Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایم اے حمید

سرکاری ملازمتوں کے امتحانات کیلئے کریمی Layer سرٹیفیکٹ کا لزوم
سوال : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت سرکاری ملازمتوں کیلئے ہونے والے امتحانات میں شریک ہونے والے امیدواروں کیلئے ضروری اسنادات میں Creamy Layers اور Non Creamy Layers سرٹیفیکٹ پوچھے جارہے ہیں اور یہ انٹرویو کے وقت پیش کرنا ہے براہ کرم اس بارے میں اپنے کالم میں تشفی بخش جواب شائع کیجئے ؟

محمد عارف ۔ نظام آباد
جواب : تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں شرکت کیلئے فی الوقت کوئی سرٹیفیکٹ پیش کرنا یا داخل کرنا نہیں ہے ۔ فارم اور فیس صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ البتہ سرپرست کی آمدنی کے لحاظ سے انٹرویو کے وقت اور قطعی انتخاب کے وقت جو انکم سرٹیفیکٹ ( ذرائع آمدنی ) دیکھی جائے گی اس میں سالانہ آمدنی کی شرح سے دو طبقات ( زمرہ ) کریمی Layer جس کی سالانہ آمدنی 6 لاکھ سے زائد ہو کریمی Layer میں آجائینگے ۔ اگر وہ سرکاری ملازم ہو انکم ٹیکس ادا کردہ ہو تو اس اعتبار سے انہیں اس زمرہ میں شامل کیا جائے گا ۔ اگر کسی کی سالانہ آمدنی 4.5 ساڑھے چار لاکھ سے کم ہو اور خانگی شعبہ میں ہو انکم ٹیکس کی حد PAN کارڈ میں نہ ہو تو Non – Creamy Layer آجاتے ہیں اس کیلئے منڈل آفیس جاکر یہ طلب کرنا کہ ہمیں کریمی یا نان کریمی Layer سرٹیفیکٹ دے تو اس اصطلاح سے کوئی سرٹیفیکٹ نہیں ملے گا بلکہ انکم سرٹیفیکٹ کے لحاظ سے امیدواروں کو اس زمرہ میں شامل کیا جائے گا فی الوقت اس کی ضرورت نہیں ہے ۔

IGNOU اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے کورسز اور داخلے
سوال : اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں ڈگری اور پی جی کورسز میں داخلہ کا اعلامیہ آیا ۔ اس میں داخلے  کا طریقہ کار کیا ہے ؟ کیا دوسری اوپن یونیورسٹی کی طرح یو جی سطح کیلئے انٹرنس ( اہلیتی امتحان ) ہے اور آخری تاریخ کیا ہے ۔ معلومات شائع فرماکر شکریہ کا موقع دیں ؟
عائشہ جبیں ۔ مشیر آباد
جواب : اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں ڈگری سطح کے کورسز ، پی جی کورسز کیلئے علاوہ دیگر سرٹیفیکٹ ، ڈپلوما ، پی جی ڈپلوما کورسس ہیں جن میں داخلے کا اعلامیہ جنوری 2016 سشن کیلئے جاری ہوچکا اور اس کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے ۔ یو جی  بی اے ، بی کام میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) کے بغیر 18 سال یا زائد عمر کے افراد کیلئے چھ ماہی خصوصی کورسس BPP ہے اس میں راست داخلے حاصل کرسکتے ہیں اور چھ ماہی کورس کی تکمیل کے بعد انہیں ڈگری سال اول میں راست داخلے ہوتا ہے ۔ اندراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے اسٹڈی سنٹرس ملک بھر کے مختلف مقامات پر ہیں حیدرآباد میں مادھاپور علاقہ میں اس کا ریجنل آفس بھی ہے ۔ اس کے علاوہ کورسز داخلے کے مکمل طریقہ کار کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔www.ignou.ac.in

– B اسکولس کیا ہوتے ہیں
سوال : – B اسکولس کیا ہوتے ہیں اکثر انڈیا کے ٹاپ – B اسکولس اور – B اسکول میں رینک کے اشتہارات نظر سے گذرتے ہیں میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہ – B اسکولس کیا ہوتے ہیں اور ان کے رینک یا ٹاپ اسکولس کے زمرہ کس طرح اور کیوں کی جاتی ہے ؟

سرفراز علی۔ ونستھلی پورم
جواب : – B اسکولس دراصل بزنس اسکولس ہیں گریجویشن کے بعد جو مینجمنٹ اسٹڈیز کے پی جی ڈپلوما کی تعلیم دیتے ہیں انہیں – B اسکول کہا جاتا ہے یہ خود مختار Autononms بھی ہوتے ہیں اور یونیورسٹیز کے الحاق کردہ بھی ہوتے ہیں ۔ MBA کے مماثل PGDM میں ہوتا ہے بزنس اسکول اپنے معیار ، نتائج اور انفراسٹرکچر کے اساس پر مختلف اداروں اور رسائل کے تحت سروے کرتے ہوئے رینک پاتے ہیں ۔ IIMS انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ملک کے سرفہرست اور ٹاپ – B اسکولس میں شمار ہوتے ہیں ۔ – B اسکول میں اسٹڈیز کے بعد فارغ طلبہ کو مختلف کارپوریٹ اداروں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں برسرموقع ملازمت پیشکش کیا جاتا ہے ۔ قومی سطح پر CAT ، MAT ، CMAT کے ذریعہ ان میں داخلے ہوتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر GMAT ہے کوئی بھی گریجویٹ اس کیلئے اہل ہے ۔
TET کامیاب امیدوار کیا پھر دوبارہ TET لکھ سکتے ہیں
سوال : TET جو سابق میں AP ریاست میں لکھ کر کامیاب ہوگئے کیا انہیں پھر دوبارہ TET لکھنا ہوگا یا وہ کام آئے گا ۔ ان کیلئے آپ کا کیا مشورہ ہے ۔ اب TS – TET کا اعلان آیا ۔ اس لئے بے چینی ہے براہ کرم رہنمائی کریں ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : TET میں کامیابی کے بعد اس کے محصلہ نشانات سات سال تک Valid کار آمد رہتا ہے ۔ آپ یا ایسے تمام امیدوار جو TET کامیاب ہو یہ محصلہ نشانات اس بار بھی کارآمد رہے گا ۔ لیکن TET کامیاب امیدواروں کو مشورہ ہیکہ وہ تلنگانہ اسٹیٹ کے پہلے TET میں بھی شرکت کریں اور اگر اس میں انہیں زیادہ نشانات حاصل ہوتے ہیں تو وہ DSC میں جس TET میں زیادہ نشانات میں وہ بتائیں ۔ اس کا وٹیج 20 نشانات شمار کئے جائیں گے ۔ اب TET کا اعلامیہ آیا ۔ 19 نومبر سے آن لائن فارم داخل کرنا ہے ۔ آخری تاریخ 10 ڈسمبر ہے اور امتحان 24 جنوری کو رکھا گیا ہے ۔ بی ایڈ لینگویج پنڈت امیدوار Paper – II اور ڈی ایڈ امیدوار Paper – I کیلئے اہل ہیں TET میں کامیابی کے بعد DSC کیلئے اہل ہوتے ہیں اور وٹیج 20 نشانات شمار کئے جاتے ہیں ۔
امبیڈکریونیورسٹی فاصلاتی میں داخلے آخری تاریخ 21 نومبر
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب یا اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) کامیاب امیداوروں کیلئے دیرینہ فیس 500 روپئے کے ساتھ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 نومبر رکھی گئی ہے ۔ داخلے کی معلومات رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ لاڈ بازار 040-24510012 پر رابطہ کریں۔