Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

SSC امتحان کیلئے ریگولر طلبہ کا آدھار کارڈ
سوال :ایس ایس سی امتحانی فیس کے بعد اسکولس کے NR     ( نامنیل رولس ) داخل کرتے وقت ہر طالب علم کا آدھار کارڈ کی تفصیلات کو لازمی قرار دینی کی اطلاع ملی تھی پھر معلوم ہوا کہ یہ شرط نہیں ہے ۔ اس بارے میں تفصیلات شائع کریں تو مہربانی ہوگی ۔
ماجد علی خان ۔ فلک نما ، حیدرآباد
جواب : آدھار کارڈ امتحان میں شرکت کیلئے لازمی نہیں ہے ۔ اس کیلئے معزز سپریم کورٹ کی ہدایات ہیں چنانچہ تلنگانہ ریاست میں جس میں اس سال ایس ایس سی میں لگ بھگ پانچ لاکھ امیدوار شریک ہونے والے ہیں اس کیلئے ایک اطلاع ضرور آئی تھی کہ تمام طلبہ کی معلومات کیلئے آدھار کارڈ نمبر لازمی ہے اور اس کو لنک کیا جائے گا لیکن اس پر اعتراضات اور عدلیہ کے احکامات کے بعد 28 نومبر کو تلنگانہ ریاست کے محکمہ تعلیمات نے صراحت کردی کہ ایس ایس سی امتحان کیلئے آدھار کارڈ کا لزوم نہیں رہے گا اس طرح اب آدھار کارڈ ضروری نہیںہے ۔
ٹیچرس کے اہلیتی امتحان TET کیلئے آن لائن کب شروع ہوگا
سوال : تلنگانہ کے پہلے TET کا اعلان ہوا لیکن اس کیلئے آن لائن فارم داخل نہیں کئے جارہے ہیں اور سائٹ بھی کھل نہیں پارہی ہے پھر DSC کی بھی اطلاع آئی ۔ میں اور میرے کئی ساتھی جو بی ایڈ میں TET لکھنا چاہتے ہیں براہ کرم اس کی اطلاع اپنے کالم میں شائع کریں تو بڑی نوازش ہوگی ۔
نازیہ اور کئی ساتھی ۔ سنتوش نگر ، حیدرآباد
جواب : ہاں TET کا اعلامیہ ضرور تلنگانہ حکومت کے محکمہ تعلیمات نے شائع کیا اور مکمل شیڈول بھی دیا کہ 19 نومبر سے آن لائن فارم داخل کئے جائینگے ۔10ڈسمبر آخری تاریخ رہے گی اور امتحان 24 جنوری ہوگا لیکن 19 نومبر سے جب امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے سائٹ کھول رہے تو انہیں بتایا جارہا ہے tstet.cgg.gov.in  پر Coming Soon  یعنی عنقریب فارم داخل کرسکتے ہیں ۔ تواریخ اور شیڈول میں تبدیلیاں اور توسیع ہوئی ، ملتوی ہوا منسوخ نہیں ہوا ۔ اب آپ انتظار کریں ۔ سائیٹ دیکھتے رہے اس کی فیس بھی آن لائن داخل کرنا ہے ۔ 200 روپئے فیس ای سیوا ، می سیوا پر فارم کے ساتھ داخل کرنا ہوگا ۔ نیا شیڈول آئے گا ۔ محکمہ تعلیمات ضلع واری اساس پر اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست تیار کر کے حکومت کو روانہ کی ہے ۔ بہر کیف تمام ٹرینڈ امیدوار ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، یو پی ٹی اس کی تیار کریں ۔

قومی سطح کے انٹرنس CAT ، MAT کی طرح XAT امتحان
سوال : قومی سطح پر مینجمنٹ اسٹڈیز اور بی اسکولس کے جو انٹرنس امتحانات ہوتے ہیں ان میں XAT کیا ہے ؟ کیا یہ CAT اور MAT کی طرح ہوتا ہے اس بارے میں معلومات شائع کریں ؟
محمد مجیب ، شعیب ۔ پرگی ضلع رنگاریڈی
جواب : ڈگری کے بعد مینجمنٹ اسٹڈیز ایم بی اے اور PGDM کیلئے قومی سطح پر مختلف انٹرنس امتحانات ہوتے ہیں جن میں IIM کیلئے CAT ، AIMA کے تحت MAT کے علاوہ سرکردہ – B اسکولس Xavier اسکول آف مینجمنٹ کے کورسز پروگرامس PGDM جو بزنس مینجمنٹ میں BM اور HRM اور GMP ہیں اس میں داخلے کیلئے XAT – 2016 کا اعلان کیا گیا ہے ۔ XAT-2016 میں شرکت کیلئے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 ڈسمبر 2015 ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن اور مزید معلومات و تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔www.xatonline.net.in
or
www.xlri.ac.in

اوپن اسکولنگ سے ایس ایس سی / انٹرمیڈیٹ داخلے تاریخ میں توسیع
سوال : پرائیویٹ طور پر ایس ایس سی ختم ہونے کے بعد اوپن اسکول APOSS تھا اس کی تاریخ ختم ہوچکی تھی معلوم ہوا کہ پھر توسیع کی گئی ہے ۔ براہ کرم اس کی توسیع شدہ تاریخ کو پھر ایک بار اپنے کالم میں شائع کریں تاکہ اوپن اسکولنگ سے ایس ایس سی / انٹرمیڈیٹ اوپن میں داخلے حاصل کرتے ہوئے تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچاسکیں ؟
افشاں انجم ۔ مشیر آباد
جواب : اوپن اسکولنگ جو سابق میں APOSS تھا اس کو اب تلنگانہ میں TOSS کردیا گیا اس کی تاریخ ماہ ستمبر میں ہی ختم کردی گئی تھی اکٹوبر / نومبر گدرنے کے بعد اس میں 4 ڈسمبر تک خصوصی توسیع کی گئی ہے ۔ جو امیدوار اوپن ایس ایس سی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ اس توسیع شدہ تاریخ سے استفادہ کریں معلومات ، رہبری کیلئے 9700111299 پر ربط کریں اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) کیلئے ایس ایس سی 2014 یا اس سے قبل کامیاب کئے امیدواروں کیلئے بھی 4 ڈسمبر تک تاریخ میں توسیع کی گئی وہ فون نمبر 9390049104 پر معلومات اور رہبری حاصل کرسکتے ہیں۔