GPAT – 2015 M.Pharm یم فارمیسی کا انٹرنس ٹسٹ

AICTE آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن جو قومی سطح کا ٹیکنیکل اور پروفیشنل کورسز کیلئے ایک بااختیار ادارہ ہے سال 2010 ء سے فارمیسی گریجویٹ کیکلئے یم فارمیسی کورس میں داخلہ کیلئے قومی سطح کا انٹرنس امتحان GPAT – Graduate Pharamacy Aptitude Test منعقد کررہا ہے اب تعلیمی سال 2015 – 16 کیلئے GPAT – 2015 کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ یہ امتحان بالکلیہ طور پر آن لائن رہے گا اور تعلیمی سال 2015 – 16 میں داخلے کیلئے کارآمد ہوگا ۔ GPAT کو Computer Based Online Test کرتے ہوئے اس کے امتحانی مراکز ملک بھر کے اہم اور منتخبہ مقامات پر بنائے جارہے ہیں جن میں بڑے شہروں کے علاوہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے حیدرآباد ، ورنگل ، کرنول ، نیلور ، وجئے واڑہ ، وشاکھاپٹنم اور گلبرگہ ، اورنگ آباد شامل ہیں ۔
ملک کے 58 شہروں میں آن لائن امتحان
GPAT-2015 ملک کے 58 شہروں میں ایک ساتھ رہے گا جو بالکلیہ طور پر کمپیوٹر پر مبنی آن لائن ہوگا اس کیلئے دو تاریخیں 23 فبروری اور 24 فبروری دی گئی ۔ ان 58 مقامات پر ان دو تاریخوں میں Testing Windows کو کھولا رکھا جائے گا اس طرح امیدوار اپنے نتیجہ مقام پر آن لائن امتحانی دی گئی تاریخ کو دے سکتے ہیں ۔
GPAT-2015 کی اہم تاریخیں
آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 13 – 11-2014
آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12-01-2015
ہال ٹکٹ پرنٹ آوٹ حاصل کریں 2 فبروری تا 24 فبروری 2015
کمپیوٹر پر مبنی آن لائن امتحان 23-02-2015 ، 24 – 02 – 2015
امتحان کے اوقات صبح 9.30 بجے تا 12.30 ،2.30 بجے تا 5.30
نتائج کا اعلان 27-03-2015

اسکور کارڈ حاصل کریں 27 مارچ
تا 27اپریل 2015
آن لائن رجسٹریشن اور تعلیمی قابلیت اہلیت اور دیگر شرائط کیلئے ویب سائیٹ www.aicte-gpat.in ملاحظہ کریں۔ آن لائن فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 12 جنوری 2015 اور 13 نومبر سے اس کا آغاز ہوچکا ہے اور آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ امیدوار آن لائن امتحانی مراکز کیلئے کوئی تین شہروں کو ترجیح دیتے ہوئے انتخاب کرسکتا ہے ۔ الاٹمنٹ پہلے آو پہلے پاؤ کے اساس پر ہوگا ۔ GPAT-2015 میں شرکت کیلئے فیس جنرل OC اور OBC زمرہ کیلئے 1400 روپئے رکھی گئی جو اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے کسی بھی برانچ میں ذریعہ چالان ادا کی جاسکتا ہے ۔

داخلے کا طریقہ کار
GPAT کے انعقاد ، نتائج کے بعد میرٹ لسٹ کی تفصیلات تمام ریاستی حکومتیں کو ارسال کردی جاتی ہے ریاستی حکومتیں اپنے یونیورسٹیز اور فارمیسی کالجس میں یم فارمیسی میں GPAT کے اسکور پر داخلے دے سکتے ہیں ۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں بھی GPAT کے اسکور پر ایم فارمیسی میں داخلہ دیا جاتا ہے جبکہ یہاں علحدہ PGECET بھی ہوتا ہے لیکن کونسلنگ ان دنوں انٹرنس امتحانات کی الگ الگ ہوتی ہے یا پھر کونسلنگ کے وقت GPAT کا اسکور دیکھا جاتا اور PGECET کے رینک پر کونسلنگ الگ ہوتی ہے ۔ بی فارمیسی کامیاب یا اب سال آخر کا امتحان دینے والے امیدوار اس انٹرنس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ GPAT کیلئے ای میل ، فون نمبر ، ہلپ لائن نمبر اور AICTE کا مکمل پتہ ہے ۔

www.aicte.gpat.in
Email.customercare@aicteogpat.in
Helplin No 011-23724151
AICTE
7th Floor Chanderlok Building
Janpata, News Delhi – 110011
چلڈرنس ایوارس برائے اسکولی طلبہ
چلڈرنس ڈے کے ضمن میں جواہر بال بھون کے اندرا پریہ آڈیٹوریم باغ عامہ میں اتوار 23 نومبر کو اسکولی طلباء و طالبات کو چلڈرنس ایوارڈس خصوصی تقریب میں دیئے جارہے ہیں اسکول کے طلبہ کیلئے تین زمرہ جات میں یہ ایوارڈس ہیں بال پرسکار ، نیک اچیور اور بسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیف منسٹر ، وزیر تعلیم ہیں جو اسکول اپنے طلبہ کے نام نہیں دیئے وہ شریمتی ہیما لتا 040-6555233 پر کروائیں ۔

عثمانیہ یونیورسٹی (فاصلاتی) ڈگری اور P.G میں راست داخلے
عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم PGRCDE کے تحت ڈگری سطح پر بی اے ، بی کام اور پی جی سطح پر یم اے ، ایم کام میں داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے دیئے جارہے ہیں اس کیلئے متعلقہ مضمون سے پی جی کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔