Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

کیا اوپن اسکول TOSS میں داخلے
کیلئے تاریخ گذرچکی ؟
سوال : اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے کیلئے معلوم ہوا کہ اب اس کی تاریخ گذر گئی کیا یہ صحیح ہے یا اب کوئی دیرینہ فیس کے ساتھ تاریخ ہے براہ کرم اپنے کالم میں اس کا جواب شائع کریں تو مجھ جیسے بے شمار طلبہ کی رہنمائی ہوگی ؟
حفیظ خان ۔ چادرگھاٹ
جواب : اس سال 2015 – 16 کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ اوپن اسکول سوسائٹی نے 30 ستمبر تک دیرینہ فیس کے ساتھ تاریخ تھی جو گذر گئی  ۔ اس ضمن میں سوسائٹی کے حکام سے آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے اور جبکہ ایس ایس سی کے ریگولر امتحان کی فیس کا ابھی شیڈول نہیں آیا اس سے پہلے ہی اوپن ایس ایس سی کی تاریخ ختم ہونے سے بے شمار طلبہ جو اس کے منتظر تھے فیس وقت پر داخل نہیں کرپائے APOSS جو اب TOSS ہوچکا اس کیلئے محکمہ تعلیمات اور اوپن اسکول سوسائٹی کے عہدیداروں نہ صرف اوپن ایس ایس سی بلکہ انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے کی تاریخ میں دیرینہ فیس کے ساتھ توسیع کریں۔
تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کیلئے اس وقت کس امتحان اور پوسٹ کیلئے تاریخ جاری ہے
سوال : تلنگانہ ریاست میں سرکاری ملازمتوں کیلئے TSPSC اور محکمہ الکٹریسٹی کے انجینئرس کیلئے اعلانات نظر سے گذرے اب کونسے تاریخ چل رہی ہے ؟ آن لائن اور ویب سائیٹ پر تمام تفصیلات کی وجہ کئی امیدواروں کو وقت پر معلوم نہیں ہورہا ہے آپ سے التماس ہیکہ ان اطلاعات کو وقتاً فوقتاً شائع کرتے رہے ؟

مصطفی خان ۔ ٹولی چوکی
جواب : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت بی کام امیدواروں کیلئے اسسٹنٹ اکاونٹنٹ فینانس کیلئے نوٹیفیکشن نمبر 15/2015 کی تاریخ چل رہی ہے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اکٹوبر ہے ۔ اس کے علاوہ الکٹریسٹی محکمہ کے ٹرانسکو ، جینکو ، ایس پی ڈی سی ایل ، این پی ڈی سی یل کیلئے اسسٹنٹ انجینئرس کی تاریخیں چل رہی ہے ۔ اس کیلئے  ان کے ویب سائیٹ فارم آن لائن داخل کریں 15 اکٹوبر آخری تاریخ 26 اکٹوبر ، 28 اکٹوبر ہے اس کیلئے ان کے متعلقہ ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کریں اور فارم داخل کریں ۔ اب آئندہ گروپ II ، III اور دیگر امتحانات کیلئے اعلانات آنے والے ہیں یہ بات صحیح ہے بعض امیدواروں کو تاریخ نہ معلوم ہونے کی وجہ وہ فارم وقت پر داخل نہیں کرپائے اس لئے وہ ویب سائیٹ پر تفصیلات کو ملاحظہ کریں اور ہدایات کا پرنٹ آوٹ حاصل کریں ہم اس کی اطلاع وقتاً فوقتاً شائع کرتے رہینگے ہیں ۔

اوپن یونیورسٹی اور فاصلاتی تعلیم ( عثمانیہ ) میں کس سے ڈگری بہتر ہے
سوال : امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے ڈگری کورسس کرنے اور عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم Distance Education سے ڈگری کرنے میں کونسا بہتر ہے میں انٹرمیڈیٹ کامیاب ہو اور اب ڈگری کرنے کا ارادہ ہے ریگولر نہیں کرسکتی چونکہ ایک خانگی اسکول میں ٹیچر ہوں ؟
ناہید فاطمہ ۔ کلثوم پورہ ، حیدرآباد
جواب : انٹرمیڈیٹ کامیابی کے بعد ڈگری کورسز میں ریگولر کے بجائے آپ عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم CDE سے ڈگری میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں اور آپ اوپن یونیورسٹی سے بھی کرسکتے ہیں لیکن فاصلاتی تعلیم میں صرف انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدواروں کو ہی داخلہ دیا جاتا ہے جبکہ اوپن یونیورسٹی میں بغیر انٹرمیڈیٹ کے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) کامیاب طلبہ بھی داخلہ حاصل کرتے ہیں دونوں کی ڈگری کی قدر و قیمت Value برابر ہے ۔ آپ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے ڈگری کرسکتے ہیں ۔ اب داخلہ اوپن یونیورسٹی میں 17 اکٹوبر ہے اگر عثمانیہ یونیورسٹی میں دیرینہ فیس کے ساتھ وقت ہے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ورنہ 8 اکٹوبر اس کی آخری تاریخ تھی ۔

SSC کے امتحان میں کیا اس سال کوئی تبدیلی ہوئی ؟
سوال : ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات میں سالگزشتہ سے پراجکٹ ورک شامل کیا گیا اور اس کے 20 نشانات بھی ہیں اور امتحان کا سوال پرچہ 80 نشانات کا رکھا جارہا ہے کیا اس سال کوئی تبدیلی ہوئی ۔ ہر ہونے والی تبدیلی آپ واقف کرواتے ہیں تو اس بارے میں بھی وقت پر اطلاع شائع کریں؟
امتیاز احمد ۔ ضلع میدک
جواب : یس یس سی کے امتحانی طریقہ کار میں کوئی نئی تبدیلی اس سال نہیں کی گئی سالگزشتہ کا طریقہ برقرار ہے ۔ جمبلنگ سسٹم ، بارکوڈنگ پراجکٹ ورک اور نتیجہ میں نشانات غائب اور نشانات کے گریڈ کے اوسط کے پراجکٹ ورک کو شامل کرتے ہوئے CGPA دیا جائے گا ۔ اب امیدوار سال گزشتہ کے امتحانات مارچ 2015 کا سوالی پرچے اور اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان مئی 2015 کے سوالی پرچوں سے نمونہ سوالات سے واقف کرتے ہوئ