EAMCET-2016 PREPARATION ایمسٹ کی تیاری

انٹرمیڈیٹ (10+2) کے بعد یم پی سی اور بی پی سی گروپ کے امیدواروں کیلئے اہم پروفیشنل کورسس میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا جو مشترکہ انٹرنس امتحان ہوتا ہے وہ ایمسٹ ہے ۔ انجینئرنگ ، اگریکلچر ، میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ سا ل حال 2016 میں تلنگانہ میں TSCHE تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن کے تحت JNTU حیدرآباد کو کنوینر بناکر 2 مئی کو رکھا گیا ہے اور اسی طرح ریاست آندھراپردیش کا الگ ایمسٹ کو APSCHE کے تحت JNTU کاکی ناڈا کو کنوینر بناکر رکھا گیا ہے ۔ ایمسٹ میں شرکت کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے اور آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ تلنگانہ ریاست کیلئے آخری تاریخ آن لائن فارم داخل کرنے کی بقیہ جرمانہ کے 28 مارچ ہے اور آندھراپردیش ایمسٹ کیلئے 11 اپریل ہے ۔ اے پی اسٹیٹ تلنگانہ ریاست کیلئے 15 فیصد نان لوکل کوٹہ میں نشستیں مختص کیا ہے  اب انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ختم ہونے کے بعد انٹر کے گروپ MPC اور BPC امیدوار ایمسٹ کے فارم داخل کئے اور کررہے ہیں اور اس انٹرنس امتحان کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ ایمسٹ کی تیاری پر اہم رہنمایانہ نکات کو طلبہ کی مدد کیلئے شائع کیا جارہا ہے ۔

How to Face EAMCET
ایمسٹ کی تیاری کیسے کریں
ایمسٹ ایک داخلہ امتحان ہے ۔ اس میں کامیابی کے بعد رینک کے ذریعہ کنوینر کوٹہ میں حکومت کی مقرر کردہ فیس پر ذریعہ کونسلنگ مختلف پروفیشنل کورسس بشمول انجینئرنگ / میڈیسن ، وٹرنری ، فارمیسی میں داخلہ دیا جاتا ہے اور اس کے کامیابی اور رینک کی قدر صرف اسی سال ایک مرتبہ کام آتی ہے ۔ گزشتہ کا رینک یا اب کا آئندہ سال نہیں دیکھا جاتا ۔ ایمسٹ کی تیاری کیسے کریں ، اچھے نشانات اور اچھا رینک کے حصول کیلئے کیا منصوبہ بندی ہونی چاہئے اور کیا حکمت عملی اختیار کرنا چاہتے اس پر روشنی ڈالتے ہیں ۔ طلباء ، سرپرست ، اساتذہ ، ان نکات کو ایسے تمام طلبہ کو جو ایمسٹ میں شریک ہورہے ہیں ان کی مدد کروائیں طلبہ کی اکثریت اردو سے عدم وقفیت بتاتے ہوئے ان سے بھرپور استفادہ سے قاصر ہے اس لئے یہ ذمہ داری اردو سے واقف افراد کی ہیں کہ وہ ان کی کس طرح مدد کرسکتے ہیں مدد کریں ۔ سب سے پہلے طالب علم ایمسٹ کی تیاری عام امتحانات کی طرح نہ کریں بلکہ اس کیلئے ایک خاص ٹائم ٹیبل اور وقت مینجمنٹ بنالیں ۔ ایمسٹ ایک مسابقتی امتحان ہے اس میں ایک نشست کیلئے 100 تا 200 امیدواروں کے تناسب سے مقابلہ ہوتا ہے سب سے سخت مسابقت MBBS کیلئے ہوتی ہے کہ گورنمنٹ کے میڈیکل کالج میں فری داخلہ کیلئے رینک صرف 3 ہندسوں میں لانا ہوتا ہے اس لئے طالب علم یہ ذہن نشین کرلیں کہ وہ یہ امتحان کامیابی کیلئے نہیں بلکہ اچھے رینک لاکر داخلہ حاصل کرنے کیلئے لکھ رہا ہے ۔ ایمسٹ دراصل آبجیکیوٹائپ MCQ سوالات کا امتحان ہے جس کے جوابات کو OMR جوابی شیٹ پر O دائرہ کو صحیح بھرنا ہے جواب کو لکھنا یا B , A کو Mark کرنا نہیں ہے ۔ اب امیدوار سابقہ امتحانی پرچے کے حل کرتے وقت جوابی شیٹ OMR کی مشق کرتے رہے تاکہ وہ مشق Practice سے دائرہ کو کم وقت میں بھرسکیں ۔

OMR – Optical Mark Recognisation
OMR – Optical Mark Response
OMR – Optical Mark Reader
امیدواروں کو سوالی پرچہ بھی چار طرح کا الگ الگ دیا جاتا ہے ۔ A , B ، C اور D کوڈ کا  اور جوابات بھی OMR شیٹ میں ABCD میں کسی ایک دائرہ کو جو صحیح ہے اس کو کس طرح بھرنا ہوگا مشق Praetice سے OMR جوابی شیٹ کو کم وقت میں دائرہ بھرا جاسکتا ہے ۔ اب تمام جوابات کو حل کرنے کا پہلا مشورہ ہے چونکہ اس میں Negative Mark نہیں ہے اس لئے اگر کوئی سوال یا سوالات نہ آئے تو اس کو چھوڑدینے کے بجائے کسی بھی جواب کو اندازاً بھرسکتے ہیں اس میں اگر صحیح جواب مشکل جائے تو مارکس مل جائیں گے ۔ اب ایمسٹ کی تیاری میں سب سے اہم وقت ہے ، کم وقت ہے اور دو سال کا نصاب انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کا آبجیکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات کو حل کرنے میں آ:ے گا ۔ اس کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ میں آن لائن فارم کے ساتھ پانچ مضامین کے ایمسٹ ” E ” کیلئے ریاضی ، فزکس ، کیمسٹری اور ایمسٹ ، AM میں باٹنی ، زوالوجی ، فزکس ، کیمسٹری کے نصاب دیا گیا ہے ۔ اور اس کے نمونہ سوالات دیئے گئے ۔ تعلیمی سال 2014 – 16 کے انٹر سال اول اور دوم کے آبجیکٹیوٹائپ سوالات آئینگے ۔ ایمسٹ کی تیاری میں اس سے بھرپور استفادہ کریں اور سابقہ امتحانی پرچے کی مشق کریں ۔ 60 فیصد سوالات سابقہ امتحانی پرچوں سے کچھ بدل بدل کر پوچھے جاتے ہیں اور یہ بھی دیکھ لیں کر OMR شیٹ میں A,B,C,D میں کونسا حرف زیادہ آرہا ہے تاکہ انداز کرتے وقت مدد مل سکیں ۔ میڈیسن کیلئے انٹرمیڈیٹ BPC امیدوار ایمسٹ میں کامیابی ایک فارمولہ بنالیں اور بانٹی اور زوالوجی میں 40 , 40  کے نشانات کم از کم 35 , 35 حاصل کرنے کی پوری مساعی کریں ۔ اس سے ذہنی سکون ملے گا اور نشانات اچھے مل سکتے ہیں پھر کیمسٹری میں 40 کم از کم 30 حاصل کرنے کے پورے اہل بن جائیں ۔

فزکس جس کو مشکل مانا جاتا ہے آخر میں کریں اور چونکہ فزکس میں Problems ہوتے ہیں۔ اس لئے اس میں وقت زیادہ لگتا ہے ہر سوال کا ایک نشان ہے ۔اس کو طاقتور زون اور کمزور زون کے دائرہ  بنائیں،اس لئے تیاری اور مشق کرتے وقت کس سوال کیلئے کتنا وقت لگتا ہے اس لحاظ سے منصوبہ بنائیں ۔ مثال کے طور پر ایک سوال کو دس سکنڈ میں کرتے ہوئے ایک نشان حاصل کرسکتے ہیں تو وہیں پر ایک سوال کیلئے 5 منٹ درکار ہوتے ہیں اور اس کیلئے بھی ایک نشان ملتا ہے اس لئے کم وقت میں حل ہونے والے سوالات سب سے پہلے کریں ۔ وقت زیادہ لینے والے سوالات کو آخر میں کریں۔ایمسٹ کے رینک میں انٹرمیڈیٹ کے 25 اور ایمسٹ کے 75 نشانات شمار کئے جائیں گے ۔