ECET-2014 ( انجینئرنگ ) ویب کونسلنگ پالی ٹیکنیک ڈپلوما ہولڈرس اہل

پالی ٹیکنیک ڈپلوما ہولڈرس کیلئے بی ای / بی ٹیک سال دوم میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان ECET ہوتا ہے اس کیلئے ویب کونسلنگ کا پہلا مرحلہ ہوا ،اس میں شریک ہو کر ویب آپشن کئے امیدوار یا اگر کوئی ویب آپشن نہ کیا ہے ان کیلئے دوسرا مرحلہ کیلئے 20 اگسٹ اور 21 اگسٹ کو ویب آپشن کرنے اور کالج بدلنے کی سہولت رکھی ہے ۔ اس کی مکمل تفصیلات اور معلومات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ http://ecet.nic.in امیدوار ویب کونسلنگ سے قبل ویب سائیٹ پر ہدایات کا بغور مطالعہ کریں۔

فوج میں بھرتی آرٹیلری سنٹر گولگنڈہ حیدرآباد میں 22 اگسٹ تا 28 اگسٹ رکروٹمنٹ ریلی
آرٹیلری سنٹر گولگنڈہ حیدرآباد میں آرمی رکروٹمنٹ ریلی 22 اگسٹ تا 28 اگسٹ رکھی گئی ہے جس میں اسپورٹس مین سپاہی Soldier ( جنرل ڈیوٹی اور میوسیقار سپاہی ) زمرہ کیلئے محفوظ زمرہ جات کے تحت رہے گی ۔ اہل امیدوار کی تاریخ پیدائش 22اگسٹ 1991 تا 22 فبروری 1997 ء کے درمیان ہونی چاہئے ۔ تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک کامیاب ہونا چاہئے اسی طرح ریلی امیدوار اسکریننگ کیلئے 22اگسٹ سے صبح 5 بجے مکھن سنگھ اسٹڈیم آرٹیلری سنٹر گولکنڈہ حیدرآباد پر رپورٹ کریں۔

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ، ڈگری سال دوم کے نتائج
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے ( بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ) کے سال دوم کے امتحانات منعقدہ مئی / جون 2014 کے نتائج جاری کردیئے ہیں ۔ امیدوار اپنے نتائج ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ www.braou.ac.in امیدوار سال آخر کی ٹیوشن فیس آن لائن داخل کردیں اور اگر ناکام ہو تو انہیں امتحانی فیس بھی ادا کرنا ہوگا ۔

انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے ایمسٹ میڈیسن کی 25 اگسٹ سے کونسلنگ کو قطعیت
انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کو ایمسٹ ( میڈیسن ) کی کونسلنگ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 25 اگسٹ سے شروع ہوگی اس کیلئے شیڈول کو قطعیت دیدی گئی ہے ۔ ایمسٹ کے اسٹیٹ رینک کے ذریعہ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس جنرل کونسلنگ صرف MBBS اور BDS کورس میں داخلے کے رکھے گی ۔ اس کیلئے ہلپ لائن سنٹر پر اسنادات کی تصدیق وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ یونیورسٹی کے جنرل کونسلنگ آن لائن ہوتی ہے جہاں پر طالب علم اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے برسرموقع کالج کا انتخاب کرسکتا ہے اور اس کو سیٹ الاٹ کی جاتی ہے ۔ ریاست کے پرائیویٹ میڈیکل کالجس انتظامیہ موجودہ فیس میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کونسلنگ کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ بنی ہوئی تھی اس دوران محکمہ طبی تعلیم نے اس سال سابقہ فیس ہی برقرار رکھی ہے ۔ اور ساتھ کالجس انتظامیہ مینجمنٹ کوٹہ کو 40 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد بھی مانگ کررہے ہیں لیکن حکومت سابقہ طریقہ کار اور کوٹہ کو برقرار رکھا ہے ۔ اس طرح ایمسٹ ( میڈیسن ) کی کونسلنگ 25 اگسٹ سے شروع کی جاکر 31 اگسٹ تک مکمل کرلی جائے گی اور یکم ستمبر سے کلاسس کا آغاز ہوجائے گا ۔ اس کیلئے سپریم کورٹ نے احکامات صادر کئے تھے کہ ایمسٹ کی کونسلنگ کا عمل 31 اگسٹ تک مکمل کریں۔ آج چہارشنبہ 20 اگسٹ کو ایمسٹ ایڈمیشن کمیٹی کے اجلاس میں شیڈول کو قطعیت دے کر اعلامیہ جاری کر دیا جائے ۔
IAS/IPS کیلئے سیول سروسس پریلمنری امتحان 24 اگسٹ کو مقرر
UPSC کے تحت سیول سروس پریلمنری امتحان CSP اور CSAT ملک بھر کے اہم اور منتخبہ شہروں میں 24 اگسٹ کو مقرر ہے ۔ سال حال امتحان کی تاریخ میں تاخیر ہوئی اور کئی دفعہ امکانی تبدیلیوں کی وجہ امیدواروں میں بے چینی پائی گئی اور پارلیمنٹ میں بھی اس مسئلہ پر بحث ہوئی اور حکومت نے اس پہلے مرحلہ کے امتحان میں انگریزی کے نشانات کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور حکومت نے ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے کہ ایسے امیدوار جو IAS/IPS اور سنٹرل سروسس 2013 ء میں منتخب ہوئے اور پھر اب سیول سروسس پریلمنری امتحان میں دوبارہ شریک ہورہے ہیں انہیں فاؤنڈیشن کورس میں شرکت کی اجازت نہیں رہے گی یاد رہے کہ کامیاب اور سیول سروسس کے ذریعہ IAS/IPS اور دیگر سنٹرل سروسس کے منتخب قرار پائے امیدواروں کیلئے فاؤنڈیشن کورس یکم ستمبر 2014 ء تا 12 ڈسمبر 2014 رکھا گیاہے ۔
APOSS کے اوپن ایس ایس سی اور اوپن انٹرمیڈیٹ میں داخلے
اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت دسویں سطح کا کورس اور امتحان APOSSC اور اوپن انٹرمیڈیٹ ہے جس میں داخلے کے بعد امیدواروں کو درسی کتب مہیا کئے جاتے ہیں اور امتحان منعقد کرتے ہوئے سرٹیفیکٹ دیئے جاتے ہیں اس میں داخلے کی معلومات اور رہبری کیئلے 9390044104 پر ربط پیدا کریں۔
MCIمیڈیکل کونسل آف انڈیا کا اعلامیہ
میڈیکل کونسل آف انڈیا جو ملک کا سرکردہ اور بااختیار صحت عامہ طب اور تعلیم ، فن کا ادارہ ہے ایک اعلامیہ میں انتباہ کیا کہ اگر کوئی فرد / ادارہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر غلط تشہیر کررہا ہے کورس ،کالج سے متعلق کورسس کی اطلاع MCI کو دے ۔
Medical Council of India
Pocket -14, Sector – 8
Phase1, Dwarka, New Delhi – 110077