Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

EAMCET-2015 کی میڈیکل کونسلنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل MBBS اور BDS میں داخلے
ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے تحت ایمسٹ 2015 کی یم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے دوسرے اور آخری مرحلہ کی کونسلنگ 10 ستمبر سے ہوئی 11 ستمبر تا 14 ستمبر تک ہوچکی ۔ اس کونسلنگ کے تین مراکز بنائے گئے تھے ۔ مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے اور کالجس بدلنے کیلئے موقع تھا ۔ جن طلبہ کو پہلے مرحلہ میں داخلہ نہیں ملا تھا انہیں دوسرے مرحلہ میں داخلہ ملا اور 6200 رینک تک B.C ‘ E ‘ زمرہ کے مسلم 4 فیصد تحفظات زمرہ میں BDS میں داخلے ملے ۔ جو طلبہ پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں سیٹ الاٹ ہونے پر کالجس سے رجوع نہیں ہوئے تھے ان کی مخلوعہ نشستوں کو بھی اس کونسلنگ سے پورا کیا گیا ۔ اس دفعہ 15 ہزار رینک تک اور آخری رینک تک طلب کرنے سے دو رینک والے طلبہ جنہیں کسی بھی طرح داخلے نہیں مل سکتا پھر بھی وہ کونسلنگ میں شریک ہو کر ناکام کوشش کئے ہیں جس سے وقت ضائع ہوا جبکہ داخلہ کی کوئی امید نہیں ہوتی ۔
MCET- AC – 2015 کے ذریعہ MBBS اور BDS میں ‘ B ‘ زمرہ کی حکومت کی فیس پر داخلے
سال حال تلنگانہ ریاست میں MBBS اور BDS کے پرائیویٹ ، نان مائناریٹی کالجس میں ‘ B ‘ زمرہ کی 25 فیصد نشستوں پر داخلے کیلئے پرائیویٹ میڈیکل / ڈنٹل کالجس اسوسی ایشن نے ایک علحدہ انٹرنس MCET-AC-2015 آن لائن رکھا تھا اور اس انٹرنس کے محصلہ نشانات پر رینک دے کر علحدہ کونسلنگ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں سنٹر فار فاصلاتی تعلیم میں رکھی گئی تھی ۔ اس میں حکومت کی مقرر کردہ ‘ B ‘ زمرہ کی 25 فیصد نشستوں پر MBBS اور BDS میں داخلہ دیا گیا ۔ اس میں بھی پہلے کالجس نے تین سال کی فیس کیلئے بنک گیارنٹی کی شرط رکھی تھی جس کیلئے اولیائے طلبہ نے ہائیکورٹ سے احکامات حاصل کرتے ہوئے اس شرط کو ختم کروانے میں کامیابی حاصل کی ۔ اب ‘ B ‘ زمرہ میں MBBS اور BDS میں مخلوعہ نشستیں جو ہیں اس کیلئے بھی اس MCET کی دوسرے کونسلنگ کی بھی مانگ کی جارہی ہے ۔ ملاریڈی میڈیکل کالجس جس کو گزشتہ سال لمحہ آخر میں اجازت ملی تھی اب دو مرحلوں میں بھی یہ کالج شامل نہیں تھے اس کو اجازت کی 30 ستمبر سے قبل مل جاتی ہے مزید طلبہ داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ BHMS ہومیوپتھی ، آیورویدک ، نیچرپتھی کورسز میں داخلے کیلئے ایمسٹ کے رینک پر یونیورسٹی آف ہلت سائنس کونسلنگ رکھتی ہے تاحال اس کا اعلامیہ نہیں آیا ۔ یونیورسٹی ویب سائیٹ پر اس کے شیڈول کو ملاحظہ کریں ۔ اسی طرح بغیر ایمسٹ کے یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے جن کورسز میں داخلے ہوتے ہیں ان میں B.SC نرسنگ ، فزیوتھراپی BPT MLT میڈیکل لیاب ٹکنالوجی ہیں اس کیلئے یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا اور پھر انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات پرمیرٹ کی اساس پر داخلے دیئے جاتے ہیں اس کا بھی تاحال شیڈول جاری نہیں ہو اور ڈگری ریگولر B.SC میں داخلے بھی اس ہفتہ بندہوجارہے ہیں اس لئے انٹرمیڈیٹ BPC کامیاب طلبہ جو تاحال نہیں داخلہ حاصل نہیں کئے مضطرب ہیں ۔ کوئی فیصلہ کریں۔
انٹرمیڈیٹ کے بعد دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورسس DEECET-2015 کونسلنگ رینک کے بجائے نشانات
انٹرمیڈیٹ کے بعد دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس D.Ed جواب بدل کر D.El.Ed ہوگیا اس میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان  DEECET کے نتائج کے بعد رینک کے بجائے ان نشانات دیئے گئے تھے اور نشانات کی بنیاد پر کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق تھی ۔ 35 نشانات کم حاصل کرنے والے امیدوار اہل نہیں تھے اس طرح انٹرمیڈیٹ میں 50 فیصد سے کم نشانات حاصل کرنے والے اور ایسے امیدوار جو انٹرمیڈیٹ میں اردو مضمون نہ پڑھے ہو انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے کونسلنگ میں شرکت کا موقع نہیں دیا ۔ نئرڈمنٹ سکندرآباد میں واقع گورنمنٹ DIET میں شریک کئی طلبہ اور سرپرستوں نے اس شرائط کی عدم تکمیل پر نااہل قرار پاتے ہوئے سخت تکلیف کا سامنا کیا ۔ دوسرا مرحلہ بھی رہے گا ۔
TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے Group  I – II ،III اور دیگر امتحانات کی تیاری
TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے مسابقتی امتحانات کی تیاری ، منصوبہ بندی ، رہبری اور مشورے کیلئے گروپ I آفیسرس اسوسی ایشن کے زیراہتمام گزشتہ ہفتہ آر ٹی سی آڈیٹوریم باغ لنگم پلی میں ایک معلوماتی پروگرام رکھا گیا تھا جس میں ماہرین کا پیانل جو مختلف مضامین کے پروفیسرس پر مشتمل تھا ۔ متلاشیان روزگار افراد کی بہترین انداز میں رہنمائی کی ۔ پروفیسر کونڈارام چیرمین تلنگانہ JAC نے صدارت کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کیلئے چلانے والے تحریکات کے حوالہ سے نوجواں طبقہ کو اس سنہری موقع سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے تمام مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے اور امیدوار ان تمام جائیداد پر تقررات حاصل کرنے کیلئے کمربستہ ہوجائے ۔ پروفیسر جے این ریڈی نے گروپ  I ، II ، III اور IV کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے نصاب کے حوالہ سے بتایا کہ اس لئے امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کا درسی کتب سے کافی مدد ثابت ہوگی ۔ بالخصوص جنرل اسٹڈیز کے ساتھ جو دیگر مضامین گروپ I ، II کے سطح پر دیئے گئے وہ تمام ڈگری سطح کے ہیں ۔ اس کیلئے بازار کے گائیڈس پر تکیہ کرنے کے بجائے مختلف درسی کتب کے مطالعہ سے سوالات کی سمجھنے ، بنانے اورٹینکنیک کی مشق کریں ۔ سخت محنت کئی کتب کی گہرائی اور گیرائی سے مطالعہ کامیابی سے ہمکنار کرسکتاہے اگر تحریری امتحانات میں اچھے نشانات حاصل کرلیا تو انٹرویو کے نشانات میں بھی شامل رہینگے اور امیدوار حاصل ہوسکتا ہے ۔
امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری میں داخلے آخری تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب یا اہلیتی امتحان کامیاب امیدواروں کو فارم کے ادخال کی آخری تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ داخلے کی معلومات رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار 040-24510012 پر ربط کریں۔