CSIR-UGC JRF – NET جونیر ریسرچ فیلوو لکچرر شپ

CSIR کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے HRD گروپ کے تحت سائنس کے پوسٹ گریجویٹ امیدواروں کیلئے UGC یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے اشتراک سے Join CSIR – UGC – NET رکھا جاتا ہے ۔ اب جون 2014 ء میں ہونے والے اس امتحان کا اعلامیہ CSIR کے اگزامینشن یونٹ سے جاری کردیا ہے یہ امتحان ملک بھر کے اہم شہروں میں 22 جون 2014 ء کو رکھا جارہا ہے ۔
سائنس کے مختلف پی جی مضامین
MSC کے جن مضامین کیلئے یہ امتحان ہوگا وہ ہیں ۔
1- Chemical Sciences
2-Earth, A.O.P Sciences
3- Life Sciences
( Botany/Zoology/Micro Bio Etc)
4-Physicalscieses
Physics/Chemistry
5- Engineering Scieces

Mathematical Seiences
امیدوار مذکورہ بالا مضامین جس مضمون سے پی جی کئے ہو وہ اہل ہونگے اور ان شعبہ جات میں جس مضمون سے پی جی کئے ہو وہ اہل ہونگے ۔ ان میں بعض مضامین کا امتحان صبح کا سشن اور بعض دوپہر سشن میں ہوگا ۔ اس کیلئے فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ اور آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 10 فبروری سے شروع ہوچکا ہے اور 4 مارچ آخری تاریخ ہے ۔اس کی تفصیلات اور فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے CSIR کے HRDG کے ویب سائیٹ کو ملاحظہ کریں ۔

www.sirhrdg.res.in امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل فیس کی ادائیگی کیلئے چالان کا پرنٹ آؤٹ داخل کریں۔ اس کا تفصیلی اعلامیہ کونسل نے سرکاری ہفت روز ائمپلامنٹ نیوز / روزگار سماچار کے شمارہ 7 فبروری میں بھی شائع کیا ہے ۔ مواد ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہے ۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 مارچ ہے اور تکمیل کردہ فارم کے پرنٹ آؤٹ اور منسلکات کے ساتھ فارم پتہ ذیل پر ارسال کرنے کی آخری تاریخ 8 مارچ رکھی گئی ہے ۔ امیدوار آن لائن فارم داخل کر کے اس کے پرنٹ آؤٹ حاصل کرتے ہوئے اس کے ساتھ ضروری منسلکات کے ساتھ پتہ ذیل پر ذریعہ پوسٹ روانہ کریں ۔

Sr.Controller of Exams
Examination Unit
HRDG, CSIR, Complex
Opp:Institute of Hotel Mgmt
Library Avenve, PUSA
New Delhi – 110012
CSIR-UGC کا یہ امتحان JRF جونیر ریسرچ فیلو شپ کیلئے ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ MSC امیدواروں کو Ph.D کرنے کی سہولت بھی ہوتی ہے اور اس کے علاوہ یہ امتحان (NET) بھی ہوتا ہے جس کے ذریعہ لکچر شپ کی اہلیت ہوتی ہے اور یونیورسٹی / کالجس میں لکچرر کیلئے اہل قرار دیا جاتا ہے ۔ ڈسمبر 2013 ء میں ہونے CSIR-UGC NET کے امتحان کا نتیجہ امکان ہیکہ جاریہ ماہ فبروری 2014 ء کے اواخر میں نکلے گا ۔ اس کیلئے امیدوار CSIR کا ویب سائیٹ www.csirhrdg.res.in ملاحظہ کریں۔

مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں روزگار کے مواقع
جاب میلہ ، Reach-NGO کے تحت رہنمائی
بے روزگار نوجوانوں کیلئے جاب میلہ 22 فبروری کو مدہول میں مقرر ہے ۔ ساتویں تا ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے مختلف کمپنیوں ، پیس ہوٹل مینجمنٹ ، ناگول میں 100 ، ورنی موٹرس بیگم پیٹ 100 ، یونیورسل موبائیل 100 ، کے سیکوریٹی 200 ، Hetero میں 100 ، ایکس سیکوریٹی 100 ، مایڈیلس 200 ہیں اس کیلئے مدہول ، عادل آباد کے شیوراجنا دیشمکھ فنکشن ہال میں 22 فبروری کو جاب میلہ رکھا گیا ۔ حیدرآباد کے نامور NGO Reach ( مہدی پٹنم ) نے رہنمائی کا انتظام کیا ہے ۔ اس کی تفصیلات اور مزید معلومات کیلئے 7386480936 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ۔

MCA کا قومی سطح کا انٹرنس امتحان
NIMCET-2014
MCA کورس میں داخلے کیلئے قومی سطح کا انٹرنس ٹسٹ NIMCET ہے اس کے ذریعہ ملک کے NITS نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجیز میں داخلے ہوتے ہیں ۔ NIT ورنگل میں بھی ہے سال حال اس انٹرنس امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری NIT اگرتلہ کو دی گئی ہے اور یہ انٹرنس امتحان ملک کے اہم اور منتخبہ مقامات پر 25 مئی 2014 ء کو رکھا گیا ہے ۔ آن لائن فارم داخل کرنے اور تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.nimcet2014.nita.ac.in ملاحظہ کریں ۔ تکمیل کردہ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 17 اپریل مقرر کی گئی ۔

EAMCET ای سٹ اور آئی سٹ 2014 ء کے اعلامیہ جاری
سال 2014 ء کے اہم انٹرنس امتحان CET کا جو شیڈول جاری کیا گیا تھا اب کنوینر کے تحت ان کے تفصیلی اعلامیہ جاری ہورہے ہیں ۔ چنانچہ سب سے پہلے ECET کا اعلامیہ شائع ہوا جس کیلئے پالی ٹکنیک کے ڈپلوما ہولڈرس اہل ہیں اور ان کو تین سالہ ڈگری کورس میں داخلہ ہوتا ہے جس کو Lateral Entry کہا جاتا ہے ۔ اس کے بعد انٹرمیڈیٹ کے MPC اور BPC گروپ کے امیدواروں کیلئے تمام اہم پروفیشنل کورسز میں داخلہ کیلئے انٹرنس امتحان ایمسٹ EAMCET انجینئرنگ اگریکلچر میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ کا اعلامیہ جاری ہوا اس کے فارم 20 فبروری ہے آن لائن داخل کرنا ہے

اور انٹرنس امتحان کی تاریخ 17 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ اس کے کنوینر JNTU حیدرآباد ہیں اب MBA اور MCA میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا مشترکہ انٹرنس امتحان ICET کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کیلئے کسی بھی مضمون کے گریجویٹ اہل ہیں اور اس کیلئے بھی فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس طرح اب ای سٹ ، آئی سٹ اور ایمسٹ کے اعلامیہ کے بعد دیگر انٹرنس امتحانات بی ایڈ کیلئے ایڈسٹ جو 2 جون کو مقرر ہے ۔ یل یل بی کیلئے لاسٹ ، پی جی کورسز ایم ای ، ایم ٹیک / یم فارمیسی کیلئے پی جی ای سٹ کا اعلان ہونا ہے ۔ صرف امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر انٹرنس امتحانات بھی ہیں ۔
٭٭ ٭ ٭ ٭٭