Galaxyکا اسمارٹ فون A7 متعارف

حیدرآباد۔26ستمبر ( پریس نوٹ ) ہندوستان کا بااعتماد برانڈ سیمسنگ نے آج گیلکسی A7 اسمارٹ فون کو متعارف کیا ہے جو کہ 24 ایم پی این ‘ 5 ایم پی لائیو فوکس اور 8ایم پی الٹراکیمرہ پر مشتمل ہے ۔ گیلکسی A7 سیمسنگ کا تیسرا اسمارٹ فون ہے جس کو تہواروں کے پیش نظر متعارف کیا گیا ہے ۔ ڈائرکٹر موبائیل بزنس سیمسنگ سمیت والیا نے بتایا کہ A7 اسمارٹ فون میں ٹریپل کیمرہ کی سہولت ہے اور یہ ایک نئے کلر پر مشتمل ہے ۔ نئے اسمارٹ فون کو ہندوستان میں اسمارٹ فون کے استعمال کنندوں کے رجحان کو پیش نظر رکھتے ہوئے متعارف کیا گیا ہے ۔A7 کا سائز 6.0 انچس پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قبل ازیں سیمسنگ کی جانب سے گیلکسی J6+ اور گیلکسی J4+ کو متعارف کیا گیا تھا ۔ ڈائرکٹر موبائیل بزنس سیمسنگ انڈیا کے بموجب A7 اسمارٹ فون کی قیمت 23ہزار 990 مقرر ہے جو کہ 4جی بی اور 64 جی بی وائیرنٹ پر مشتمل ہے ۔