Dr.B.R.A Open University امبیڈکر اوپن یونیورسٹی

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی یاستی سطح کی اوپن یونیورسٹی ہے جس کے اسٹڈی سنٹرس ریاست کے تمام 23 اضلاع میں ہیں اس یونیورسٹی میں سرٹیفیکٹ کورسس ، یو جی سطح کے ڈگری کورسس ، پی جی کورسس ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، ایم بی اے ، کے ساتھ یم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامس ہیں ۔ یونیورسٹی نہ صرف یو جی سی مسلمہ ہے بلکہ Distance Education Council نئی دہلی سے مسلمہ ہے ۔

انڈر گریجویشن پروگرامس
B.A/B.Com/B.SC
امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کے کورسس میں بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں دو طرح سے داخلے ہوتے ہیں ایک انٹرمیڈیٹ یا 10+2 یا اس کے مماثل کورس کامیاب امیدوار جس میں NOS نیشنل اوپن اسکول کے کورسس سینئر سکنڈری +2 کے مماثل ہے شامل ہے ۔ ان کورسس کے ذریعہ ڈگری کورس سال اول میں راست داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ دوسرا طریقہ اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) Eligibility Test ہے جس کیلئے اہلیت عمر کی بنیاد پر ہوتی ہے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہلیتی امتحان میں شریک ہو کر اس میں کامیابی کے بعد داخلے حاصل کرسکتے ہیں اور اہلیتی امتحان میں کامیابی کے بعد اس کی قدر Value چار سال تک کارآمد رہتی ہے ۔ اب جو امیدوار 2009 سے 2013 ء تک اگر اہلیتی امتحان کامیاب کرنے کے باوجود داخلہ نہ حاصل کئے تھے اب داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اب تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے ان ڈگری کورس کے سال اول میں داخلہ کا اعلان ہوچکا ہے ۔ تین سالہ ڈگری کورس کا ذریعہ تعلیم انگلش ، تلگو کے ساتھ اردو بھی ہے کورس کی میعاد کی تین سالہ ہے ۔ داخلہ کیلئے فارمس متعلقہ اسٹڈی سنٹرس میں جہاں داخلے کے خواہاں ہو داخل کرنا ہوگا اور اسٹڈی سنٹرس کی مکمل فہرست پتے معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.braou.ac.in ملاحظہ کریں۔

اہم تاریخیں ۔ شیڈول
تکمیل کردہ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 28 فبروری 2014 ہے ۔ اہلیتی امتحان 6 اپریل 2014 اس کے علاوہ ڈگری سال اول میں داخلہ کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب یا اب اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) کامیاب امیدوار فارم داخل کر کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کا اہلیتی امتحان دو پرچے ۔ 100 ، 100 نشانات
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے امیدوار کی عمر یکم جولائی 2014 ء کو 18 سال مکمل ہونی چاہئے ۔ تعلیمی قابلیت یا سند نہیں دیکھی جاتی اس کیلئے اہلیتی امتحان ہوتا ہے جو دو پرچوں پرچہ I ۔ جنرل انگلش ، جنرل نالج اور ابتدائی ریاضی کے 50 سوالات اور 100 نشانات پر مشتمل ہوتا ہے ۔ تمام سوالات آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے ہوتے ہیں دوسرا پرچہ زبان کا ہوتا ہے ۔ اس میں تلگو ، ہندی ، ایڈیشنل انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ اس کے بھی 50 سوالات اور 100 نشانات ہوتے ہیں دونوں پرچوں میں کامیابی ضروری ہے ہر پرچہ میں کامیابی کے اقل ترین نشانات 36 ہیں ۔اہلیتی امتحان میں کامیابی کے بعد چار سال تک ڈگری سال اول میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلہ کی معلومات رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ لاڈ بازار پر ربط پیدا کریں۔

B.Ed امیدواروں کیلئے TET کے بغیر کارپوریٹ پرائیویٹ اسکولس میں پرکشش تنخواہیں
جو امیدوار بی ایڈ کامیاب ہو TET کامیاب کئے ہو یا نہ کئے ہو ان کو پرائیویٹ سکٹر میں اور کارپوریٹ اسکولس میں پُرکشش تنخواہیں فراہم کی جاتی ہے وہ صرف سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے انتظار کرنے کے بجائے پرائیویٹ اسکولس جو CBSE ، ICSE انٹرنیشنل نصاب کارپوریٹ اسکولس میں تدریس کیلئے کافی مواقع ہیں ، یہاں تنخواہیں 15 ہزار ، 20 ہزار ، 25 ہزار تا 40 ہزار روپئے ماہانہ بھی ہے اور تین چار لاکھ کا سالانہ پیاکیج بھی ہے ۔ ٹرینڈ /ان ٹرینڈ تجربہ رکھنے والے اور بغیر تجربہ والے امیدوار بالخصوص لیڈی ٹیچرس ان کارپوریٹ پرائیویٹ سکٹر کے اسکولس میں ملازمت کے حصول اور انٹرویو ، سافٹ اسکیل اور دیگر درکار ضروریات کیلئے اپنا نام رجسٹر کرواتے ہوئے بائیو ڈاٹا داخل کریں ۔ ایجوکیشن نیوز ٹیچرس بیورو 4-D چوتھی منزل ہیرا منشن روبرو پائیگاہ پلازا بشیر باغ حیدرآباد ، شریمتی سبیتا ۔ 9014884236۔ اس طرح بی ایڈ امیدواروں کو اچھے نامور اور معیاری اسکولس میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل کوشش جاری رکھیں ۔ اب تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے داخلہ کا آغاز ہوچکا ہے وہیں ملازمتیں کیلئے بھی درخواستیں داخل کئے جاسکتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭