Govt.Job Exams TELANGANA سرکاری ملازمتوں کے امتحانات

TSPSC ، پولیس رکروٹمنٹ بورڈ اور محکمہ جات کے تحت تقررات
یوں تو تلنگانہ میں ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمتوں میں جائیداد میں تقرر طلب ہیں لیکن ریاست کی تقسیم اور کملاناتھن کمیٹی کی رپورٹ کی عدم تکمیل پر ان مخلوعہ جائیدادوں کے بجائے ماہ اگسٹ میں 15,522 جائیدادوں پر تقررات کیلئے چیف منسٹر نے دستخط ثبت کی اور اس پر عمل آوری ہونے لگی چنانچہ TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کی تشکیل اور اس کے صدرنشین اور دو ارکان کے بعد اب مزید ارکان کا تقرر کیا گیا اور کمیشن کے اپنے کام کا آغاز کردیا سب پہلے اپنے ویب سائیٹ پر تلنگانہ کے تمام متلاشیان روزگار افراد کیلئے OTR ایک دفعہ رجسٹریشن کروانے کیلئے آن لائن سہولت رکھی اور جو امیدوار آن لائن رجسٹریشن کروالئے انہیں رجسٹریشن ID نمبر دیا گیا جو موبائیل نمبر پر آگیا اس کیلئے تاحال لگ بھگ ڈھائی لاکھ امیدواروں نے OTR کروالیا اور جب ملازمتوں کے اعلامیہ کے اجرائی کے بعد تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے فارم داخل کرنا ہو تو پہلے OTR آئی ڈی کوڈ نمبر پیش کرنا ہوگا ۔ ان 15,522جائیدادوں پر تقررات کیلئے TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کو 3783 جائیدادوں پر تقررات کیلئے امتحانات منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ محکمہ پولیس میں پولیس کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کے 9058 جائیدادوں پر تقررات کیکلئے پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کو ذمہ داری سونپی گئی پھر محکمہ الکٹرسٹی کے چار شعبہ جات ٹی ایس ٹرانسکو ، جینکو GENCO TSSpdcl اور TSNPdcl میں 2681 انجینئرس کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی تھی جن کے منجملہ 1427 پوسٹ کیلئے ان چار شعبہ محکمہ جات نے اعلامیہ جاری کئے ۔ شیڈول دے دیا آخری تاریخ اور امتحان کی تاریخ البتہ ان کا امتحان امکان ہیکہ JNTUH لے گا ۔ اس کو DSC ڈپارٹمنٹل سلکشن کمیٹی کا نام دیا ۔ اب تک TSPSC کے تحت نوٹیفیکشن نمبر 8 جاری ہوا اس کا امتحان ہوگیا جس میں 951 سیول انجینئرس کے AEE کے تقررات ہونگے ۔ اس کے بعد نوٹیفیکشن نمبر 9،10،11،12،13 پھر 14 ،  15 اور 16 آگیا جس میں 9 ، 13 کی تاریخ گذر چکی ہے ۔ اب امتحانات اکٹوبر کے دوران یا ماہ نومبر میں ہیں ۔

Group I, II, III & IV
گروپ II کے امتحانات
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت جن پوسٹ پر تقررات ہونے والے ہیں ان میں بعض پوسٹ گروپ کے زمرہ جات میں شامل ہیں ۔ جیسے گروپ  I میں ڈپٹی کلکٹر ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، DSP ، CTO ، RTO ، میونسیل کمشنر وغیرہ وغیرہ اس کیلئے اعلان نہیں ہوا ۔ البتہ کمیشن نے گروپ I کا نصاب اور اس کے چھ پرچوں کے نشانات اور انٹرویو کے 100 نشانات کو بنادیا ۔ پھر گروپ II میں سب رجسٹرار ، اسسٹنٹ رجسٹرار میونسپل کمشنر گریڈ III کے بشمول 12 پوسٹ ہیں اس کا بھی اعلان نہیں ہوا ۔ اس کا نصاب اور امتحانی اسکیم دے دی گی ۔ 150 نشانات کے پرچہ ہے اور 75 نشانات انٹرویو کے ہیں اس کے بعد گروپ III کا سینئر اکاونٹنٹ ، آڈیٹر اسسٹنٹ سکشن آفیسر ، سینئر آڈیٹر وغیرہ کے پوسٹ ہیں ۔ اس کا نصاب اور امتحانی اسکیم دیدی گئی ۔ 150 سوالات کے 3 پرچے ہونگے اور 50 نشانات کی انٹرویو رہے گا ۔ اب گروپ II اور گروپ III کے اعلامیہ کا عنقریب شائع ہوگا لیکن گروپ I میں تاخیر ہوگی ۔

کوئی بھی گریجویٹ اور پروفیشنل گریجویٹ اہل B.SC/B.Com/B.A
تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے ان گروپ امتحانات میں شرکت کیلئے کوئی بھی گریجویٹ امیدوار اہل ہے چاہے وہ جنرل گریجویٹ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ہو یا پروفیشنل گریجویٹ ، بی ای ، بی ٹیک ، بی فارمیسی ، بی یو ایم ایس ، بی ایڈ ، یم بی اے وغیرہ اس کے ذریعہ گزٹیٹڈ آفیسرس پر راست تقررات ہوتے ہیں اس لئے منظم اور منصوبہ بندی کوچنگ اور تیاری نہ صرف کامیابی کا ضامن ہوگی بلکہ حصول روزگار میں معاون رہے گی ۔

تلنگانہ کے 50 سوالات
ان سرکاری ملازمتوں کے تقررات کیلئے ہونے والے مسابقتی امتحانات کے سوالی پرچوں میں 50 سوالات لازمی طور پر تلنگانہ ریاست سے متعلق پوچھے جارہے ہیں اور سوالات آئیں گے اس کیلئے تلنگانہ کی تاریخ ، جغرافیہ معلومات ، تہذیب ، تلنگانہ تحریک اور حکومت کی پالیسی کے سوالات پر عبور حاصل کریں ۔ اس صفحہ پر تلنگانہ کے معلومات شائع کی جائے گی ۔ سال حال 20 ستمبر کو ہوئے AEE کے امتحان 150 سوالات کے منجملہ 46 سوالات تلنگانہ سے متعلق تھے اور 10 اضلاع میں ہر ضلع میں ایک سوال تھا اس سے سوالات بنانے اور سمجھنے میں مدد ملے گی۔