Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایم اے حمید

EAMCET کے مارکس ، انٹرمیڈیٹ کا وٹیج اور رینک کس طرح ہوتا ہے
سوال : ایمسٹ کے 160 سے جو نشانات حاصل ہوتے ہیں اور انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات میں کس طرح وٹیج دیکھا جاتا ہے اور رینک دیئے جاتے ہیں اس ضمن میں وضاحت کے ساتھ جواب شائع کریں تو بڑی نوازش ہوگی ؟

کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : تلنگانہ ریاست میں پہلی بار ایمسٹ ہوا ۔ سال گزشتہ متحدہ آندھراپردیش میں ایمسٹ ہوا تھا ۔ ایمسٹ کا سوالات اور 160 نشانات کا ہوتا ہے اور انٹرمیڈیٹ بی پی سی گروپ میں اختیاری مضامین باٹنی ، زوالوجی ، فزکس ، کیمسٹری کے 600 نشانات کے 25 فیصد لیا جاتا ہے ۔ ایمسٹ کے رینک کیلئے ایمسٹ کا 75 فیصد اور انٹرمیڈیٹ کے 25 فیصد کا وٹیج لے کر رینک دیا جاتا ہے سال گزشتہ کے میڈیکل زمرہ میں پہلے رینک ‘ 1 ‘ حاصل کرنے والے طالب علم کے نشانات اس طرح سے بیالوجی 60 ، فزکس 39 ، کیمسٹری ایمٹس میں 153 اس کا ایمسٹ کا وٹیج 74.53 اور IPکا ٹوٹل 598 کا وٹیج 24.92 اور جملہ فیصد 99.45 ، 500 رینک والے کے نشانات ایمسٹ میں 43 اور انٹرمیڈیٹ کا 24.04 اور فیصد 91.96 اس طرح ایک ہزار رینک کے ایمسٹ کے نشانات 114 اور انٹر کا وٹیج 22.88 اور فیصد 76.31 ، 6 ہزار رینک کے امیدوار کے ایمسٹ کے محصلہ نشانات 108 تھے ۔ یہ سال گزشتہ متحدہ آندھراپردیش کے تھے ۔ اب تلنگانہ میں مقابلہ میں 5 نشانات کم ہونے کے امکانات ہیں ۔ 14 اضلاع کم ہوگئے ۔ اور صرف تلنگانہ کے دس اضلاع کے نشانات اور رینک دیکھے جائیں گے ۔ سال گزشتہ کے رینک کے اندازے کے مطابق اس سال کس نشان پر کیسا رینک ہوگا اس کو جاننے کیلئے طلبہ اور سرپرست بے چین ہیں ۔ مسلم امیدوار جو سال گزشتہ یم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایمسٹ ( میڈیسن ) میں رینک لائے تھے ان میں پہلے رینک کا جنرل ایک 14 تھا اور مسلم مائناریٹی میں 50 رینک والے طالب علم کا جنرل رینک 1164 تھا ۔ 2 ہزار رینک تک مسلم امیدواروں کی تعداد صرف 100 تھی اور 7000 رینک کے امیدوار کا مسلم مائناریٹی میں 529 واں نمبر تھا ۔ سال گزشتہ 500 مسلم امیدواروں کو MBBS میں داخلہ ملا تھا ۔ تفصیلات آئندہ مضمون میں شائع کی جائے گی ۔

IAS/IPS کیلئے سیول سروسس امتحانات
سوال : آئی اے ایس اور آئی پی ایس کیلئے مئی میں پہلے مرحلے کا سیول سروس پریلمنری امتحان کا اعلامیہ نہیں آیا ۔ اس ضمن میں مزید معلومات شائع کریں تاخیر کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور امتحان کب ہوگا ؟ اہلیت کیا ہے ؟
عائشہ صدیقہ فاطمہ ۔ سنتوش نگر ، پانی کی ٹانکی
جواب : UPSC یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت آئی اے ایس / آئی پی ایس کے پہلے مرحلہ کا امتحان سیول سروس پریلمنری امتحان کا اعلامیہ شیڈول کے مطابق مئی کے پہلے ہفتہ میں شائع ہونا تھا لیکن اس کے پرچہ والے CSAT میں کچھ تبدیلیوں کی جارہی ہے اس کے تاخیر ہوئی ۔ امکان ہیکہ اس ہفتہ اعلامیہ جاری ہوجائے گا اور اگسٹ میں پریلمنری امتحان رہے گا ۔ اس کیلئے کوئی بھی جنرل گریجویشن یا پروفیشنل گریجویٹ اہل ہے ۔
ایس ایس سی ناکام امیدواروں کیلئے انسٹنٹ امتحان اڈوانسڈ سپلیمنٹری
سوال : ایس ایس سی میں ناکام طلبہ کو تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے کیا انسٹنٹ امتحان اڈوانسڈ سپلیمنٹری ہوگا اور ہوگا تو کب ہوگا ؟ اس بارے میں معلومات فراہم کریں؟

محمد نورالدین ۔ مغلپورہ ، حیدرآباد
جواب : ایس ایس سی میں ناکام ہوئے طلبہ کو تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان ( انسٹنٹ ) جون / جولائی میں رکھا جارہا ہے ۔ اس کیلئے جس اسکول سے امتحان میں شریک ہوئے تھے انسٹنٹ امتحان کی فیس داخل کرلیا اوراس امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ جائے گا اور اس تعلیمی سال 2015 – 16 میں وہ انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے اہل ہونگے ناکام امیدوار متعلقہ مضمون سے جہاں فیل ہوئے تیاری جاری رکھیں ۔

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن میں رجسٹریشن
سوال : تلنگانہ پبلک سروس کمیشن میں آن لائن رجسٹریشن کیا ہے اس کیلئے کون اہل ہیں اور کب تک کروانا ہوگا ۔ اس کے کیا فائدے ہیں ؟
محبوب علی ۔ ضلع نلگنڈہ
جواب : تلنگانہ پبلک سروس کمیشن میں آن لائن رجسٹریشن جاری ہے OTRS ون ٹائم رجسٹریشن سسٹم کے تحت کوئی بھی امیدوار جس کا تعلق تلنگانہ سے ہے انہیں مکمل معلومات TSPSC کے ویب سائیٹ پر داخل کریں۔ اور معلومات آن لائن داخل کرنے بعد ID نمبر آئے گا اور رجسٹریشن نمبر آئے گا اس کو محفوظ رکھیں ، پرنٹ آوٹ کاپی بھی رکھیں پبلک سروس کمیشن کیلئے فی الوقت آخری تاریخ نہیں دی گئی اور نہ ہی تعلیمی قابلیت میں اہلیت ہیکہ کوئی بھی اپنی معلومات فراہم کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتا ہے ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اس کی رہبری کی جارہی ہے ۔