحانی اسکیم سوالی پرچے میں کافی تبدیلیاں کی گئی ۔ CBSE طرز پر پراجکٹ ورک ( اسسمنٹ ) انٹرنل کے 20 نشانات اور بورڈ امتحان پرچے کے 80 نشانات کردیئے گئے ۔ اور زبان دوم تلگو کیلئے سابق میں کامیابی کے نشانات 20 ، اس دفعہ دیگر مضامین کے ساتھ 35 نشانات پر کامیاب قرار دیا جارہا ہے ۔ اس سے بھی مشکلات کا سامنا ہوگا جو طلبہ ایس ایس سی مارچ 2015 کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہوں فون نمبر 9885316623 پر ربط پیدا کریں۔