Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

TET اور DSC کے الگ الگ امتحانات
سوال : ڈی ایڈ اور بی ایڈ امیدواروں کیلئے ٹیچرس کے امتحانات TET اور DSC معلوم ہوا کہ اب الگ الگ ہورہے ہیں اس کی مکمل معلومات اور تفصیلات شائع کریں ؟ اب بی ایڈ کا نتیجہ آیا کئی امیدوار انتظار میں ہیکہ TET اور DSC کب ہوگا ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد ٹیچرس کے اہلیت کا امتحان TET نہیں ہوا ، TET ہر سال میں دو دفعہ منعقد کرنا ہے ، NCTE کے قواعد کے مطابق ہے لیکن تلنگانہ اور متحدہ آندھراپردیش میں یہ صرف ابتدائی دو سال تک ہوا ، اب 2012 سے نہیں ہورہا ہے ۔ اب تلنگانہ میں سرکاری محکمہ جات میں تقررات کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے تحت مسابقتی امتحانات ہورہے ہیں ٹیچرس کے 10,961 جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے پہلے ایسی اطلاعات آرہی تھی کہ TET اور DSC ملا کر ہوگا اور TRT ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ رہے گا لیکن اب تلنگانہ میں ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، لینگونج پنڈت امیدواروں کیلئے TET اور DSC الگ الگ رکھا جارہا ہے ۔ TET ، 24 جنوری کو رکھا گیا ہے اور مارچ / اپریل 2016 میں DSC میں ہوگا اس وقت ریاست بھر میں لگ بھگ 3 لاکھ ٹرینڈ امیدوار اس کے انتظار میں ہیں TET کے انعقاد کی ذمہ داری ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن مسٹر گوپال ریڈی کو سونپی گئی اور امکان ہیکہ اس کا اعلامیہ جاریہ ماہ کے اواخر تک آجائے گا ۔

تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کے اعلامیہ اور اس کی اطلاع
سوال : تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کیلئے اعلامیہ کب آرہا ہے اس کی اطلاع کیسے ملے گی اب نیا اعلان کب آنا والا ہے ۔ اس بارے میں تفصیلات شائع کریں ؟
عبدالحق ۔ اولڈ ملک پیٹ
جواب : تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے تحت اب تک 8اعلامیہ جاری ہوچکے اور تین مسابقتی امتحانات منعقد ہوچکے اب نیا نوٹیفیکیشن 274 پوسٹ کیلئے ہوگا اس 274 پوسٹ میں فارسٹ آفیسرس کے 4، جونیر نرس 69 ، فارسٹ اسسٹنٹ 4 ، فارمسٹ 2 ، پیرامیڈیکل شعبہ میں ایکسرے ٹیکنیشن ، لیاب ٹکنالوجی ، فزیوتھراپسٹ کے پوسٹ ہیں اس کے علاوہ الکٹریکل سوپروائزر ، لا آفیسر ، اے سی الکٹریشن وغیرہ ہیں ۔ اس کے اعلامیہ میں تعلیمی قابلیت ، اہلیت ، آخری تاریخ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ گروپ II کیلئے 486 پوسٹ کی نشاندہی کی گئی تھی جس کیلئے کوئی بھی گریجویٹ اہل ہے ۔ اعلامیہ میں شیڈول کو ملاحظہ کریں۔
LLB ( لا کورس ) فاصلاتی یا اوپن یونیورسٹی میں ہے
سوال : LLB لا کورس کیا کسی یونیورسٹی میں فاصلاتی Distance میں ہے یا اوپن یونیورسٹی سے کرنے کی سہولت ہے اگر ہے تو کس یونیورسٹی میں ہے براہ کرم معلومات شائع کریں ؟
محمد معید ۔ ٹولی چوکی ، حیدرآباد
جواب : LLB لا کورس ( پروفیشنل ) اور پروفیشنل کورسز فاصلاتی اور اوپن یونیورسٹی میں بہت کم ہے ۔ لاء کورس ان دونوں میں نہیں ہے صرف ریگولر ہے ۔ UGC اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اس قانونی تعلیم ’’ لا ‘‘ کو صرف ریگولر سے کرنا ہوگا ۔ اس کیلئے انٹرنس ٹسٹ ریاستی سطح پر اور قومی سطح پر ہوتا ہے اس کے ذریعہ داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ ریاستی سطح پر LAWCET ہے اور قومی سطح پر CLAT  ہے ۔
SSC امتحانات کی فیس کب داخل ہوگا؟
سوال : SSC کے امتحان میں شرکت کیلئے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ کیا ہے ؟ کیا بغیر اسکول تعلیم کے اس میں شریک ہوسکتے ہیں ؟

عابدہ خانم ۔ عیدی بازار
جواب : SSC کے امتحان کی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 نومبر مقرر کی گئی ہے اور یہ صرف اسکول میں زیرتعلیم باقاعدہ ( ریگولر ) طلبہ ہی کیلئے ہے بغیر اسکول تعلیم کے پرائیویٹ طور پر شریک امتحان ہونے کا طریقہ سال گزشتہ 2014 – 15 ہی سے ختم کردیا گیا چونکہ اس بورڈ امتحان میں پراجکٹ ورک بھی شامل ہے اور اس کے محصلہ نشانات میمو میں شمار کئے جاتے ہیں جس اسکول میں طالب علم زیرتعلیم ہے اس اسکول کی توسط سے فیس داخل کرنا ہوگا ۔

کیریئر گائیڈ دفتر سیاست
میں دستیاب
جناب افتخار مشرف نے تعلیم اور روزگار پر مکمل معلوماتی اور رہنمائی کرنے والی ایک کتاب مرتب کی ہے یہ ’’ کیریئر گائیڈ ‘‘ اردو زبان میں تحریر کردہ ہے جس میں مختلف کورسس اور پروفیشنل اور اس کے بعد مواقع اور روزگار کے مواقع کے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیمات بھی شائع کی گئی یہ کریئر گائیڈدفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے رعایتی قیمت 150 روپئے میں حاصل کرسکتے ہیں۔
٭٭٭٭