Edcet-2014 ایڈسٹ کا شیڈول

B.Ed ( بی ایڈ ) میں تعلیمی سال 2014 – 15 میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا مشترکہ انٹرنس امتحان Ed.CET-2014 کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ APSCHE نے اس انٹرنس امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری آندھرا یونیورسٹی وشاکھاپٹنم کو سونپتے ہوئے کنوینر ایڈسٹ 2014 ء مقرر کیا ہے اور GO ایم ایس نمبر 72.SE مورخہ 05-07-2004 کے مطابق آندھراپردیش کے تمام 23 اضلاع میں بی ایڈ ریگولر کورس کیلئے تمام کالجس آف ایجوکیشن میں اس انٹرنس ایڈسٹ کے رینک کی بنیاد پر داخلے دیئے جائینگے بی ایڈ ایک سالہ ریگولر کورس ہے جو گورنمنٹ / یونیورسٹی کالجس کے ساتھ پرائیویٹ کالجس آف ایجوکیشن میں چلایا جاتا ہے ۔

ایڈسٹ کیلئے فارمس آن لائن داخل کریں
بی ایڈ میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کے انٹرنس ایڈسٹ ( ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ) میں شرکت کییلئے فارم صرف آن لائن موڈ میں داخل کرنا ہے ۔ درخواست فارم رجسٹریشن اور Processing کی فیس 150 روپئے مقرر کی گئی ہے یہ فیس 150 روپئے صرف اے پی آن لائن مراکز ، می سیوا ، ای سیوا پر داخل کرسکتے ہیں۔ بی ایڈ کیلئے ایڈسٹ کی مکمل معلومات ، تفصیلات ویب سائیٹ پر دستیاب ہے ۔ www.apedcet.org
٭ فارمس کے آن لائن ادخال کا آغاز 09-03-2014
٭ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 24-04-2014
٭ معہ دیرینہ فیس 500 روپئے آخری تاریخ 30-04-2014

بی ایڈ انٹرنس امتحان
ایڈسٹ کی تاریخ 02-06-2014
اوقات صبح 11 بجے تا ایک بجے
بی ایڈ کے ریگولر کورس کیلئے ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان لکھنے والے امیدوار اہل ہیں ۔ امیدوار فارم کے ادخال سے قبل تمام تفصیلات ، ہدایات کو ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں۔
B.A/B.Com امیدوار سوشیل اسٹڈیز مضمون
بی ایڈ میں پانچ مضامین بطور میتھاڈالوجی ہوتے ہیں ان میں سوشیل اسٹڈیز ( سماجی علم ) کیلئے ڈگری کے بی اے ، بی کام امیدوار اہل ہیں ان کیلئے ایڈسٹ میں 100 نشانات سماجی علوم کے جغرافیہ 35 ، تاریخ 30 ، شہریت 15 اور معاشیات 20 نشانات کے ہوتے ہیں اور بی ایڈ میں سوشیل اسٹڈیز میتھاڈلواجی ہوتا ہے۔

B.SC امیدواروں کیلئے بائیولوجیکل سائنس اور میاتھس اور فزیکل سائنس
بی ایڈ میں تین اہم مضامین میتھاڈالوجی میں سائنس گریجویٹ کیلئے BSC یم پی سی امیدواروں کیلئے ریاضی اور فزیکل سائنس اور B.Z.C گروپ کیلئے بیالوجیکل سائنس ، میتھاڈلواجی ہیں اور یہ مضامین بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ میں 100 ، 100 نشانات کا رہیگا ۔ B.Ed انٹرنس میں پارٹ II میں میاتھس 100 سوالات ، 100 نشانات ، میاتھس میتھالوڈلوجی کیلئے رہے گا ۔ فزیکل سائنس ، میتھاڈالوجی کیلئے فزکس 50 اور کیمسٹری 50 سوالات اور 50 نشانات ہیں اس کے علاوہ بائیولوجیکل سائنس میتھاڈالوجی کیلئے 100 سوالات 100 نشانات کے ہونگے ۔ اسی طرح B.SC امیدواروں کیلئے ڈگری کے اختیاری مضامین کے مطابق بی ایڈ کے میتھاڈالوجی دیکھی جائے گی ۔

B.Ed میں انگلش میتھاڈالوجی
بی ایڈ میں سال 2010 ء تک صرف اختیاری مضامین میتھاڈالوجی چار تھے ان میں سوشیل اسٹڈیز ، بیالوجیکل سائنس ، میاتھس ، فزیکل سائنس ، پھر انگلش کو خاص میتھاڈالوجی مضمون کے طور پر شامل کیاگیا اس طرح بی ایڈ کے پانچ مضامین میتھاڈالوجی میں ہونگے لیکن بی ایڈ انگلش میتھاڈالوجی کیلئے جو امیدوار اہل ہونگے وہ ڈگری سطح پر ایک مضمون انگلش بطور اختیاری مضمون Optional تین سال تک پڑھے ہو اہل ہونگے ۔ یا پھر M.A ( انگلش ) امیدوار اہل ہونگے ۔ دوسرے گریجویٹ جو صرف زبان اول ، انگلش پہلے سال اور دوسرے سال پڑھتے ہیں وہ اہل نہیں ہوتے ۔ بی اے میں M.L انگلش اختیاری مضمون ہونا چاہئے جو تین سال پڑھا جاتا ہے امیدوار فارم داخل کرنے سے قبل ہدایات اور تعلیمی قابلیت ، اہلیت کو ملاحظہ کریں اور اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق فارم داخل کریں۔

ایڈسٹ 2014 Ed.CET
امتحانی پرچہ ۔ نمونہ سوالات
بی ایڈ کے انٹرنس ایڈسٹ کا سوالی پرچہ بالکلیہ طور پر آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے سوالات پر ہوتا ہے اور جوابات کو OMR جوابی شیٹ پر حل کرنا ہوتا ہے ۔ اس میں پانچ مضامین کیلئے پارٹ I ، مشترکہ ہوتاہے جو 25 سوالات جنرل انگلش ، 25 سوالات جنرل نالج ، تدریسی رحجان پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ہر سوال کے ایک ایک نشان ہوتا ہے ۔ پارٹ II میں اختیاری مضامین کے 100 سوالات کے 100 نشانات ہوتے ہیں جو پانچ مضامین کیلئے الگ الگ ہوتا ہے ۔ سماجی علم 100 ، بیالوجیکل سائنس 100 ، فزیکل سائنس 100 ، میاتھس ( ریاضی ) 100 ، انگلش 100 ۔ اختیاری مضامین کے مطابق میتھاڈالوجی کیلئے پارٹ I کا مضمون رہے گا ۔

MBA کیلئے ICET کا اعلامیہ جاری
آن لائن فارم داخل کریں
کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار MBA میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا مشترکہ انٹرنس امتحان ICET میں شریک ہونے کیلئے فارم آن لائن داخل کریں ۔ اس کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے اور فارم کا آن لائن رجسٹرین جاری ہے ۔ امیدوار ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کرتے ہوئے فارم داخل کریں۔

EAMCET-2014 کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری انٹرمیڈیٹ امیدوار اہل
انٹرمیڈیٹ کے MPC گروپ کیلئے انجینئرنگ اور فارمیسی کورسز میں داخلے کیلئے ایمسٹ ( انجینئرنگ ) 17 مئی کو مقرر ہے اور اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس طرح BPC گروپ کیلئے ایمسٹ (AM) اگریکلچر میڈیسن ہے ۔ انٹر سال آخر کے امیدوار اس کیلئے اہل ہیں فیس اے پی آن لائن سنٹر پر داخل کرنا ہے ۔ اس کیلئے کراش کورس کوچنگ پروگرام بھی رکھا گیا ہے ۔ دفتر سیاست عابڈس پر نوٹس بھی دستیاب ہے ۔

B.Ed امیدوار کیلئے پرائیویٹ اسکولس میں پرکشش آفر
حیدرآباد اور اس کے مضافات میں انگلش میڈیم کے انٹرنیشنل نصاب کے اور اعلی معیاری اسکولس قائم ہیں جہاں ٹیچرس کو پرکشش تنخواہوں کا پیشکش کیا جارہا ہے ۔ بی ایڈ ، تجربہ رکھنے والے لکچرس امیدوار کارپوریٹ اسکولس میں ملازمت کیلئے انٹرویو دیتے رہے ۔ ماہ اپریل تا جون ان تعلیمی اداروں میں ملازمت فراہم کی جاتی ہے ۔ Placement اسسٹنٹ کیلئے 9014884236 پر ربط پیدا کریں۔ تجربہ رکھنے والے اور تجربہ کے مختلف اسکولس میں اپنے CV داخل کرتے ہوئے پرائیویٹ سکرٹ میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں اور ماہ اپریل سے ماہ جون اس کیلئے ذریعہ ای میل بھی درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔