HRA Expo  ہائی ٹیکس پر رئیل اسٹیٹ نمائش کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد رئیلٹرس اسوسی ایشن

(HRA) کے زیر اہتمام حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ کی بہت بڑی نمائش 8 تا 10 دسمبر ہال نمبر 2 ، ہائی ٹیکس کنونشن سنٹر پر منعقد کی جارہی ہے ۔ اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں کمشنر جی ایچ ایم سی مسٹر بی جناردھن ریڈی اور بیاڈمینٹن کوچ پی گوپی چند نے شرکت کی ۔ یہ نمائش جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے معاون ہے ۔ جس میں مشہور بلڈرس کی جانب سے کلیر ٹائیل جائیدادوں کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ یہ نمائش جائیداد کی خریدی اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک موزوں پلیٹ فارم ہے ۔ اس ایکسپو میں ایک کونسلنگ سنٹر بھی ہوگا جہاں ایچ آر اے کے سینئیر ایڈوائزرس جنہیں مقامی مارکٹ کے معاملات میں مہارت حاصل ہے ۔ مکان کی خریدی کرنے والوں کی رہنمائی کریں گے تاکہ وہ صحیح قیمت پر موزوں جائیداد خرید سکیں ۔ اس ایکسپو میں کئی فینانس کمپنیوں اور بینکس کی جانب سے پرکشش ہوم لونس کی پیشکش کی جائے گی اور برسر موقع منظوری دی جائیگی ۔۔