Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

تعلیم اور روزگار سے
متعلق سوال جواب

TET تلنگانہ میں تیسری مرتبہ ملتوی ہوگا ؟
سوال : کیا ٹیچرس کا اہلیتی امتحان TS TET جو 9 اپریل کو تھا اور اس کے فارمس یکم مارچ سے آن لائن داخل کرنے تھے ملتوی کیوں ہوا ؟ اس بارے میں تفصیلات شائع کریں۔
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : تلنگانہ ریاست کے محکمہ تعلیمات نے ٹیچرس کے اہلیتی امتحان TET کے متعلق مکمل شیڈول تواریخ کا اعلان کردیا تھا ۔ 29 فبروری سے آن لائن شروع ہوگا اور یکم مارچ سے فیس داخل کرسکتے ہیں پھر 14 مارچ آخری تاریخ اور 9 اپریل کو امتحان کی تاریخ دیدی گئی ۔ یہ اطلاع تمام اخبارات میں ٹیلی ویژن پر اور انٹرنیٹ پر دیدی گئی لیکن جب یکم مارچ کو آن لائن کیلئے tstet.co.in ویب سائیٹ لاگ آن کریں تو یہ خبر دی گئی کہ TET اب تین ماہ کیلئے ملتوی ہوگیا اور تلنگانہ میں ایسا تیسری دفعہ ہوا ۔ TET کیلئے بے شمار بلکہ لاکھوں ٹرینڈ ٹیچرس تیاری کررہے تھے اور امتحان کی تاریخ کی وجہ اس میں تیزی بھی کردی گئی تھی لیکن حکومت ہند کے وزارت فروغ وسائل انسانی سے ملک گیر سطح پر TET ریاستوں میں کس طرح ہورہا ہے ؟ امتحان کا طریقہ کار کیا ہے ؟ اور وٹیج مارکس کی تفصیلات طلب کی اس کیلئے ریاستوں کو تین ماہ کا وقت دیا گیا اس طرح 5 مئی تک تلنگانہ حکومت پر رپوٹ پیش کرے گی پھر TET اور DSC ہوگا ۔ تلنگانہ ریاست میں پہلے ہی 20 ہزار ٹیچرس کی جائیدادوں کی نشاندہی کردی گئی ہے جو تقرر طلب ہیں اب حکومت تلنگانہ کیا فیصلہ کرتی ہے اس کا انتظار کریں بہرکیف TET کا ایسا شیڈول کو اب تک تین دفعہ ملتوی ہوا ہے ۔
انٹرمیڈیٹ امتحان میں ایک منٹ تاخیر پر شرکت کی اجازت نہیں
سوال : کیا اس سال سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ایک منٹ تاخیر سے آنے پر شرکت کی اجازت نہیں رہے گی ۔ ایسا سابق میں صرف ایمسٹ میں تھا اس ضمن میں معلومات اور احکامات بتائیں تو کئی امیدواروں کی بروقت مدد ہوگی ؟
عائشہ روبینہ ۔ وجئے نگر کالونی ، حیدرآباد
جواب : انٹرمیڈیٹ امتحان کا آغاز ٹھیک 9 بجے سے ہوگا اور امیدواروں کو امتحان گاہ میں آدھا گھنٹہ 8.30 بجے رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور سالگزشتہ سے اس پر عمل ہورہا ہے ۔ اب تلنگانہ ریاست میں 2 مئی سے انٹرمیڈیٹ امتحان شروع ہورہے ہیں تو اس میں سخت احکامات جاری کئے گئے کہ کوئی طالب علم اگر 9 بجے سے ایک منٹ دیر سے آئے گا تو اس کو شرکت کی اجازت نہیں رہے گی اور تمام طلبہ کو آدھا گھنٹہ قبل 8.30 بجے ہی اپنا سیٹ پر بیٹھ جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ امیدوار اس پر عمل کریں۔
EAMCET ،2 مئی کو ہورہا ہے کیا یہ آن لائن بھی ہوگا یا مسابقتی کی طرح رہے گا
سوال: ایمسٹ تلنگانہ ریاست میں 2 مئی کو ہونے والا ہے ۔ اس امتحان کے بارے میں بتائے کہ کیا یہ حسب سابق طریقہ ہی رہے گا یا پھر آن لائن بھی ہوگا ۔ ایک اطلاع نظر سے گذری تھی کہ ایمسٹ کو آن لائن منعقد کرنے حکومت غور کررہی ہے ۔ وضاحت کے ساتھ جواب شائع کریں ؟
شجاعت حسین ۔ فلک نما ، حیدرآباد
جواب : تلنگانہ اسٹیٹ کا ایمسٹ EAMCET ، 2 مئی کو رکھا گیا ہے اس کیلئے اعلی عہدیداروں نے یہ تجاویز پیش کی تھی کہ ایمسٹ کو بھی آن لائن کردیا جائے اس سال نہیں تو آئندہ سال ضرور آن لائن بھی ہوجائے گا ۔ لیکن اب شیڈول جاری ہوچکا امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی نہیں کی گئی ۔ حسب سابق رہے گا ۔ آن لائن اس سال نہیں ہوگا ۔ انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدوار انجینئرنگ کیلئے اور بی پی سی امیدوار میڈیکل کیلئے اہل ہیں ۔ امیدوار فارم آن لائن داخل کریں ۔ ہال ٹکٹ بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اس کی دو مقامات پر سیاست کے تحت کوچنگ ہوگی ۔ دفتر سیاست عابڈس پر نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔
گریجویٹ امیدواروں کیلئے گروپ II کے علاوہ اور کونسا سرکاری ملازمت کا امتحان ہے
سوال : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے گروپ II کے امتحانات کے علاوہ مرکز کے کونسا مسابقتی امتحان ہے جس کیلئے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں اس کی معلومات شائع کریں ؟
مقبول محی الدین ۔ ضلع محبوب نگر
جواب : TSPSC کے تحت گروپ II امتحانات کیلئے جو تواریخ دی گئی وہ 4 پرچوں کیلئے 24 اپریل اور 25اپریل ہے ۔ اور یہ تمام چار پرچے 150 نشانات ہیں اور جملہ 600 کے دو دن امتحانات کے بعد75 نشانات کا انٹرویو ہے ۔ اب جو امیدوار گروپ II کی تیاری کررہے ہیں ان کیلئے اور تمام گریجویٹ کیلئے مرکزی حکومت کے مختلف دفاتر میں سرکاری ملازمتوں کا مسابقتی امتحان اسٹاف سلکشن کمیشن کے تحت ہے جو CGL ( Combined Gradvate Leve) امتحان ہے اس کی 10 مارچ تک آخری تاریخ ہے اس کے فارم آن لائن داخل کریں ۔ ssc.nic.in ویب سائیٹ پر اور امتحان 8 مئی اور