Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن میں رجسٹریشن اور امتحانات
سوال : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن میں OTR ایک دفعہ رجسٹریشن کے بعد نمبر آگیا لیکن امتحانات کب ہونگے کس پوسٹ کیلئے اہل میں گروپ I ، II کے امتحانات کب ہیں اس کیلئے کیا کرنا ہوگا ؟ براہ کرام اس بارے میں تفصیلات اپنے کالم فراہم کرتے ہوئے رہبری کریں ۔
محمد ساجد علی ۔ آصف نگر ، حیدرآباد
جواب : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت فی الوقت 15 ہزار سے زائد پوسٹ کیلئے تقررات کیلئے امتحانات ہونے والے ہیں اس کیلئے کمیشن اعلامیہ جاری کررہے ہیں۔پہلے انجینئرس کیلئے سیول اے ای ای کاامتحان 20 ستمبر کو ہے پھر میکانیکل ، سیول ڈپلوما اور ڈگری ہولڈرس کیلئے آخری تاریح 29 ستمبر ہے اور امتحان 25 اکٹوبر ہے ۔ اس طرح دیگر تین اور اعلانات آتے ۔ اب ڈگری امیدوار جو گروپ I ، II اور گروپ III امتحانات میں شرکت کیلئے بے چین ہیں ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں فرسٹ کلاس گزئیٹڈ آفیسرس اور گروپ کے نان اگزیکٹیو پوسٹ اور دیگر زمرہ جات کیلئے گروپ III کے امتحانات اس کمیشن کے تحت رکھے جانے والے ہیں اس کیلئے TSPSC نے پہلے نصاب جاری کردیا اور امتحانی پرچے اور نشانات بتادیئے ۔ کسی بھی مضمون کے ڈگری ہولڈرس اس کے اہل ہیں وہ اس کے مطابق تیاری جاری رکھیں جب اعلامیہ جاری ہوگا ۔ اس میں فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ اور امتحان کی تاریخ رہے گی ۔ اس کے مطابق شریک امتحان ہوسکتے ہیں یہ سخت مسابقتی امتحان ہے اس میں پوسٹ کی تعداد کم اور شریک امیدواروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اس لئے مقابلہ سخت ہوتا ہے ۔ گریجویٹ اور پروفیشنل گریجویٹ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہیکہ وہ اس کی تیاری کریں ۔ جنرل اسٹڈیز اور سوشیل سائنس کے مضامین کے آبجیکٹوٹائپ سوالات کے پرچے ہیں اور انٹرویو ہے ۔

بغیر ایمسٹ اور آئی سٹ کے کونسلنگ میں داخلے اور فیس ری امبرسمنٹ
سوال : بغیر ایمسٹ اور آئی سٹ کے کنوینر کی ویب کونسلنگ میں داخلے لینے کے بعد بھی فیس ری امبرسمنٹ انکم سرٹیفیکٹ پیش کرنے پر بھی نہیں دیا جارہا ہے اس بارے میں وصاحت کرتے ہوئے کیا فیس نہیں دی گئی اور امیدواروں سے فیس کیوں لی جارہی ہے معلوم کریں ؟
کئی امیدوار ۔ عادل آباد / حیدرآباد
جواب : حکومت انکم سرٹیفیکٹ جو سرپرست کا سالانہ ایک لاکھ روپئے سے کم ہو کونسنگ کے ذریعہ مختلف پروفیشنل کورسز میں داخلے کیلئے اس کی بنیاد پر فیس ری امبرسمنٹ کرتی ہے لیکن اس کیلئے متعلقہ انٹرنس امتحان CET میں کامیاب ہونا لازمی ہے بغیر ایمسٹ کے یا ایمسٹ میں ناکام ہو کر مائناریٹی کی بنیاد پر رینک حاصل کرنے سے کونسلنگ سے داخلے مل رہا ہے لیکن طلبہ فیس ری امبرسمنٹ کیلئے اہل نہیں ہیں اس طرح آئی سٹ کئے ذریعہ ایم بی اے میں داخلے دیا گیا لیکن بغیر آئی سٹ یا آئی سٹ میں ناکام امیدواروں کو بھی فیس سے استثنی یا Fee Reimbursement نہیں رہا اسی طرح انٹرنس امتحان میں کامیابی اور رینک لانے پر سالگزشتہ سے حکومت اسکالر شپ فیس ری امبرسمنٹ کی مقرر کردہ فیس ادا کررہی ہے جو بغیر ایمسٹ یا آئی سٹ کے داخلے حاصل کئے انہیں فیس ادا کرنا ضروری ہے ۔
SSC میں پرائیویٹ کا طریقہ ختم ہوا اب بغیر اسکول کے کس طرح شریک ہوسکتے ہیں
سوال : ایس ایس سی میں سال گزشتہ سے پرائیویٹ طورپر امتحان میں شرکت کا طریقہ ختم کردیا گیا اب جو طلبہ بغیر اسکولی تعلیم کے دسویں کے سرکاری امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں ان کیلئے کیا طریقہ ہے ؟

عزیز الرحمن عابد ۔ قدیم ملک پیٹ
جواب : ایس ایس سی کے امتحان میں پرائیویٹ امیدواروں کی شرکت اس لئے ختم کردی گئی کیونکہ اس امتحان میں ریگولر اسکول میں باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے پراجکٹ ورک ہے اور اس کے 20 نشانات ہیں پرائیویٹ طلبہ یہ پرائیویٹ ورک نہیں کرسکتے اس لئے صرف اسکول میں باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ بھی سالگزشتہ 2014 سے ایس ایس سی کے امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔

اوپن یونیورسٹی کے ڈگری اور فاصلاتی تعلیم کے ڈگری میں کیا فرق ہے ؟
سوال : اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کرنے میں اور عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم سے ڈگری کرنے میں کیا فرق ہے جبکہ دونوں یونیورسٹیز یو جی سی مسلمہ ہیں فرق کے ساتھ مماثلت پر روشنی ڈالتے ہوئے رہبری کریں ؟
عائشہ ناز ۔ محبوب نگر
جواب: امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اور عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم CDE میں ڈگری سطح کے کورسس میں داخلے کار میں فرق یہ ہیکہ اوپن یونیورسٹی میں بغیر انٹرمیڈیٹ کے انٹرنس ٹسٹ ( اہلیتی ٹسٹ ) کے ذریعہ بھی داخلے ہوتاہے جبکہ عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری کورس میں داخلے کیلئے صرف انٹرمیڈیٹ (10+2) کامیاب امیدوار ہی اہل ہیں دونوں کی ڈگری یو جی سی مسلمہ ہے اور اعلی تعلیم پی جی میں داخلے کیلئے اہل ہے ۔