Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایم اے حمید

ٹیچرس کے امتحانات ٹٹ اور ڈی ایس سی
سوال : تلنگانہ میں پہلی دفعہ ٹیچرس کے اہلیتی امتحان TET کا اعلان ہوا اور 10 ڈسمبر آخری تاریخ بھی دیدی گئی اور امتحان کو تاریخ بھی دے دی گئی لیکن نہ ہی فارم آن لائن داخل ہورہے ہیں اور نہ فیس داخل کرپارہے ہیں میں اور مجھ جیسے بے شمار ٹرینڈ ٹیچرس منتظر اور بے چینی ہیں کہ کہیں  امتحان ہوا نہیں یا یہ امتحان نہیں رہے گا  براہ کرم مشورہ دیں اور رہنمائی کرتے ہوئے مدد کریں ؟
کئی امیدوار، اضلاع / حیدرآباد
جواب : TS-TET تلنگانہ اسٹیٹ کا پہلا ٹیچرس اہلیتی امتحان TET کا اعلامیہ ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن کے تحت شائع ہوا اور اعلامیہ میں شیڈول دیا گیا تھا ۔ امتحان کی تاریخ 24 جنوری 2016 بتائی گئی تھی جس کی وجہ امیدواروں میں بے چینی دیکھی جارہی ہے جو فطری بات ہے، اس لئے تشویش لازمی ہے لیکن حکومت نے التواء یا TET نہ ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع شائع نہیں کی جب حکام سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے معلومات حاصل کی گئی تو بتایا کہ تلنگانہ میں TET بھی ہوگا اور DSC بھی رہے گا ۔ آپ اخبارات دیکھتے رہے۔  ویب سائیٹ کو بھی ملاحظہ کرتے رہے ۔ شہر اور اضلاع میں ٹیچرس امیدواروں کی تیاری جاری ہے ۔
www.tstet.cgg.gov.in
گروپ  II کے امتحانات اور اہلیت
سوال : گروپ I ، II اور III ، IV کے امتحانات کب ہونگے ۔ TSPSC کے اعلامیہ روزگار کب شائع ہوتے ہیں اس کیلئے ہم نے آن لائن رجسٹریشن کرواتے ہوئے ID نمبر حاصل کیا اور ویب سائیٹ سے گروپ کا نصاب بھی نکالا لیا اور اس کے گائیڈس بھی خرید لئے براہ کرم فارم کے ادخال کے متعلق معلومات فراہم کریں ؟

ماجد حسین۔ مہدی پٹنم
جواب : TSPSC تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I، II ، III اور IV کا نصاب دے دیا ہے لیکن اس کے اعلامیہ  گروپ  II کیلئے ڈگری پروفیشنل یا عام گریجویٹ اہل ہیں اور انٹرمیڈیٹ امیدواروں کیلئے گروپ IV ہے ۔لیکن TSPSC کا گروپ امتحانات کا اعلامیہ نہیں آیا ۔ نصاب آنے کے بعد بازار میں کئی پبلیشرس نے اس نصاب کے مطابق گائیڈس شائع کی ہیں اس کے مطابق تیاری کرسکتے ہیں گروپ I امتحانات لیکن TSPSC کے اس نوٹیفیکشن نمبر20/15  ہے۔  امتحان 24 اپریل اور 25 اپریل کو مقرر ہے ۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 فبروری ہے۔ آپ اخبارات کا مطالعہ کریں اور ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in کو بھی ملاحظہ کریں۔
SSC کے امتحانات میں اس سال کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں
سوال : ایس ایس سی کے امتحانات میں اس سال کیا تبدیلی ہورہی ہے ؟ نیا نصاب اور نئے طریقہ میں دو ، دو پرچے اور پراجکٹ ورک کے انٹرنل اسیمنٹ ہیں ۔ امتحانی ٹائم ٹائیبل بھی آچکا ہے ۔ اس بارے میں مزید رہنمائی کریں ؟
علیم بیگ ۔مولاعلی
جواب : ایس ایس سی کے امتحانات میں سال حال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ سال گزشتہ کی طرح 6 مضامین کے 11 پرچے رہیں گے ۔ انٹرنل اسسٹمنٹ ( پراجکٹ ورک ) کیلئے 20 نشانات رکھے گئے ہیں اور بورڈ کے امتحانی پرچے کے 80 نشانات ہیں کامیابی کیلئے 35 نشانات حاصل کرنا ہوگا ۔ 20 میں کم از کم 7 نشان اور 80 میں کم از کم 28 نشان لانا ہوگا ۔ کامیابی کیلئے پرچہ I ، پرچہ II اور انٹرنل اسسٹمنٹ کے محصلہ نشانات کو شمار کرتے ہوئے نشانات لے کر نتیجہ دیا جائے گا ۔ مارکس اس دفعہ بھی میمو سے غائب رہیں گے ۔ گریڈ اور گریڈ پوائنٹ GPA کے بجائے انٹرنل اسسٹمنٹ CGPA دیا جائے گا جو 10/10 سے لے کر 9 ، 8 اور 7 ، 6 اعشاریہ پر دیا جائے گا ۔ بارکوڈنگ رہے گی ۔ طلبہ کو پریشانی کی ضرورت نہیں سابقہ امتحانی پرچہ سے پوری مدد حاصل کریں اور کامیابی کو یقینی بنائیں ۔

Distance Modeاوپن یونیورسٹی ڈگری کی اہمیت اور قدر
سوال :  اوپن یونیورسٹی یا فاصلاتی Distance Mode ڈگری کی اہمیت کیا دیگر یونیورسٹی کے مماثل ہے ؟
سوہا ناز۔ ملے پلی ،حیدرآباد
جواب :اوپن یونیورسٹی کی ڈگری یو جی سی سے مسلمہ ہے اس سے کسی دوسری یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔یہ ڈگری تین سالہ ہے اور تینوں سال امتحان میں کامیابی ضروری ہے ۔مصروفیات جاری رکھتے ہوئے ڈگری کرسکتے ہیں۔ ہر اتوار کو اسٹڈی سنٹر پر رابطہ کلاسس ہوتی ہے۔ ڈگری کے امتحانات سال میں دو دفعہ ہوتے ہیں۔کامیابی پر کسی بھی یونیورسٹی میں اعلی تعلیم یا پروفیشنل کورس کیلئے اہل ہوتے ہیں۔ذریعہ تعلیم تلگو ،انگلش کے ساتھ ا