IAS/IPS Civil Services Exam 2015 سیول سروس پریلمنری امتحان

UPSC یونین پبلک سروس کمیشن سیول سروسس پریلمنری امتحان سال 2015 ء کا اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ اس کے ذریعہ
IAS-Indian Adminstrative Service
IPS – Indian Pubice Service
IFS- Indian Foreign Service
کے ساتھ سنٹرل سروسس کے Group – (A) اور Group B زمرہ کے تحت کے مختلف 24 سروسس ہیں ۔
Civil Services (Preliminary) Exam – 2015
سیول سروسس پریلمنری امتحان ملک بھر کے اہم اور منتخبہ مقامات پر جن میں حیدرآباد بھی شامل ہے ۔ 23 اگسٹ 2015 ء کو رکھا گیا ہے یہCSP اور CSAT Civil Services Aptitute Test ہے جو دو پرچوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ پرچہ اول جنرل اسٹڈیز اور پرچہ دوم Aptitute Test جو ذہنی رحجان ، نفسیاتی نوعیت کے سوالات پر مبنی ہوتا ہے جو IIM سابق میں دوسرا پرچہ کوئی ایک اختیاری مضمون کا ہوا کرتا تھا اور امیدوار کوئی ایک مضمون کو بطور اختیاری مضمون Optional کے پہلے مرحلے کے امتحان Prelim میں لیا کرتے تھے ۔ اب کسی بھی مضمون کے گریجویٹ ، پروفیشنل کیلئے یہ امتحان مشترکہ طور پر ایک ، ایک پرچہ کا ہورہا ہے ۔

گریجویٹ امیدوار اہل
IAS/IPS کیلئے تین مرحلے ہوتے ہیں ۔ پہلا پریلمنری امتحان ۔ دوسرا Main امتحان ۔ تیسرا اور آخری شخصی انٹرویو ان تینوں مرحلے کیلئے سب سے پہلے پریلمنری امتحان میں کامیاب ہونا ہوگا ۔ اور اس میں شرکت کیلئے کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار چاہے وہ کسی بھی طرح سے ڈگری کئے ہو یا پروفیشنل ہوڈگری کئے اہل ہیں ۔ اس کے فارم کو صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 19جون مقرر کی گئی ۔ www.upsconline.nic.in امتحان کی اسکیم ، نصاب ، امتحانی مراکز اور رہنمایانہ نکات کیلئے سے ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتا ہے ۔
www.upsc.gov.in

آن لائن فارمس کا ادخال19 جون
آخری تاریخ
UPSC کے سیول سروسس امتحانات ( پریلمنری) میں شرکت کیلئے فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے کوئی اور طریقہ کار نہیں ہے اس کی مکمل تفصیلات ، ہدایات معلومات کے ساتھ فارم بھی اس ویب سائیٹ www.upsconline.nic.in پر داخل کریں ۔ آن لائن فارمس کے ادخال جاری ہے ۔ اور آخری تاریخ 19 جون 2015 ء مقرر ہے اس کا مکمل اور تفصیلی اعلامیہ UPSC کے ویب سائیٹ پر دیدیا گیا ہے ۔ ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کریں ۔
www.upsc.gov.in
سیول سروسس کے تین مرحلہ
سیول سروسس امتحانات تین مرحلوں میں ہوتا ہے ۔ پہلا مرحلہ جو سب کیلئے مشترکہ ہوتاہے اور جس کیلئے ملک بھر سے لگ بھگ 3 تا 4 لاکھ امیدوار شرکت کرتے ہیں اس طرح پہلے مرحلہ کا امتحان جو پریلمنری امتحان کہلاتا ہے اس ابتدائی مرحلہ کے امتحان کو سب سے زیادہ اسکریننگ ٹسٹ بھی قرار دیا جاتا ہے جس کے ذریعہ دوسرے مرحلہ کے امتحان Main کیلئے انتخاب کرتے ہوئے دس تا بارہ ہزار امیدواروں کو منتخب کیا جاتا ہے ۔
پہلا مرحلہ پریلمنری امتحان
UPSC نے سال حال سیول سروس کے پہلے مرحلہ کا امتحان پریلمنری 23 اگسٹ 2015 ء کو مقرر کیا ہے ۔ یہ امتحانات بالکلیہ طور پر آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے سوالات ( معروضی سوالات ) پر جس کو کثیر انتخابی سوالات کئے ہیں یعنی صحیح جواب کو تو منتخب کرتا ہوتا ہے لیکن جوابات A,B,C,D یا 1,2,3,4 کو OMR شیٹ پر حل کرنا ہوتا ہے لیکن سوالات طویل نوعیت کے ہوتے ہیں جس کو سمجھنے وقت درکار ہوتا ہے اور غلط جوابات کی صورت میں اس کے منفی نشانات Negative Marks ہوتے ہیں اور اس تناسب سے صحیح جوابات کے حاصل کردہ نشانات منہا کردیئے جائے گا ۔

دوسرے مرحلہ کا امتحان Main
سال حال UPSC نے سیول سروس کے دوسرے مرحلہ کے امتحان Main میں تبدیلیاں کی ہیں ویب سائیٹ پر مکمل نصاب نمونہ پرچہ کو ملاحظہ کرسکتے ہیں اس سال سے ایڈیشنل انگلش کو روشناس کیا گیا ۔ جنرل اسٹڈیز کے 250 نشانات کے 4 پرچے ہیں جبکہ دو پرچے 500 ، 500 نشانات کے اختیاری مضامین کے ہونگے ۔ اس طرح دوسرے مرحلہ کے Main امتحان میں 10 تا 12ہزار امیدوار شرکت کرتے ہیں اس کے بعد تیسرے اور آخری مرحلہ انٹرویو شخصی امتحان ہوتا ہے جس میں 1:3 کے تناسب سے لگ بھگ دو ہزار امیدواروں کو طلب کیا جاتا ہے اس طرح سیول سروسس کے امتحانات کے تین مرحلے ہونگے ۔