ایم اے حمید
AP-EAMCET کی کونسلنگ کیلئے ویب آپشن انٹری ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس اعلامیہ
MBBS اور BDS میں داخلے کیلئے AP-EAMCET-2016 ویب کونسلنگ کے اسنادات کی تصدیق Certificate Verification کے بعد ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس نے ویب آپشن انٹری کا اعلامیہ جاری کردیا جو طلبہ اے پی ایمسٹ میں رینک حاصل کئے اور اسنادات کی تصدیق کروا لئے ان کیلئے 6 اگسٹ 2016 تا 8 اگسٹ 2016 تک کالجس ، کورس کیلئے ویب آپشن دینا ہوگااس کی مکمل معلومات اور تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://ntruhs.ap.nic.in ملاحظہ کریں۔
EAMCET-I ( یم پی سی ) کونسلنگ فائنل دوسرے مرحلے کے بعد 12638 انجینئرنگ کی نشستیں مخلوعہ
انٹرمیڈیٹ MPC کیلئے تلنگانہ ایمسٹ کے ذریعہ انجینئرنگ ڈگری کورسز بی ای / بی ٹیک میں اور بی فارمیسی اور فارماڈی میں داخلے کیلئے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ 28جولائی تک رکھی گئی اور 30 جولائی کو سیٹ الاٹمنٹ دیا گیا ریاست بھر میں جملہ 73,604 انجینئرنگ کی نشستیں ہیں جس میں انجینئرنگ 69,374 طلبہ بھی ہیں 58,568 نشستیں پُر ہوئی ۔فائنل اور دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ میں 41,059 امیدواروں نے ویب آپشن دیا اس طرح دوسرے مرحلہ کی فائنل کونسلنگ کے بعد انجینئرنگ کی 12,638 نشستیں مخلوعہ رہ گئی اور فارمیسی کی 2,398 نشستیں مخلوعہ رہی ہیں اس طرح جملہ 13,953 نشستیں امیدواروں کو فائنل مرحلہ کی ویب کونسلنگ کے بعد پُر کی گئی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کے کنوینر کوٹہ کے تحت 88 انجینئرنگ کالجس میں تمام نشستیں پُر ہوگئی اور دو ایسے کالجس ہیں جہاں داخلے صفر رہے یعنی ایک بھی داخلہ نہیں ہوا ۔ گورنمنٹ انجینئرنگ کے 44 کالجس میں انجینئرنگ اسٹریم کی جملہ 3028 پُر ہوگئے اور 199 پرائیویٹ انجینئرنگ کالجس میں 55,368 داخلے پُر پر ہوئے ۔
فارمیسی کالجس میں کم داخلے MPC طلبہ کا رحجان نہیں
انٹرمیڈیٹ MPCامیدواروں کیلئے ایمسٹ کے ذریعہ انجینئرنگ کے ساتھ بی فارمیسی اور فارماڈی میں 50 – 50 کے تناسب سے داخلے ہوتے ہیں چنانچہ بی فارمیسی کی 2232 نشستیں ہیں جس میں 2100 نشستیں مخلوعہ رہی ، اب اس کو بی پی سی امیدواروں کیلئے بدل دیا جاکر ایمسٹ ( بی پی سی ) اسٹریم کے ذریعہ پُر کیا جائے گا ۔ فاری ڈی Pharm- D کی 340 نشستیں یم پی سی کی تھی جس میں 298 نشستیں خالی رہ گئی بی پی سی طلبہ جس طرح فارماڈی کیلئے اپنی پہلی ترجیح دیتے ہیں انٹر MPC امیدوار نے صرف 42 نشستوں پر داخلے ہوئے اور 298 نشستیں مخلوعہ رہ گئی جو BPC کیلئے تبدیل کیا جائے گی ۔ انٹرمیڈیٹ BPC کے طلبہ کیلئے بی فارمیسی اور فارماڈی کی پہلے مرحلہ کی ویب کونسلنگ ہوئی اب اس کے دوسرے مرحلہ Phase – II کی کونسلنگ ہونا ہے ۔ امکان ہیکہ اس میں MPC کی بی فارمیسی اور فارماڈی کی مخلوعہ رہ گئی نشستیں پُر کی جائے گی ۔
EAMCET-III ( میڈیکل ) JNTUH کے تحت ہوگا رجسٹرار کو کنوینر کی ذمہ داری
تلنگانہ ریاست میں MBBS اور BDS میں داخلے کیلئے ایمسٹ II کے منسوخی کے بعد ایمسٹ III کی تیاری جاری ہے TSCHE تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن اس کے انعقاد کی ذمہ داری JNTUH جواہر لعل نہرو ٹکنالوجی یونیورسٹی حیدرآباد کو سونپی ہے اور کنوینر ایمسٹ I ، II کے کنوینر رمنا راؤ کو تبدیل کرتے ہوئے کنوینر کی ذمہ داری رجسٹرار یونیورسٹی مسٹر یلنیٹا کو دی گئی ہے ایمسٹ III کے امتحان سوال پرچے میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی ، بے قاعدگی سے پاک بھرپور اعتماد کے ساتھ سخت ترین انداز میں مرتب کرتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کے احکامات کے ساتھ پرچے کی تیار کئے جائینگے ۔ ایمسٹ IIIکے اعلان کے بعد طالب علم تیاری میں جڑ گئے ہیں ٹاپ رینکرس کو اپنی رینک کی برقراری اور اس سے اچھا رینک حاصل کرنے کیلئے فکر مند ہیں تو ایمسٹ II میں شریک دیگر طلبہ جن کا رینک دور تھا وہ اس کو اور موقع غنیمت جان کر پڑھائی میں مصروف ہوچکے ہیں ۔ ایمسٹIII کا نصاب ، طریقہ امتحان حسب سابق برقرار ہے کوئی تبدیلی نہیں او ایم آر جوابی شیٹ کے ساتھ مشق کریں۔ کوچنگ نوٹس کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر انتظام ہے ۔
IAS/IPS کیلئے پہلے مرحلہ کا CSP سیول سروس پریلمنری امتحان
ملک کا اعلی ترین سروس IPS – IAS اور IFS کے ساتھ دیگر سنٹرل سروسس کیلئے UPSC یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت سیول سروس پریلمنری امتحان (CSP) سال 2016 ء کا 7 اگسٹ کو ملک بھر میں مقرر ہے اس میں ملک بھر سے لگ بھگ 5 لاکھ امیدوار شرکت کررہے ہیں جن میں حیدرآباد / تلنگانہ سے 11 ہزار امیدواروں ہیں اب بہ مشکل ایک ہفتہ رہ گیا اس امتحان کے ذریعہ 15 ہزار امیدواروں کو دوسرے مرحلہ کے Main امتحان کیلئے منتخب کیا جاتا ہے ۔ اب اس آخری ہفتہ کی تیاری کیلئے امیدواروں کو مشورہ ہے کہ وہ سرکاری ہفت وار ائمپلائمنٹ نیوز کا تازہ شمارہ 30 جولائی تا 5 اگسٹ میں IAS – Prelims – 2016 ، Some Reflcetion آرٹیکل کا مطالعہ کریں جس میں کامیابی کے بہترین گُر بتائے گئے اور یہ امتحان دو پرچوں جنرل اسٹڈیز اور CSAT کا ہوتا ہے ۔ دونوں میں کامیابی کی حکمت عملی بتائیں۔
اسکولی طلبہ کیلئے یوم آزادی پر پراجکٹ مقابلہ ، تین عنوانات ہر طالب علم کو مڈل اور سرٹیفیکٹ
اسکول میں زیرتعلیم طلباء طالبات کیلئے یوم آزادی کے موقع پر اجکٹ ورک مقابلہ رکھا گیا ہے ۔ ہائی اسکول طلبہ کیلئے عنوان ’’ ہندوستان ۔ آزادی سے پہلے اور بعد ‘‘ دیا گیا۔ اپرپرائمری اسکول طلبہ کیلئے عنوان ’’ ہندوستان کی تحریک آزادی ‘‘ رکھا گیا اور پرائمری اسکول کے طلبہ کیلئے عنوان ’’ آزادی ہند کی تقریب ‘‘ کسی بھی اسکول میں زیرتعلیم طلبہ انگریزی زبان میں پراجکٹ 5 اگسٹ تک پتہ ذیل پر روانہ کریں۔ ہر طالب علم کو مڈل اور سرٹیفیکٹ دیا جائے گا ۔ پراجکٹ ڈائرکٹر تھرڈفلور ، رئیبل بزنس چیمبرآئی سی آئی سی بنک حمایت نگر ،حیدرآباد ۔29 پر ارسال کریں ۔