Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

الکٹریسٹی محکمہ میں تقررات کیلئے کیا امتحانات TSPSC کے تحت نہیں ہونگے ؟
سوال : اسٹیٹ انجینئرس AE کے الکٹریکل ، میکانیکل ، سیول ، ای سی ای برانچ کے امیدواروں کیلئے محکمہ الکٹریسٹی میں جو تقررات ہونے والے ہیں کیا ان کا امتحان TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہیں یا نہیں جبکہ اب تک AE اور AEE کے امتحانات اس کے تحت ہے امتحانات میں کیا تبدیلیاں ہیں ؟

افشاں ۔ ریڈہلز
جواب : الکٹریسٹی محکمہ ٹرانسکو ، جنکو ، TSSPdcl اور Npdcl میں اسسٹنٹ انجینئرس کیلئے انجینئرنگ گریجویٹ مختلف برانچس کے اعلانات الگ الگ ہوتے اس کے فارمس بھی الگ الگ داخل کرنا ہے ویب سائیٹ بھی الگ الگ ہے ۔ اس کیلئے امتحان بھی الگ ہے ۔ پبلک سروس کمیشن اس کے امتحانات منعقد نہیں کررہا اور نہ ہی اس کے فارمس اس کے ویب سائیٹ پر داخل کرنا ہے ۔ انجینئرس کیلئے الکٹریسٹی محکمہ کے امتحانات JNTU حیدرآباد کے تحت رکھے جارہے ہیں اور امتحان بھی صرف ایک پرچہ کا ہوگا جو 100 سوالات اور 100 نشانات ہے جس میں 80 نشانات انجینئرنگ مضمون کے ہونگے اور مابقی 20 سوالات میں جنرل اسٹڈیز میں ذہنی رحجان ، عام معلومات ، تلنگانہ جنرل انگلش ، 5 – 5 سوالات ہیں اس لئے امیدوار نصاب اور امتحان کی اسکیم کا پرچہ بھی ڈاؤن لوڈ کریں۔

محکمہ پولیس میں تقررات کیلئے کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کیلئے امتحانات
سوال : اب تلنگانہ اسٹیٹ پولیس میں لگ بھگ دس ہزار جائیدادوں پر تقررات ہونے والے ہیں اور ان میں 9200 پولیس کانسٹبلس اور 800 سب انسپکٹرس کے ہیں اس کے امتحانات کیسے ہیں اور نصاب کیا رہے گا ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : محکمہ پولیس میں کانسٹبلس اور سب انسپکٹرس کے تقررات کیلئے پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت انتخاب کا پورا عمل ہوگا جس میں تحریری امتحان ، فزیکل ٹسٹ ، دوڑ ، لانگ جمپ ، کے ساتھ صحت جسمانی کیلئے میڈیکل ٹسٹ شامل ہیں اس کیلئے جنرل نالج کا لازمی پرچہ ہوتا ہے جس میں اس دفعہ تلنگانہ ریاست کے سوالات ، جغرافیہ ، تاریخ کے پوچھے جارہے ہیں ۔ اندرون ایک ہفتہ اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے ۔

پی جی کورسز میں عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی میں بغیر انٹرنس ٹسٹ کے داخلے
سوال : عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم CDE ،Distance Education میں داخلے پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی میں بغیر انٹرنس ٹسٹ کے دیئے گئے ہیں ۔ ریگولر کیلئے انٹرنس OUCET ہے ۔ فاصلاتی میں راست داخلے کیسے ہوتے ہیں ؟
محمد ممتاز علی۔ ملک پیٹ
جواب : عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم CDE میں پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے، ایم کام ، ایم ایس سی میں ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے راست داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ اس کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب ہونا ضروری ہے جس مضمون سے پوسٹ گریجویشن کرنا چاہتے ہو وہ مضمون ڈگری سطح پر ہونا چاہئے ۔ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے پی جی کرسکتے ہیں داخلہ جاری ہیں ۔ معلومات اور رہبری کیلئے 040-24510012 پر ربط کرسکتے ہیں۔

SSC کے امتحانی فیس کب اور کیسے داخل کرنا ہوگا ؟
سوال :SSC کے امتحانی فیس کی تاریخ کب ہوگی اور کس طرح فیس داخل کرنا ہے معلوم ہوا کر اوپن ایس ایس سی ، تاریخ گذرچکی اب اس بارے میں وقتاً فوقتاً اطلاع شائع کرتے رہے تو بڑی مہربانی ہوگی ؟

فاطمہ ام مونہ ۔ چندرائن گٹہ
جواب : ایس ایس سی امتحانی فیس صرف اسکول میں زیرتعلیم باقاعدہ ( ریگولر ) طلبہ کیلئے ہے اس کیلئے اندرون ایک ہفتہ شیڈول آئے گا اور امتحانی فیس طالب علم جس اسکول میں زیرتعلیم ہے اس اسکول کی توسط سے داخل کرنا ہوگا چونکہ یہ صرف ریگولر طلبہ کیلئے ہے بغیر اسکول تعلیم کے پرائیوٹ طور پر شریک امتحان ہونے کا موقع نہیں رہے گا ۔ایس ایس سی کے امتحان کے طریقہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کی جارہی ہے ۔ سالگزشتہ ہی نئے درس کتب ، نیا نصاب اور نیا طریقہ امتحان اور پہلی دفعہ پراجکٹ ورک شامل کیا گیا تھا ۔ اور آخری وقت میں امتحانی پرچہ کی اسکیم دی گئی تھی جس سے طلبہ کو مشکلات پیش آئی تھی اب اس نئے نصاب کے تحت دو امتحانات ہوچکے ۔ مارچ 2015 اور مئی / جون 2015 اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان کے سوالی پرچوں سے مشق کروائیں نیا طریقہ سوال جس میں ہر طالب علم کو سوال کو سمجھ کر لکھناہے جواب یاد کر کے لکھنا نہیں ہے جس سے دشواریاں ہورہی تھی اب وہ اس Concept  کو سمجھا نہیں اور اساتدہ کو سمجھانے میں کافی مدد ملے گی اور نتائج بھی بہتر رہیں گے ۔ ادارہ سیاست کے تحت تلگو کوسچن بنک شائع ہوا اب انگلش میڈیم اور اردو میڈیم کیلئے کوسچن بنک شائع کیا جائے گا ۔