Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

TSPSC تلنگانہ سروس کمیشن کے گروپ امتحانات کب ہونگے ؟
سوال : گروپ I ، II ، III اور IV کے امتحانات کب ہونگے اور اس کیلئے کیا تعلیمی قابلیت دیکھی جاتی ہے ۔ ہم ڈگری کئے اور اس کی تیاری کیسے کریں اس بارے میں مفید مشورے عنایت فرمائے تو مشکور رہونگا ؟
محمد عثمان صدیقی ۔ پرانی حویلی ، حیدرآباد
جواب : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت گروپ امتحانات کا تاحال کوئی اعلامیہ نہیں آیا ۔ صرف انجینئرنگ اور بی کام امیدواروں کیلئے روزگار اعلامیہ آچکے اور دیگر آرہے ہیں ان امتحانات میں شرکت کیلئے سب سے پہلے امیدوار کو ویب سائیٹ پر OTR  ون ٹائم رجسٹریشن کروانا ہوگا اور ایک ID نمبر موبائیل پر آئے گا اس کے ذریعہ امتحانات میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں گروپ I امتحانات کیلئے تاخیر ہوگی چونکہ آندھرائی سرکاری ملازمین کیلئے کملاناتھ کمیٹی کی رپورٹ آنا ہے البتہ گروپ II ،  III کا اعلان عنقریب آنے کا امکان ہے اس کیلئے کسی بھی مضمون کے گریجویٹ یا پروفیشنل گریجویٹ امیدوار اہل ہیں ۔ اس کا نصاب TSPSC ہے Group Syllabes دستیاب ہے اس کے مطابق تیاری کریں ۔ انٹرمیڈیٹ امیدواروں کیلئے گروپ IV رہے گا تب تک OTR حاصل کرلیں۔

M.SC کررہے ہیں اب کس پوسٹ کیلئے فارم داخل کریں
سوال : ہمارا پوسٹ گریجویشن ایم ایس سی ( باٹنی ) ریگولر میں چل رہا ہے فرسٹ ایر پاس ہے اب فائنل ایر میں ہے ہم گورنمنٹ کے کس پوسٹ کیلئے فارم داخل کرسکتے ہیں کیا پی جی کے ذریعہ بھی امتحان لکھ سکتے ہیں براہ کرم جواب دیں ؟
گوہر سلطانہ ۔ ضلع محبوب نگر
جواب : پوسٹ گریجویشن زیرتعلیم ہے آپ اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے سرکاری ملازمت کیلئے ہونے والے امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں جو پوسٹ ڈگری کی اہلیت پر ہوگا ۔ اس کیلئے فارم آن لائن داخل کریں تاحال کوئی اعلان نہیں آیا ۔ آپ ایم ایس سی سکنڈ ایر میں ہے تعلیم کو جاری رکھیں اور گروپ I ،  II ، اور گروپ III امتحان کی پبلک سروس کمیشن کے نصاب کے مطابق تیاری کریں ۔ کیا آپ نے اپنا ایک ٹائم رجسٹریشن کروالیا ۔ نہ کیا ہو تو TSPSC کے سائیٹ پر OTR کروالیں اور آپ کو آئی ڈی نمبر آئے گا اس کے مطابق فارم داخل کریں اب اعلانات آرہے ہیں روز اخبار پڑھتے رہے اور دی گئی تاریخ کے مطابق فارم داخل کریں۔

JEE اور ایمسٹ کی تیاری
سوال : ہمارا لڑکا انٹرمیڈیٹ MPC سے کررہا ہے اب ایمسٹ ( انجینئرنگ ) اور IIT کیلئے JEE کی تیاری کررہا ہے کیا دونوں امتحانات کی تیاری ایک ساتھ کرسکتے ہیں جبکہ دونوں انٹرمیڈیٹ کا نصاب ہے لیکن کالج میں ایمسٹ کی کوچنگ اور JEE کی کوچنگ کا الگ الگ بیاچ ہے اس ضمن میں رہنمائی کریں ؟
عبدالرزاق ۔ ٹولی چوکی ، حکیم پیٹ
جواب : انٹرمیڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کیلئے ایمسٹ ( انجینئرنگ ) ریاستی سطح کا انٹرنس امتحان ہے جبکہ JEE قومی سطح کا امتحان ہے دونوں کے نصاب میں کچھ فرق ہے ایمسٹ انٹرمیڈیٹ نصاب کا رہے گا جبکہ JEE امتحان CBSE نصاب کے مطابق رہے گا دونوں تیاری ایک ساتھ کرسکتے ہیں لیکن امتحان کا طریقہ کار اور سوالات کی نوعیت الگ ہوتی ہے اس لئے اس کی کوچنگ الگ ہوتی ہے امتحان بھی الگ ہے اس لئے الگ الگ تیاری کرنا پڑے گا کچھ مشترکہ نصاب ضرور ہے لیکن سوالات کی نوعیت الگ ہے آپ اپنے فرزند کو انٹرمیڈیٹ کی ایمسٹ کی اور JEE کے ان کے نصاب اور امتحان سوالات کے مطابق تیاری کرنے کی صلاح دیں۔

SSC کے امتحان میں خانگی شرکت ختم کردی گئی
سوال : معلوم ہوا کہ اسکول میں تعلیم کے بغیر خانگی طور پر ایس ایس سی امتحان میں شرکت کا طریقہ ختم کردیا گیا کیا پر صحیح ہے ۔ کیا اب پرائیویٹ ایس ایس سی میں شریک ہوسکتے ہیں اگر نہیں تو دوسرا طریقہ کیا ہے ؟
ابرار احمد ۔ مشیر آباد
جواب : ایس ایس سی کے بورڈ امتحان میں پرائیویٹ طور پر شرکت کا طریقہ سالگزشتہ 2014 سے ہی ختم کردیا گیا ۔ البتہ جو کلید ناکام ہوئے پرانے طریقہ سے ان کو جس مضمون میں فیل ہوئے اس میں شرکت کا موقع ہے ۔ چونکہ نئے نصاب CCE میں پراجکٹ ورک شامل کیا گیا اس کے بغیر اسکول بغیر کے طلبہ کو پرائیویٹ طور پر شریک امتحان ہونے کی سہولت ختم کردی گئی اب ان اسکول میں باقاعدہ ( ریگولر ) تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ہی ایل ہیں پرائیوٹ ایس ایس سی کے بجائے اب اوپن ایس ایس سی کرسکتے ہیں جس کے سرٹیفیکٹ کی قدر دیگر بورڈ کے مماثل ہے اس کی معلومات اور رہبری کیلئے 9700111299 پر ربط کریں۔