EAMCET Eng. Counseling ایمسٹ انجینئرنگ کونسلنگ

انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدواروں کیلئے ایمسٹ 2015 ء کے تلنگانہ اسٹیٹ کیلئے ویب کونسلنگ کے شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ کنوینر TSEAMCETاس کا اعلامیہ 12 جون کو جاری کیا ہے ۔ ویب کونسلنگ میں شرکت کیلئے سب سے پہلے امیدواروں کو اپنے اسنادات کی تصدیق Verification of Certificetes کروانا ہے ۔ ہلپ لائن مراکز تلنگانہ ریاست کے 20 مقامات پر بنائے گئے ہیں اس میں امیدوار اپنے رینک کے مطابق کس تاریخ کو کس مقام پر جانا ہے اس کے مطابق شریک ہو کر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا ۔ امیدواروں کو اپنے تمام اصل اسنادات اور ان کے زیراکس کاپیاں کے سیٹ کے ساتھ بتائے گئے ہلپ لائن سنٹرس سے رجوع ہو کر اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے ویب سائیٹ پر ویب آپشن دینا ہوگا ۔ OC/BC اور مائناریٹی امیدواروں تمام مراکز پر سہولت ہے ۔ حیدرآباد میں چار ہلپ لائن سنٹرس ہے ۔ جہاں الگ الگ رینک پر دی گئی تاریخ اور وقت پر رجوع ہونا ہوگا ۔

کونسلنگ شیڈول
18 جون سے اسنادات کی تصدیق رینک کے مطابق رکھی گئی ہے جو 23 جون تک جاری رہے گا ۔ شیڈول کو جدول میں بھی دیا گیا ۔ 18 جون کو ایک رینک تا 15 ہزار تک ، 19 جون کو 15001 تا 30 ہزار ، 20 جون کو 30 ہزار ایک تا 45 ہزار ، 21 جون کو 45001 تا 60 ہزار ، 22 جون 60 ہزار ایک تا 75 ہزار اور 23 جون آخری دن 75 ہزار ایک تا آخری رینک تک ۔ امیدوار اپنے رینک کس ہلپ لائن سنٹر میں ہے وہاں پر رجوع ہو کر اسنادات کی تصدیق کروایں پھر دوسرے دن ویب سائیٹ پر ویب آپشن دیں ۔ 2 دن ویب آپشن کیلئے رہتے ہیں ۔ اسنادات کی تصدیق بعد پاس ورڈ کے ساتھ تاریخ دی جاتی ہے ۔ اس وقت تک کالجس ، کورسس کو ویب کرسکتے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق ہر دن 15 ہزار رینک تک طلب کیا گیا ہے ۔

حیدرآباد / سکندرآباد میں چار ہلپ لائن مراکز
یوں تو تلنگانہ ریاست میں جملہ 20 ہلپ لائن مراکز ہیں ان میں مانصاحب ٹینک گورنمنٹ پالی ٹیکنیک سے متصل سنسکھیکا ودیا بھون میں صرف اسپیشل زمرہ خصوصی تحفظات زمرہ جات جس میں NCC ، اسپورٹس ، گیمس ، PH ( معذور /اپاہیج ) ایکس سروس مین CAP اور اینگلو انڈین زمرہ شامل ہے ۔ حیدرآباد ہلپ لائن مرکز میں امیدوار اپنا رینک کس تاریخ کو کس مقام پر ہوتا وہاں رجوع ہوکر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوتا ہے ۔ اس کے بعد ہی ویب پر مبنی کونسلنگ میں شرکت کرسکے گی ۔ یہ ہلپ لائن مراکز (1) قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک چندولعل بارہ داری نزد بہادر پورہ ، (2) جے این گورنمنٹ پالی ٹیکنیک رامنتاپور ، (3) JNTU کالج آف انجینئرنگ کوکٹ پلی ، (4) گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹکنالوجی ایسٹ ماریڈ پلی سکندرآباد میں مراکز کیلئے رینک اور تاریخ دیدی گئی ہے ۔ امیدوار اپنا رینک کس ہلپ لائن مرکز ہے اور کس تاریخ کو ہے دیکھ کر شریک ہو ۔
اصلاع کے مراکز
اضلاع کے امیدوار اپنے ضلع کے بتایئے گئے ہلپ لائن مزکر پر شرکت کرسکتے ہیں ۔ محبوب نگر میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ، نلگنڈہ میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک اور ناگرجنا گورنمنٹ ڈگری کالج ، ورنگل میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کاکتیہ یونیورسٹی ، یونیورسٹی آرٹس اینڈ سائنس کالج ، عادل آباد میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک بیلم پلی ، نظام آباد میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک اور گیری راج گورنمنٹ ڈگری کالج میدک میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ویمن میدک اور گورنمنٹ پالی ٹیکنیک سدی پیٹ ، کریم نگر میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پالی ٹیکنیک اور SRR گورنمنٹ ڈگری کالج ، کھمم میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کتہ گوڑم اور ایس آر گورنمنٹ ڈگری کالج کھمم میں ہر دن 15 ہزار امیدواروں کی اسنادات کی تصدیق رکھی گئی ہے ۔ صبح 9 بجے پہلا سشن اور دوپہر 12.30 بجے سے دوسرا سشن ہے مکمل شیڈول کیلئے امیدوار ذیل کے ویب سائیٹ کو ملاحظہ کریں۔

http:tseamcet.nic.in
اسنادات کی تصدیق کے بعد کالجس / کورس کیلئے ویب کونسلنگ
امیدواروں کو ہلپ لائن مراکز میں اسنادات کی تصدیق کے بعد ویب سائیٹ پر کالجس / کورس کو اپنے پسند اور رینک کے مطابق OPT کرنا ہوگا جس کو Exercising of Option کہا جاتاہے ۔ اس میں امیدوار کالج کوڈ ، کورس کوڈ کے ساتھ ترجیح دیئے ہے ۔ ایک سے زائد 10 ، 15 ، 20 کالجس کے نام دے سکتے ہیں اس کی تاریخ excercisingof Option کیلئے ویب سائیٹ پر تاریخ کو ملاحظہ کریں۔
انٹرمیڈیٹ ناکام امیدواروں کیلئے اڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج کے بعد داخلے
انٹرمیڈیٹ میں ناکام اور ایمسٹ میں کامیاب ہوئے طلبہ بھی داخلے اور کونسلنگ کیلئے بے چین ہے ۔ ان کی اطلاع انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج کے بعد دی جائے گی ۔ اور داخلے اس سال ملے گے ۔
٭٭٭