COURSES FOR INTER BPC انٹر بی پی سی امیدواروں کیلئے مواقع

انٹرمیڈیٹ (10+2) BPC امیدواروں کیلئے پروفیشنل کورسس ، پیرامیڈیکل کورسس کے ساتھ جنرل اور ووکیشنل کورسس ہیں جس کی تفصیلات کو یہاں شائع کیا جارہا ہے ۔ میڈیسن زمرہ کے مختلف کورسس بالخصوص MBBS کیلئے ریاستی سطح کے انٹرنس امتحان EAMCET کے علاوہ قومی سطح کے انٹرنس امتحانات AIIMS ، AFMC ، JIPMER ، CMC کے ساتھ بے شمار Deemed یونیورسٹیز بھی آل انڈیا انٹرنس امتحانات منعقد کررہے ہیں ۔ اس سال ایمسٹ 2014 ء 22 مئی کو رکھا جارہا ہے ۔ پڑوسی ریاست کرناٹک میں دوسری ریاست کے امیدواروں کیلئے Comedk انٹرنس امتحان ہوتا ہے ۔ اب جو امیدوار انٹرمیڈیٹ BPC کامیاب کئے ہو یا اب امتحان دیئے ہو ان کیلئے کورسس کی تفصیلات ذیل میں دی جارہی ہیں ۔

میڈیسن زمرہ کے پروفیشنل کورسس
ڈاکٹر بننے کیلئے جو پروفیشنل کورس ہوتا ہے وہ ایلوپیتھی میں MBBS ہے اور دانتوں کیلئے BDS بیاچلر آف ڈنٹل سرجری ہے ۔ اس کے علاوہ انڈین سسٹم آف میڈیسن کے تحت جو دیگر میڈیسن کے کورسس ہیں ان میں ہومیوپیتھی کیلئے BHMS ، آیورویدک کیلئے BAMS ، یونانی کیلئے BUMS ، نیچرپیتھی اور یوگا سائنس کیلئے BNYS اور سدھا میڈیسن کیلئے BSMS ہے ۔ اس کے علاوہ حیوانات کیلئے B.V.SC & A.H بیاچلر آف وٹرنری سائنس اینڈ انیمل ہسبنڈری ہے جو اگریکلچرل یونیورسٹی میں ہوتی ہے اس کے علاوہ Bio – Technology کورس ہے ۔
فارمیسی میں تین طرح کے کورسس
فارمیسی میں تین کورسس ہیں ۔ تین سالہ D.Pharm ڈپلوما ان فارمیسی چار سالہ ، B.Pharm بیاچلر آف فارمیسی اور چھ سالہ Pharma – D ڈاکٹر ان فارمیسی ہے ۔ ان میں بی فارمیسی اور فارماڈی کیلئے آندھراپردیش میں ایمسٹ ہے جبکہ ڈی فارم ڈپلوما کورس پالی ٹکنیک اداروں میں ہے ۔

اگریکلچر ، ہارٹیکلچر کورسس
اگریکلچر کورسس پروفیشنل میں آتے ہیں ۔ اس کیلئے علحدہ اگریکلچر یونیورسٹی ہے ۔ B.Sc ( اگریکلچر ) ہارٹیکلچر ، اگریکلچر ٹکنالوجی ، فارسٹری اینڈ وائیڈ لائف ہوم سائنس ، فوڈ اینڈ ٹکنالوجی کے ساتھ Fisheries & Aqua Sciences ماحولیاتی سائنس Environmeatal Scieaces اور ہوم سائنس کورس ہیں ۔

Para Medical Courses
پیرامیڈیکل کورسس میں B.Sc نرسنگ ، MLT میڈیکل لیاب ٹکنالوجی ، BPT فزیوتھراپی ہلت کیر مینجمنٹ اینڈ ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن Speech theraphy & Audiiotlogy ، Nutrition & Dieteties بصارت کیلئے ڈپلوما کورسس Optometry پیرا میڈیکل زمرے کے کورسس میں داخلے آندھراپردیش میں بغیر انٹرنس امتحان ایمسٹ کے انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات کی بنیاد پر میرٹ کے اعتبار سے ذریعہ کونسلنگ یونیورسٹی آف ہلت سائنس وجئے واڑہ کے تحت دیئے جاتے ہیں اس طرح میڈیسن زمرہ کے تمام کورسس کیلئے علحدہ یونیورسٹی این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس قائم ہے ۔
جنرل اکیڈمک کورسس
انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے ڈگری سطح پر جو جنرل اکیڈمک کورسس BSC میں ہیں ان میں BZC باٹنی ، زوالوجی ، کیمسٹری کے ساتھ Biochemistry مائیکرو بیاؤلوجی ، Genetfics وغیرہ ہیں اس کے علاوہ B.P.C امیدوار B.A یا B.Com میں بھی داخلے کے اہل ہوتے ہیں ۔

D.Ed اور LAW کورسس
انٹرمیڈیٹ BPC امیدوار ٹیچر ٹریننگ کورس D.Ed میں داخلے کے اہل ہیں جس کیلئے انٹرنس امتحان DIETCET ہوتا ہے اور لا کورس میں پانچ سالہ LLB میں داخلے کے اہل ہیں جس کیلئے لاسٹ ہوتا ہے اور ایسے تمام کورسس میں جس میں داخلہ کی اہلیت انٹرمیڈیٹ 10+2 ہوتی ہے اس کیلئے اہل ہیں ۔

دیگر پروفیشنل / ووکیشنل کورسس
دیگر پروفیشنل کورسس جو انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے ہوتے ہیں اس میں ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی ، انسورنش ، فیشن ڈیزائننگ ، جرنلزم اینڈ ماس کیمونیکیشن ، ماڈلنگ ، ٹورازم اینڈ ہاسپٹلیٹی مینجمنٹ ، ایر ہوسٹس ، کمرشیل پائلٹ شامل ہے ۔ جنرل گریجویشن میں بی اے ، بی کام ، BSC ریگولر یا فاصلاتی تعلیم یا اوپن یونیورسٹی سے کرسکتے ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد پانچ سالہ MBA یا MSC ڈیول ڈگری کیلئے بھی اہل ہیں ۔جومختلف سنٹرل یونیورسٹیز میں ہیں ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی HCU میں MA پانچ سالہ کورس ہے ۔

SSC امتحانات کا 15 اپریل کو اختتام ، طلبہ کو مصروف رکھا جائیں ، پالی تکنیک انٹرنس کوچنگ
ایس ایس سی کے امتحانات کا ریاست بھر میں 15 اپریل کو سوشیل اسٹڈیز کے دوسرے پرچے کے ساتھ ہی اختتام ہوگیا ۔ اس کے بعد طالب علم کو کیا کرنا چاہئے ۔ سب سے پہلے طالب علم کو مصروف رکھنا چاہئے ۔ ایس ایس سی کے امتحان دینے والے طلبہ کیلئے جو انٹرنس امتحانات ہوتے ہیں ان میں پالی ٹکنیک کا انٹرنس CEEP جس کو بدل کر Polycet کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ریذیڈیشنل جونیر کالجس کا انٹرنس APRJCET ہے اور کئی ادارے IIT کوچنگ کیلئے انٹرنس امتحانات لکھے ہیں جن میں چکارامیا کا انٹرنس ہے کئی ادارے طلبہ اور سرپرستوں کو SMS کرتے ہوئے داخلے کی ترغیب دلاتے ہیں اب ایس ایس سی امتحانات کے فوری بعد 19 اپریل کو احاطہ سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں ایس ایس سی کے بعد کیا کریں پر معلوماتی سمینار ہوگا ۔ سید محمد اکرم ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ میناریٹی پالی ٹکنیک کا انجینئرنگ / نان انجینئرنگ کورسیز پر لکچر ہوا۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست نے معلوماتی تقریر کی ۔Polycetکیلئے فارم 26 اپریل سے قبل داخل کردیں ۔ اس کی کوچنگ احاطہ سیاست عابڈس اور چارمینار سری چندرا کالج میں ہورہی ہے ۔