EAMCET کے ذریعہ بی ٹیک / بی فارمیسی میں داخلے کیلئے میناریٹی کونسلنگ

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے ایسے مسلم میناریٹی پروفیشنل کالجس جو کنوینر کی جنرل ویب کونسلنگ میں SW I کے تحت شامل نہیں ہوتے ان میں داخلے کیلئے علحدہ سنگل ونڈوSW II کے تحت کونسلنگ ہوتی ہے اس کیلئے ایک کنسٹرویم بنایا جاتا ہے چنانچہ CAPMEI کنسٹرویم آف اسوسی ایشن آف پرائیویٹ میناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ہے جس کے تحت اہم پروفیشنل کورسز میں داخلے کی علحدہ SW II کونسلنگ رکھی جاتی ہے ۔ اس کے دو مرحلے یا ایک مرحلہ کی کونسلنگ ہوچکی اب CAPMEI نے انجینئرنگ بی ٹیک کیلئے انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے اور بی فارمیسی میں دونوں انٹر یم پی سی ، بی پی سی امیدواروں کیلئے دوسرے مرحلے کی SW II کونسلنگ 9 نومبر اور 10 نومبر کو رکھی ہے اس کیلئے ایمسٹ کے رینک کے علاوہ ایسے امیدوار جو انٹرمیڈیٹ میں 45 فیصد نشانات بغیر ایمسٹ کے بھی اس کونسلنگ میں شریک ہونے کیلئے اہل ہے ۔ اس کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ایسے کالجس جو پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں شامل نہیں تھے اب دوسری کونسلنگ رکھی ہے اس کیلئے CAPMEI نے 9 نومبر اور 10 نومبر کو انٹرمیڈیٹ MPC اور BPC امیدواروں کیلئے بی ٹیک اور بی فارمیسی کورسز میں مسلم اقلیتی کالجس میں داخلے کیلئے علحدہ SW II کونسلنگ رکھی ہے ۔ امیدوار اپنے رینک ، مقام وقت اور مکمل تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.capmei.co.in ملاحظہ کریں۔

M.Techاور ایم فارمیسی میں PGECET
SW II کونسلنگ 11 نومبر کو مقرر
ایمسٹ کی 9 نومبر اور 10 نومبر کے کونسلنگ کے بعد 11 نومبر کو یم ٹیک اور ایم فارمیسی میں داخلے کیلئے CAPMEI نے PGECET-2014 کی علحدہ SW II کونسلنگ رکھی ہے ۔ اس کیلئے PGECET-2014 کامیاب امیدوار یا ناکام امیدوار اہل ہیں اس کے علاوہ GATE اور GPAT کے اسکور پر کونسلنگ میں شرکت کی اجازت رہے گی ایسے مسلم اقلیتی امیدوار جو بی ٹیک ہے اور یم ٹیک میں داخلے کے خواہاں ہو اور ایسے امیدوار جو بی فارمیسی کئے اب یم فارمیسی میں داخلے کے خواہشمند میں وہ اس SW II کونسلنگ میں شریک ہوسکتے ہیں کونسلنگ کی مکمل تفصیلات ویب سائیٹ www.capmei.co.in پر دستیاب ہے ۔

MBA میں داخلے کیلئے ICET کی میناریٹی کونسلنگ 12 نومبر کو مقرر
ایسے مسلم اقلیتی یم بی اے اور ایم سی اے کے کالجس جو ICET کی جنرل ویب کونسلنگ میں شامل نہیں تھے ان میں داخلے کیلئے علحدہ SW II کونسلنگ ہوتی ہے جن پر ایسے مسلم اقلیتی امیدوار جو ICET – 2014 میں شریک ہو کر کامیاب ہوئے یا نہ ہو یا آئی سٹ میں شریک نہ ہونے اور ڈگری کامیاب کے بعد اہلیتی نشانات رکھتے ہیں ان کیلئے CAPMEI نے علحدہ SW II کونسلنگ رکھی ہے جو 12 نومبر کو مقرر ہے اس طرح ICET – 2014 کی علحدہ سنگل ونڈو کونسلنگ کی تفصیلات ، کالجس کے پتے ، مقام کونسلنگ ، رینک اور دیگر تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کرتے ہوئے اس کے مطابق شرکت کریں۔www.capmei.co.in

B.Ed میں داخلے کیلئے میناریٹی کالجس کی آخری کونسلنگ 13 اور 14 نومبر کو مقرر
بی ایڈ کے پانچ میتھاڈالوجی جس میں ریاضی ، فزیکل سائنس ، بیالوجیکل سائنس ، سوشیل اسٹڈیز اور انگلش ہیں ان میں داخلے کیلئے ایڈسٹ Ed.CET-2014 جنرل ویب کونسلنگ کے دو مرحلے ہوتے اور مسلم میناریٹی کالجس کے بھی دو مرحلے کی کونسلنگ ہوگی ۔ اب ایسے مسلم میناریٹی کالجس جو SW I میں شامل نہیں تھے ان کیلئے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کے بعد اب تیسرے اور آخری مرحلہ کی کونسلنگ 13 نومبر اور 14 نومبر کو فلک نما حیدرآباد میں واقع پریسڈیسی اسکول آف مینجمنٹ میں رکھا گیا ہے ایسے امیدوار جو Ed.CET کامیاب ہو وہ ویب سائیٹ پر تفصیلات کو ملاحظہ کرتے ہوئے مقام کونسلنگ پر اپنے مضمون اور رینک کے لحاظ سے شرکت کریں۔ www.capmei.co.in

ایس ایس سی امتحانی فیس ادخال کی آخری تاریخ میں 12 نومبر تک توسیع
اسکول میں زیرتعلیم دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی کے امتحان میں شرکت کیلئے فیس کے ادخال کی آخری تاریخ میں 5 نومبر سے 12 نومبر تک توسیع کی ہے ۔ سال حال ایس ایس سی کے درسی کتب تبدیل ہوئے امتحان کے اسکیم بدل گئی اور اسکول کے تحت 20 نشانات انٹرنل کے رکھے گئے اور خانگی طور پر بغیر اسکولی تعلیم کے شریک امتحان ہونے کے طریقہ کو ختم کردیا گیا ۔ اس کی معلومات اور رہنمائی کیلئے 9885316623 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔