Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایمسٹ کی بی فارمیسی اور فارماڈی کی بی پی سی امیدواروں کیلئے دوسری کونسلنگ
سوال: ایمسٹ 2015 ء کے ذریعہ انٹرمیڈیٹ BPC کے طلبہ کیلئے بی فارمیسی ، فارماڈی اور بائیو ٹکنالوجی کورسس کیلئے پہلے مرحلے کی کونسلنگ ہوئی طلبہ کو اپنے پسند کے کالجس نہیں ملیں اور بعض طلبہ نے جو کالجس ویب آپشن میں دیئے تھے وہاں سیٹ نہیں ملی ۔ اب دوسری کونسلنگ کب ہوگی ؟ اطلاع شائع کریں۔
عارف قادری ۔ ایس آرٹی کالونی یاقوت پورہ
جواب : ایمسٹ کی انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کیلئے ویب کونسلنگ کا پہلا مرحلہ ختم ہوا اب دوسرا مرحلے 26 اگسٹ اور 27 اگسٹ کو رکھا جارہا ہے جو امیدوار سرٹیفیکٹ کی تصدیق کرواچکے وہ بغیر تنقیح کے ویب آپشن کریں۔ اس کی مکمل معلومات اور تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.tseamcetb.nic.in  ملاحظہ کریں۔

اوپن اسکول میں ایس ایس سی ( اوپن ) اور اوپن انٹرمیڈیٹ میں داخلے
سوال : اوپن اسکول کے ذریعہ ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے کورسس میں داخلے کی آخری تاریخ ہے ۔ APOSS اب TOSS ہوگیا اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے  رہبری کریں؟

مجیب احمد ۔ شاہ علی بنڈہ
جواب: اوپن اسکولنگ سوسائٹی کے تحت دسویں میں داخلے اور امتحان ہوتا ہے جو اوپن ایس ایس سی ہے ۔ اب چونکہ پرائیویٹ طور پر ایس ایس سی میں شرکت کا موقع نہیں دیا جارہا ہے لہذا ایسے تمام طلبہ جو ایس ایس سی میں بغیر اسکولی تعلیم کے شریک ہونا چاہتے ہیں وہ اب اس اوپن اسکولنگ کے دسویں امتحان جو اوپن ایس ایس سی ہے اس کیلئے داخلے حاصل کریں درسی کتب الگ ہوتے ہیں اور امتحان بھی الگ ہوتا ہے ۔ انگلش میڈیم کے ساتھ اردو میڈیم بھی ہے اس کے ساتھ جو ایس ایس سی کامیاب ہیں وہ راست انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) میں جو ایک سالہ کورس ہے داخلے کے اہل ہیں۔مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے اوپن اسکول سے ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کا موقع ہے ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر رکھی گئی ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے 9390044104 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں جاریہ تعلیمی سال 2015 – 16 کیلئے یہ داخلہ جاری ہے ۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی انٹرنس OUCET اور فاصلاتی تعلیم
سوال : عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کورسس ایم اے ، یم کام ، ایم ایس سی میں داخلے ریگولر کا انٹرنس امتحان OUCET ہوا کیا فاصلاتی تعلیم کیلئے بھی انٹرنس کا رینک دیکھا جائے گا اور فاصلاتی Distance میں کونسے کورسس ہیں معلومات شائع کریں ؟
عابدہ خانم ۔ ضلع محبوب نگر
جواب: عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کورسس جو ریگولر میں ہیں جس میں ایم ایس سی ، ایم اے کے مختلف مضامین بھی میں داخلے OUCET-2015 کے رینک پر ذریعہ کونسلنگ دیا جاتا ہے جبکہ فاصلاتی تعلیم Distance Mode  میں ایم ایس سی صرف ریاضی میں ہے اور عثمانیہ یونیورسٹی کے PGRRCDE کے کورس میں یو جی اور پی جی دونوں میں بغیر انٹرنس امتحان کے داخلے ہوتے ہیں صرف MBA کیلئے ICET یا علحدہ انٹرنس امتحان ہوتا ہے ۔

MSC امیدواروں کیلئے لکچرر اہلیتی امتحان CSIR – UGC کا امتحان NET آخری تاریخ
سوال : ایم ایس سی کے مختلف مضامین کے امیدواروں کیلئے قومی سطح کا جو لکچرر اہلیتی امتحان NET ہوتا ہے اس کی آخری تاریخ کیاہے ؟ UGC کے اس امتحان اور CSIR کے جونیر ریسرچ فیلو شپ JRF کے بارے میں معلومات شائع کریں ؟
عائشہ صدیقہ ۔ مہدی پٹنم ، حیدرآباد
جواب : اب MSC ماسٹر آف سائنس کے مختلف مضامین کے امیدواروں کیلئے جن کے محصلہ نشانات 55 فیصد یا زائد ہو CSIR کونسل فار سائنٹفک انڈسٹریل ریسرچ نئی دہلی  نےNET اور JRF  جونیر ریسرچ فیلو شپ کیلئے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 25 اگسٹ اور اس میں شرکت کیلئے فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 24 اگسٹ مقرر کیاہے اس کیلئے امتحان قومی سطح پر ملک کے اہم اور منتخبہ مقامات پر 20 ڈسمبر کو رکھا گیا ہے ۔ فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے امتحان مکمل طور پر آبجیکٹوٹائپ نوعیت کا ہوگا اور 200 سوالات کیلئے 3 گھنٹے وقت دیا جائے گا اس کی مکمل معلومات تفصیلات اور فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے ویب سائیٹ www.csirhrdg.res.in  ملاحظہ کریں۔یہ امتحان سال میں دو دفعہ رکھا جاتا ہے۔جون اور ڈسمبر جو امیدوار ڈسمبر میں شریک نہ ہوسکیں وہ جون کے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔