CTET – 2015 مرکز کا ٹیچرس اہلیتی امتحان

ایم اے حمید

CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن قومی سطح پر ٹیچرس کے اہلیتی امتحان کا انعقاد کرتا ہے جو ہر سال پابندی کے ساتھ ہوتا ہے ۔ یہ اہلیتی امتحان CTET Central Teacher Eligibility Test  ہے 29 ستمبر 2015 ہے ۔

اہم تاریخیں ۔ شیڈول
CTET – 2015 میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کے اہم تاریخیں اور شیڈول ذیل کے مطابق ہے ۔
فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 19 اگسٹ
فیس ای چالان / کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اگسٹ
آن لائن میں تصحیح کیلئے تاریخ 21 اگسٹ تا 25 اگسٹ
ہال ٹکٹ / اڈمٹ کارڈ کو ڈاون لوڈ کریں 4 ستمبر 2015

امتحان کا شیڈول
Schedule of Examination
Paper – II دوسرا پرچہ 20 ستمبر صبح 9.30 بجے تا 12 بجے
Paper – I  پہلا پرچہ 20 ستمبر 2 بجے تا 4.30 بجے
امتحان کے پرچہ اسکیم اور نمونہ سوالات کو ویب سائیٹ www.ctet.nic.in سے ڈاون لوڈ کریں۔

CTET کے ذریعہ ٹیچرس کے تقررات کیلئے اہل
CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نئی دہلی کے تحت ہونے والے اس CTET کے ذریعہ جو 8 ویں ایڈیشن کے تحت اب ستمبر 2015 میں ہورہا ہے اس میں کامیابی کے بعد امیدوار سنٹرل گورنمنٹ کے اسکول KVS کیندریہ ودیالیہ ، NVS نوویا دویالیہ مرکزی زیرانتظام کے تحت چلنے والے سرکاری اسکولس میں ٹیچرس پوسٹ کیلئے اہل ہوتے ہیں اس کے علاوہ CTET میں کامیابی کے اسکور بعد پرائیویٹ ، غیرامدادی کالجس میں ملازمت کیلئے بھی دیکھا جاتا ہے ۔ ریاستی حکومت کے تحت چلنے والے اسکولس ، ریاستیں جہاں پر TET ریاستی سطح نہیں ہوا ہو وہ بھی CTET میں کامیابی پر ٹیچرس ملازمت کیلئے اہلیت دے سکتے ہیں اس طرح امیدوار CTET میں شریک ہو کر کامیابی پر سرکاری ملازمت کیلئے اہل قرار پاسکتے ہیں۔
پہلی تا آٹھویں جماعت تک کیلئے ٹیچرس کی اہلیت
CBSE کے قواعد bye-law کی دفعہ 53 کے مطابق ٹیچرس کیلئے اقل ترین تعلیمی قابلیت اور تدریس کیلئے جماعتوں میں ترمیم کرتے ہوئے پہلی جماعت تا چھٹی جماعت کے بجائے اب CTET کے ذریعہ پہلی جماعت تا آٹھویں تک اہل قرار دیا جارہا ہے ۔ CBSE کے ملحقہ اسکولس میں ٹیچرس کیلئے کارآمد رہے گا ۔ NCTE نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن کے رہنمایانہ قواعد کے مطابق اس ریاستیں جو TET منعقد نہیں کررہی ہے وہ CTET کے بنیاد پر تقررات کیلئے اہلیت ہوگی۔

تعلیمی قابلیت / اہلیت / طریقہ کار
CTET جو ستمبر 2015 میں سی بی ایس سی کے تحت ملک گیر سطح پر منعقد ہورہا ہے اس میں شرکت کیلئے تعلیمی قابلیت ، اہلیت شرکت کا طریقہ کار ، امتحانی پرچوں کے نمونہ سوالات اور فارمس کے ادخال کے مکمل معلومات ، ہدایات کیلئے ذیل کے ویب سائیٹ پر تفصیلات دستیاب ہیں۔  www.ctet.nic.in  امتحان میں شرکت کیلئے فیس ذریعہ ای چالان ، کریڈٹ کارڈ ، Debit کارڈ ادا کرسکتے ہیں ۔ فارم چونکہ صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کیلئے کوئی اسنادات زیراکس کاپیاں ، منسلکات کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی فارم کی ہارڈ کاپی کہیں پر داخل کرناہے بلکہ صرف آن لائن داخل کئے فارم کے بعد ہال ٹکٹ / اڈمٹ کارڈ کو بھی دی گئی تاریخ کو ڈاون لوڈ کرنا ہوگا ۔

CTET میں کامیابی کے بعد صرف اہلیت / ملازمت نہیں
CBSE نے اپنے اعلامیہ میں واضح طور پر بتادیا کہ CTET میں کامیابی کے بعد کوئی امیدوار راست تقررات رکروٹمنٹ / ملازمت حاصل نہیں کرسکتا بلکہ یہ ٹیچرس تقررات کیلئے اہلیت مانا جاتاہے اور تقررات کیلئے اس میں کامیابی دیکھی جاتی ہے ۔

تلنگانہ میں ٹیچرس کیلئے DSC اور TET ملا کر TRT ہوگا ؟
ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں TET امتحان جو ہر سال دو دفعہ منعقد کرنا ہے گزشتہ 3 برسوں سے نہیں ہورہا ہے ۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد وہاں پر ماہ مئی 2015 ء میں TET اور DSC کو ملا کر ٹیچرس کے تقررات کا امتحان TRT  Teachers Recruitment Test  رکھا گیا ۔ اس طرز پر تلنگانہ حکومت بھی جہاں TET نہیں ہورہا ہے ٹیچرس کے تقررات کیلئے DSC کے ذریعہ 18 ہزار ٹیچرس پوسٹ پر بھرتی کرنے والی ہے ۔ DSC اور TET ملا کر اے پی کی طرح TRT  ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ رکھے گی ۔ اس کیلئے بی ایڈ امیدوار SA اسکول اسسٹنٹ پوسٹ ( ہائی اسکول ) ٹیچرس کیلئے اور ڈی ایڈ امیدوار SGT سکنڈری گریڈ ٹیچرس کیلئے اہل ہیں۔ بی ایڈ ، ڈی ایڈ امیدوار دفتر سیاست میں رجسٹریشن کروائیں۔