ESI-HYDERABAD UDC/Steno post ای ایس آئی حیدرآباد

ESIC ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے ریجنل آفس حیدرآباد نے دو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے دفاتر ہیں ” UDC ” اسینوگرافر ، ملٹی ٹاسنگ اسٹاف کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے درخواستیں آن لائن کلب کی ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ اور آندھراپردیش ریاست میں اسینو ، UDC اور MTC کے پوسٹ پر ریگولر اساس پر راست تقررات کئے  جائیں گے ۔ اس کیلئے مخلوعہ جائیدداوں کی تعداد بتائی گئی ہے اس کو ذیل کے جدول میں پیش کیا جارہا ہے ۔
UDC کے پوسٹ Upper Division Clerk
UDC کا پے اسکیل 20,200 ۔ 5200 روپئے اور گریڈ پے 2400 روپئے ہے اس کیلئے UR غیر محفوظ زمرہ میں 59 پوسٹ ایس سی کیلئے 21 ، ST کیلئے 13 ، OBC زمرہ کے 10 اور ایکس سروس مین کی 10 اور PWD معذورین / اپاہیج کیلئے 6 جائیدادیں بتائی گئی ہیں ۔
اسینوگرافر Stenographor کی جائیدادیں
اسینو گرافر کا پے اسکیل 5200 – 20,500 روپئے اور گریڈ پے 2400  روپئے کے اور زمرہ جات میں UR = 3 اور OBC = 2 جائیدادیں دیگر تحفظات زمرہ جات میں ہیس اس کی دیگر معلومات اور تعلیمی قابلیت اور شرائط کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔
MTS – Multi Tasking Staff
Mts ملٹی ٹاسنگ اسٹاف کا پے بانڈ 5200 – 20,200 روپئے اور گریڈ پے 1800 روپئے اس کی مخلوعہ جائیدادیں UR=43 غیر محفوظ زمرہ ST – 7 اور OBC = 23 ایکس سروس مین کی 7 اور معذورین / اپاہیج 4 ہیں ۔ معذورین اپاہیج کے ذیل زمرہ جات میں OH, HH, VH الگ ہیں اس کی بھی علحدہ نشاندہی کی گئی ہے ۔
تعلیمی قابلیت / اہلیت / شرائط کیلئے
ویب سائیٹ پر دستیاب
ESI نے روزگار اعلامیہ میں مخلوعہ جائیدادیں کی تعداد اور زمرہ جات کیلئے مختص کردہ جائیدادوں کی فہرست جاری کی ہے لیکن اس کیلئے اہلیت ، تعلیمی قابلیت دیگر شرائط ویب سائیٹ پر دی گئی ہے ۔ UDC Upper Division Clerka ، اسینوگرافر اور MTS کیلئے امیدوار تعلیمی قابلیت اور اہلیت کو دیکھ کر فارم آن لائن داخل کریں ۔ اس کے ویب سائیٹ ہیں ۔
http://www.apesic.nic.in
or
www.esic.nic.in/recruitment
فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے ویب سائیٹ 7 ڈسمبر 2015 سے شروع ہوگا اور آخری تاریخ 6 جنوری 2016 ء مقرر ہے ۔ حیدرآباد کے ریجنل دفتر کا ویب سائیٹ اور پتہ ہے ۔
www.esic.nic.in & www.apesic.nic.in
Regional Office Hydrabad
ESIC-Employees State Insuramce Corporation
5-9-23, Hill Fort Road, Adarshnagar,
Hyderabad – 500063
email:rd-ap@esic.nic.in
or
rd-ap@esic.in
B.Ed میں داخلے محدود نشستیں دستیاب
جاریہ سال ایڈسٹ 2015 کے بعد کونسلنگ کے دو مرحلے ہوئے اور برسرموقع داخلے ہوئے ۔ بی ایڈ میں داخلہ ان کے ذریعہ ہوچکے اور کورس بھی دو سال کا کردیا گیا جو امیدوار ڈگری کم از کم 50 فیصد نشانات سے کامیاب ہو اور ایڈسٹ 2015 میں بھی کامیابی حاصل کرکے رینک حاصل کئے وہ چند کالجس میں محدود نشستیں پر داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے 9700111299  پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
عثمانیہ یونیورسٹی میں P.G کورسز ، فاصلاتی تعلیم راست داخلے
عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم مرکز کے تحت پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام اور ایم ایس سی / ریاضی میں داخلے کیلئے ڈگری کامیاب امیدوار متعلقہ مضمون کیلئے اہل ہیں بغیر انٹرنس ٹسٹ کے راست داخلے جاریہ تعلیمی سال کیلئے جاری ہے ۔ 10 ڈسمبر تک داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ ڈگری کامیاب امیدوار مس سیما سے 040-24510012 پر 11 بجے تا 5 بجے ربط کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔
اسکولی طلبہ کیلئے پراجکٹ ورک PW ہر طالب علم کو مڈل اور سرٹیفیکٹ
اسکول میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کو پراجکٹ ورک کی تیاری پر مڈل اور سرٹیفیکٹ دیا جارہاہے ہر طالب علم پراجکٹ بناکر نہ صرف اسنادات حاصل کرسکتا ہے بلکہ اچھے پراجکٹ کیلئے دوسرے مرحلے کے منی پرائز زمرہ میں شامل ہوتا ہے ۔ مدینہ پبلک اسکول ، سکندرآباد پبلک اسکول اور ٹرسٹ آئیڈیل اسکول کے تین تین طلبہ ان زمرہ جات کیلئے منتخب ہوچکے ہیں ۔ پرائمری اسکول پہلی جماعت تا پانچویں جماعت کے طلبہ  ’’ نہرو اینڈ چلڈرنس ‘‘ پراجکٹ تیار کریں ۔ مڈل اسکول کے طلبہ ’’ انڈیا آزادی کے بعد ‘‘ پر پراجکٹ تیار کرسکتے ہیں اور ہائی اسکول کے طلبہ اے پی جے عبدالکلام پراجکٹ معہ تصاویر تیار کرتے ہوئے 10 ڈسمبر تک بشیر باغ حیدرآباد پر واقع پیرامنشن فرسٹ فلور 101 ، روبرو پائیگا پلازمہ چائیز چنگواہا کے اپری فلور پر داخل کریں ، نتائج کا علان جنوری میں ہوگا ۔ 040-65552338