Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کیلئے امداد یکم اگسٹ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ
سوال : تلنگانہ حکومت اقلیتی امیدواروں کو بیرونی ممالک آسٹریلیا ، امریکہ ، یورپ وغیرہ میں اعلی تعلیم پی جی کورسز اور پی ایچ ڈی تک کیلئے جو مالی امداد دس لاکھ روپئے تک ہے اس کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں اور پہلے اطلاع تھی کہ یکم اگسٹ سے آن لائن شروع ہوگا پھر اعلان آگیا کہ اس کیلئے آخری تاریخ یکم اگسٹ ہے ۔ جو اب اپنے کیریئر کالم میں شائع کریں ؟
محمد نثار احمد ۔ مہدی پٹنم
جواب : تلنگانہ حکومت اقلیتی طلبہ کو بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے مالی امداد جس کی رقم دس لاکھ روپئے ہے اس کیلئے آن لائن کا آغاز یکم اگسٹ سے کررہی تھی تاہم امریکہ / یورپ کے کئی یونیورسٹیز اگسٹ / ستمبر میں داخلے ہیں اس کیلئے مختلف نمائندگیوں کے بعد اس کے شیڈول کو قطعیت دی گئی اور 17 جولائی ہی کو اس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا اور آن لائن رجسٹریشن کیلئے یکم اگسٹ 2015 آخری تاریخ رکھی گئی ہے امیدوار ویب سائیٹ پر سب سے پہلے تمام ہدایات رہنمایانہ نکات کا ملاحظہ کریں ۔ اہلیت شرائط کو دیکھ لیں ۔ اس کو پورا کرنے پر ہی وہ اہل قرار پائیں گے ۔ 500 مسلم اقلیتی طلبہ کو یہ امداد دی جارہی ہے بیرون ممالک میں اعلی تعلیم کے خواہاں امیدوار ان مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور شرائط کی تکمیل کرتے ہوئے مالی امداد حاصل کر کے اپنے دیرینہ ضرورت اعلی تعلیم کو پورا کریں ۔ اس کیلئے ویب سائیٹ www.telanganaepass.in  جس پر مکمل معلومات دستیاب ہے ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل ہدایات شرائط کو بغور ملاحظہ کریں۔

SSC اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں کامیابی کے بعد روزگار سے مربوط کورسز
سوال : ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج پچھلے ہفتہ جاری ہوگئے اس میں کامیابی کے بعد وکیشنل کورسز جو روزگار سے مبنی ہو اس کی اطلاع شائع کریں تو مہربانی ہوگی ؟
فراز ذیشان ۔ چندرا ئن گٹہ ، حیدرآباد
جواب : ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان کامیاب ہوئے امیدوار انٹرمیڈیٹ / پالی ٹیکنیک میں داخلے کے اس سال اہل ہیں ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ گیا ۔ اب آپ نے انٹرمیڈیٹ سطح پر وکیشنل کورس جو روزگار سے مربوط ہے ۔ سوال کیا ہے وکیشنل کورسز میں ہوٹل مینجمنٹ کیٹرنگ جو راست روزگار پر مبنی ہے ۔ پیرامیڈیکل کورسز ، فیشن ڈیزائنگ ہیں ۔ لکڑی کا پل علاقہ میں ڈاکٹر چرنجیوی چیرمین وکیشنل جونیر کالجس تنظیم کے زیرنگرانی زیڈ ای این وکیشنل کالج ہے جہاں آپ داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ فون نمبر 9885227702

ایمسٹ انجینئرنگ کی ویب کونسلنگ
ویب آپشن اور کالجس
سوال : ایمسٹ انجینئرنگ کی ویب کونسلنگ جاری ہے ۔ ویب آپشن اور کالجس کا ویب سائیٹ پر انتخاب کیا گیا اب رینک کے لحاظ سے کالج الاٹ ہوگا اس بارے میں یہ بتانا ضروری ہے عید کے موقع پر عید کے دن اور اس سے ایک دن قبل اور دوسرے دن تک ویب کونسلنگ رکھنے سے مسلم امیدواروں کو دشواریاں ہوئی ۔ کیا جو طلبہ ویب کونسلنگ کیلئے نہیں گیا انہیں پھر موقع رہے گا ؟

کئی امیدوار / سرپرست ۔ حیدرآباد ، اضلاع
جواب : تلنگانہ میں ایمسٹ انجینئرنگ کی کونسلنگ کیلئے پہلے اسنادات کی تصدیق ہوگئی لیکن ویب آپشن کا شیڈول نہیں دیا گیا تھا پھر  6 جولائی ، 8 جولائی تاریخ تھی جس کو عدلیہ کی کارروائی کی وجہ ملتوی کردیا گیا اچانک کنوینر ایمسٹ JNTU حیدرآباد نے 17جولائی تا 19 جولائی 44 ہزار رینک تک پھر 19 جولائی تا 21 جولائی آخری رینک تک کے امیدواروں کو ویب آپشن کیلئے موبائیل فون نمبر پر ذریعہ ایس ایم ایس لاگ ان نمبر روانہ کیا 44 ہزار امیدواروں کے منجملہ صرف 30 ہزار امیدواروں نے ہی ویب آپشن کئے ۔ پھر 44 ہزار تا آخری رینک میں ایمسٹ ناکام اقلیتی طلبہ جن کو رینک ایک لاکھ سے زائد دیا گیا تھا پھر ایمسٹ کامیاب اور انٹر ناکام جو بعد میں انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری میں کامیاب ہوئے ان کو 95 ہزار سے رینک دیا گیا ان کو بھی Last +, + زمرہ میں ویب کونسلنگ کا موقع دیا گیا ۔ ویب کونسلنگ کرتے وقت اسنادات کی تصدیق کے رجسٹریشن نمبر پوچھا گیا اور OTP One Time Password  بھی دیا گیا جس سے وہ کالجس ، کورسز کو ویب آپشن دے سکیں ۔ اگر کوئی تبدیلی کالج یا کورس کی کرتا ہے اس کیلئے 22 جولائی کو وقت دیا گیا ہے ۔ اب جو امیدوار اسنادات کی تصدیق نہیں کروائیں یا پہلے مرحلہ میں ویب آپشن نہیں دیئے ان کیلئے دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ 29 جولائی سے رکھی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے کے امیدواروں کو 24 جولائی کو کالج الاٹمنٹ کیا جائے گا ۔ یکم اگسٹ سے کلاسس کا آغاز ہوگا ۔ امیدوار اگر کونسلنگ کے ذریعہ داخلے حاصل کریں وہ انکم سرٹیفیکٹ کے ذریعہ فیس ری امبرسمنٹ کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

ایمسٹ ( میڈیسن ) کی کونسلنگ 29 جولائی سے ہے
سوال : ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے ایمسٹ ( میڈیسن ) کی کونسلنگ کیا 29 جولائی سے شروع ہوگی اور یہ کہاں ہوگی کیا اسنادات کی تصدیق اور ویب کونسلنگ رہے گی ۔ اس بارے میں تفصیلات شائع کریں؟
سلمان نظامی ۔ آغاز پورہ ، حیدرآباد
جواب : انٹرمیڈیٹ بی پی سی گروپ کے امیدوار جو ایمسٹ ( میڈیسن ) کامیاب کئے ابتدائی 5 ہزار رینک تک سب سے پہلے عام زمرہ کیلئے یونیورسٹی آف ہلت سائنس کی جنرل کونسلنگ ہوگی ۔ اس میں تحفظات کے زمرہ PH معذور / اپاہیج کے علاوہ عام زمرہ OC اور SC/ST ، BC گروپ کے علاوہ NCC ، اسپورٹس کورسز CAP وغیرہ کیلئے داخلے گورنمنٹ  میڈیکل کالجس اور پرائیویٹ نان مائناریٹی میڈیکل کالجس میں ہونگے ۔ مسلم امیدوار OC کے ساتھ B.C ” E ” زمرہ کیلئے اس میں شاخلے حاصل کرسکیں ۔ اس کا اعلامیہ جاری نہیں ہوا لیکن 29جولائی تا 4 اگسٹ تک کا شیڈول دے دیا گیا ہے حیدرآباد میں کونسلنگ مرکز رہے گا ۔ پہلے مرحلے کی کونسلنگ ختم ہوتے ہی مسلم میڈیکل کالجس کی کونسلنگ ہوگی ۔ اس لئے  ایمسٹ میڈیسن کے رینک ہولڈرس کیلئے آئندہ ہفتہ نہایت اہم ہے اخبارات دیکھتے رہے ۔ اس کے علاوہ ویب سائیٹ بھی ملاحظہ کریں ۔ چونکہ کنوینر ایمسٹ میڈیسن کی کونسلنگ نہیںہے اس لئے ntruhs.ap.ac.in کے ویب سائیٹ کو ملاحظہ کریں۔