DEECET D.Ed/D.El.Ed انٹر کے بعد ٹیچر ٹریننگ کورس

انٹرمیڈیٹ کے بعد دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس ڈی ایڈ ( ڈپلوما ان ایجوکیشن ) تھا جس کو اس سال سے بدل کر D.El.Ed ڈپلوما ان ایلمنٹری ایجوکیشن کردیا گیا اور اس کیلئے جو مشترکہ انٹرنس امتحان ڈائٹ سٹ DIETCET ہوتا تھا اس کو بھی بدل کر DEECET کردیا گیا ۔ سال حال یہ امتحان مئی میں منعقد ہوا ، تاہم تمام انٹرنس امتحانات کی کونسلنگ ہوئی لیکن ڈی سٹ کی کونسلنگ کی کوئی اطلاع نہیں آئی ۔

ڈائرکٹر اینڈ کمشنر آف اسکول ایجوکیشن نے 14 اکٹوبر کو آندھراپردیش کے اور 23 اکٹوبر کو تلنگانہ کے حکومت کی جانب سے اعلامیہ شائع کرتے ہوئے ان دو ریاستوں کے پرائیویٹ کالج آف ایجوکیشن جو ڈی ایڈ ( ڈی ایل ایجوکیشن ) کورس چلاتے ہیں داخلے کیلئے میناریٹی غیرامدادی کالجس انتظامیہ سے خواہش ظاہر کی کہ وہ علحدہ SW II کونسلنگ یا پھر کنوینرکی SW I کونسلنگ میں شریک ہونا چاہتے ہو ڈائرکٹر اسٹیٹ کونسل فار ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ SCERT کو 29 اکٹوبر تک مطلع کریں اس کیلئے ایسے میناریٹی کالجس کو ایک اسوسی ایشن قائم کرتے ہوئے اس کے ذریعہ اپنے خواہش کا اظہار کرنا ہوگا ۔ اس اعلامیہ کے مطابق پہلے میناریٹی کالجس کی فہرست مل جانے کے بعد کونسلنگ شیڈول کو قطعیت دی جائے گی چنانچہ امکان ہیکہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں گورنمنٹ کے ادارے DIET ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور پرائیویٹ کالجس میں D.Ed جو اب DEL.Ed ہوگیا دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورس میں داخلہ ذریعہ کونسلنگ دیا جائے گا ۔ گورنمنٹ کے اداروں میں صرف تلگو میڈیم اور 13 مقامات پر اردو میڈیم کی متوازی کلاسس ہیں جبکہ پرائیویٹ کالجس میں میں انگلش میڈیم میں بھی دو سالہ ٹیچر ٹریننگ کورسس ہے ۔ اس لئے جو امیدوار DEECET-2014 کامیاب کرتے ہوئے رینک حاصل کئے وہ 30 اکٹوبر کے بعد SCERT کے ویب سائیٹ پر کالجس کی تفصیلات کو ملاحظہ کریں ۔ امیدوار جو ٹیچر ٹریننگ کورس کرینگے وہ سرکاری ملازمین کے SGT پوسٹ کیلئے اہل ہوتے ہیں۔

B.Ed میں داخلے کیلئے دو مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد قطعی اور آخری کونسلنگ
بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ Ed.CET – 2014 کیلئے کنوینر کی جنرل ویب کونسلنگ کے دو مرحلے ہوئے دوسرا مرحلہ 21 اکٹوبر اور 22 اکٹوبر کو ختم ہوا اور اس میں جن امیدواروں نے ویب آپشن دیئے تھے ان کا الاٹمنٹ 26 اکٹوبر کو شام 4 بجے کے بعد دے دیا گیا اس طرح کنوینرکی ویب کونسلنگ کے دوسرے مرحلے ختم ہوئے اس میں جو کالجس شامل نہیں تھے ان میں مسلم میناریٹی کالجس SW IIکونسلنگ کے ذریعہ اور کرسچن میناریٹی کالجس SW III کے ذریعہ داخلے کیلئے علحدہ کونسلنگ اس کے ان کے بھی دو مرحلوں کی کونسلنگ ہوئی اب مابقی نشستوں اور فزیکل سائنس انگلش زمرہ کیلئے مختص نشستوں کو سوشیل اسٹڈیز میں Convert کے بعد ان کیلئے آخری مرحلہ کی کونسلنگ ہوگی یا پھر برسرموقع Spot داخلے ہونگے ۔ اس طرح 31 اکٹوبر تک بی ایڈ کے داخلے مکمل ہوجانے کے امکانات ہیں ۔

MBA میں داخلے کیلئے مسلم میناریٹی ICET ناکام امیدواروں کیلئے مواقع
MBA میں داخلے کیلئے ICET کی کونسلنگ ہوئی ۔ جو ویب کونسلنگ تھی اس کونسلنگ میں جو مسلم میناریٹی کالجس شامل نہیں تھے ان کی علحدہ کونسلنگ SW II ہوئی ۔ اب SW II کنوینر CAPMET نے ایسے مسلم اقلیتی گریجویٹ امیدواروں سے جن کے ڈگری میں محصلہ نشانات B.C ” E ” زمرہ کیلئے 45 فیصد اور عام زمرہ کیلئے 50 فیصد سے زائد حاصل کئے ہو اور وہ ICET میں ناکام ہو یا پھر اس میں شرکت نہ کئے ان کو 2014 ، ICET – AC کنوینر کے نام 300 روپئے کا D.D ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواتے ہوئے SW II کونسلنگ میں شرکت کا موقع دے دہا ہے چنانچہ ایسے مسلم میناریٹی گریجویٹ امیدوار اپنے اسنادات کی زیراکس کے ساتھ CAPMEI کے دفتر واقع علی گڑھ اولڈ بوائز اسوسی ایشن ہال متصل ہوپ ہاسپٹل ہل فورٹ روڈ بشیر باغ پر 29 اکٹوبر رجسٹریشن کرواتے ہوئے کونسلنگ کیلئے اہل قرار پائیں ۔

انجینئرنگ بی ای / بی ٹیک اور یم ٹیک کیلئے 27 اکٹوبر کو قطعی فیصلہ
سال حال انجینئرنگ ایمسٹ کی صرف ایک کونسلنگ ہوئی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ تذبذب کا شکار ہے اس کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 31 اگسٹ تک داخلے مکمل کر لینے کی شرط سے کافی دشواریاں آرہی ہیں اب انجینئرنگ ڈگری B.E/B.Tech کے ساتھ انجینئرنگ ، ماسٹر ڈگری M.E/M.Tech کیلئے PGECET کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ اور میناریٹی کالجس کی SW II کونسلنگ کیلئے 27 اکٹوبر کے فیصلہ کے تابع انعقاد ہوگا ۔