Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایم اے حمید

IIT کیا ہیں ان میں داخلے کیلئے کونسا ، انٹرنس امتحان ہوتا ہے
سوال : IIT کیا ہیں ان میں داخلے کب اور کس طرح ہوتے ہیں اسکول میں چھٹی جماعت سے آئی آئی ٹی فاؤنڈیشن کے نام سے کلاسس چلائی جاتی ہیں براہ کرم اس کی تفصیلات شائع کریں بڑی نوازش ہوگی ؟

عارفہ شبنم ۔ وجئے نگر کالونی حیدرآباد
جواب : IIT انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حکومت ہند کے قومی سطح کے انجینئرنگ ٹکنالوجی کے سرکردہ تعلیمی ادارے ہیں جن میں داخلے انجینئرنگ ڈگری کے سال اول میں ہوتا ہے جو انٹرمیڈیٹ (10+2) MPC گروپ امیدواروں کیلئے ہوتا ہے ۔ 2011 ء تک IIT میں داخلے کیلئے کسی ایک IIT کی جانب سے JEE جوائنٹ انٹرنس اگزامیشن ہوتا تھا سال 2012 ء سے اس کو بدل کر CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کو JEE کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی جو پہلے AIEEE منعقد کرتا تھا اس AIEEE کو ختم کر کے JEE ( Main) کردیا گیا ہے ۔ IIT میں داخلے کیلئے JEE کے دو مرحلے کے امتحانات ہوتے ہیں پہلے مرحلہ کی JEE Main) ، امتحان CBSE کے تحت ہوتا ہے اس کے بعد دوسرا مرحلہ کا امتحان JEE ( Advance ) کسی IIT کے تحت ہوتا ہے جس کے ذریعہ ان IITs میں داخلے دیئے ہیں ملک بھر میں 14 آئی آئی ٹیز ہیں ان میں حیدرآباد میں IITH سنگاریڈی کے قریب ہے ۔ اب JEE ( Main) کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار CBSE کے ویب سائیٹ پر اس کے فارم کو آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ ویب سائیٹ www.cbse.nic.in ہے ۔

ٹیچرس کے تقررات کا امتحان کیا DSC اور TET ملا کر ہوگا ؟
سوال : ٹیچرس کے تقررات کیلئے حکومت آندھراپردیش کا اعلامیہ جاری ہوا اور DSC اور TET ملا کر ایک ہی امتحان رکھا گیا ، کیا حیدرآباد اور تلنگانہ کیلئے بھی ایسا ہی ہوگا یا TET الگ ہوگا ۔ اس ضمن میں وضاحت کے ساتھ معلومات شائع کریں تو شہر اور اضلاع کے کئی امیدواروں کی بروقت رہنمائی ہوگی ؟
ڈی ایڈ / بی ایڈ ، کئی امیدوار ، حیدرآباد ، اضلاع
جواب : TET ٹیچرس کا اہلیتی امتحان سال میں دو دفعہ ہر ریاست کو منعقد کرنے کیلئے NCTE کے احکامات ہیں لیکن نہ ہی متحدہ ریاست میں اور نہ نئی ریاست میں یہ ہر سال ہو پایا اب تلنگانہ سرکار نے ایک لاکھ 7 ہزار سرکاری ملازمتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر تقررات کا اعلان کیا اب محکمہ جات کے تحت ان کے اعلامیہ جاری ہونگے ان میں ٹیچرس کے ہزاروں جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ TET اور DSC ملا کر ہوگا ۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، لینگویج پنڈت امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے ہیکہ وہ اس کی تیاری کریں ۔ TET اور DSC میں معلومات عامہ ، تعلیمی نفسیات ، بچوں کی نفسیات ، تعلیمی فلسفہ ، تدریسی رحجان اور حکومت کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوالات ہوتے ہیں اس کیلئے درسی کتب بھی سابقہ رہیں گے ۔ ایس ایس سی کے کتب اس سال بدلے اس لئے سابقہ درسی کتب سے درسی مواد کے سوالات رہیں گے ۔ اب ٹیچرس کے سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے امیدوار پوری یکسوئی سے تیاری کریں۔

ایس ایس سی زبان دوم تلگو میں کامیابی کیلئے نشانات
سوال : ایس ایس سی کے سال حال درسی کتب بدلے ، امتحان کی اسکیم بدل گئی اور انٹرنل مارکس رکھے گئے غیر تلگو داں افراد کو بان دوم تلگو لازمی ہے جس میں کامیابی کے نشانات 35 کردیئے گئے تھے کیا اس کو گھٹا کر سابق کی طرح 20 کردیا گیا ۔ اس کی اطلاع اپنے کالم میں شائع کریں ؟
محمد عثمان ۔ کنچن باغ
جواب : حکومت تلنگانہ نے ایس ایس سی کے زبان دوم تلگو میں سابق کی طرح 20 نشانات کرتے ہوئے کامیابی کیلئے سرکاری احکامات Go ایم ایس نمبر 10 جاری کردیا اب 35 کے بجائے 20 نشان حاصل کرنے پر کامیاب ہونگے اور انٹرنل مارکس کے ساتھ 80:20 کے تناسب میں 16:4 دیکھا جاسکتا ہے ۔ اسکول انتظامیہ ، سرپرست ، طلبہ کیلئے راحت بخش خبر ہے اس کے لحاظ سے تیاری کریں۔
انٹر کے بعد ڈگری اور پی جی میں داخلے کیا اب لے سکتے ہیں؟
سوال : اب جاریہ تعلیمی سال 2014 – 15 میں ڈگری اور پی جی میں ریگولر میں داخلے ختم ہوگئے کیا فاصلاتی تعلیم میں داخلے لے سکتے ہیں اس کی آخری تاریخ ہے ، مضامین اور اہلیت بھی بتائیں ؟
عرفان ارباز ۔ ملک پیٹ
جواب : عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم میں ڈگری کورس بی اے ، بی کام میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدوار پی جی میں داخلے کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں اس میں داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے دیئے جارہے ہیں ۔ قطعی آخری تاریخ 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 6 ڈسمبر ہے ۔ اصل اسنادات اور زیراکس کاپیاں کے ہمراہ راست داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔