H-1B ویزوں سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں : امریکی عہدیدار

واشنگٹن ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ
H-1B
ویزوں کیلئے امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ البتہ اس پالیسی پر نظرثانی کی جارہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس سے امریکی ورکرس اور ان کی تنخواہوں پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ یاد رہیکہ اس بیان کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ گئی ہیکہ آئندہ ہفتہ نئی دہلی میں ہند ۔ امریکہ 2+2 ڈائیلاگ منعقد ہونے والے ہیں جہاں ہندوستان اس مشہور و مقبول H-1B ویزے سے متعلق موضوع کو ضرور اٹھائے گا ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے حکم عاملہ میں
H-1B
ویزوں کی اجرائی کے تعلق سے جو بیان جاری کیا ہے اس میں خصوصی طور پر اس بات پر زور دیا گیا ہیکہ اس پروگرام کو کچھ اس انداز میں روبہ عمل لایا جائے کہ اس سے امریکی شہریوں کی ملازمتیں اثرانداز نہ ہوں لہٰذا ایک بار پھر یہ کہنا مناسب ہوگا کہ
H-1B
ویزوں کے تعلق سے امریکہ کی پالیسی میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور اس کے کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آسکتے۔