CLAT – 2015 لا کا قومی سطح انٹرنس امتحان

ملک کے تمام قومی سطح کے نامور اور معیاری لا یونیورسٹیز میں یو جی اور پی جی پروگرام جو لا تعلیم کیلئے LLB انٹگرئیڈ پانچ سالہ کورس اور ایک سالہ پی جی پروگرام LLMکورس میں داخلے کیلئے ہوتے ہیں ان کورسس میں داخلے کیلئے جو قومی سطح کا مشترکہ انٹرنس امتحان ہوتا ہے وہ CLAT کامن لا ایڈمیشن ٹسٹ ہے سال حال 2015 کے اس انٹرنس CLAT کے انعقاد کی ذمہ داری ڈاکٹر رام منوہر لوہیا لا یونیورسٹی لکھنو کو سونپی گئی ہے جو اس انٹرنس امتحان CLAT کو منعقد کرے گا ۔

پانچ سالہ انٹگرئیڈ LLB پروگرام
ملک کے 16 نامور لا یونیورسٹیز جو قومی سطح کا درجہ رکھتے ہونے ملک گیر سطح پر داخلے دیتے ہیں ۔ ان میں لا کے پانچ سالہ کورس LLB جو انٹگرئیٹڈ پروگرام ہے داخلے کیلئے انٹرنس امتحان قومی سطح پر مشترکہ ہوتا ہے جو CLAT ہے ۔ اس میں شرکت کیلئے امیدوار کی تعلیمی قابلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ (10+2) 45% زائد فیصد کے کامیاب ہو یا اب انٹر باہویں درجہ کے امتحان میں مارچ / اپریل 2015 میں شریک ہورہے ہیں وہ بھی اہل ہیں اس میں کسی خاص گروپ یا اختیاری مضامین کی ضرورت نہیں بلکہ کسی بھی گروپ کے انٹرمیڈیٹ کے امیدوار اہل ہیں ۔ امیدوار کی عمر 20 سال سے زائد نہ ہو جو یکم جولائی 2015 ء کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ انٹرمیڈیٹ (10+2) ریاستی بورڈ کے علاوہ سنٹرل کے CBSE یا اس کے مماثل کسی بورڈ کے امیدوار بھی اہل ہیں اس انٹرنس امتحان میں شرکت کیلئے فیس اور آن لائن فارم کے ادخال کیلئے 4000 ( چار ہزار ) روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ فارم بھی آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔

اہم تاریخیں ۔ شیڈول
آن لائن فارمس کے ادخال اور رجسٹریشن کا آغاز 01-01-2015
آن لائن فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 31-03-2015
CLAT ( انٹرنس امتحان ) کی تاریخ اور وقت آن لائن امتحان 10-05-2015 ،3 بجے تا 5 بجے شام
آن لائن فارم داخل کرنے اور تفصیلات معلومات کے حصول کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ www.clat.ac.in امیدوار فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات / شرائط ، رہنمایانہ نکات کو مذکورہ بالا ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرتے ہوئے ان پر عمل کریں ۔

پی جی پروگرام ایک سالہ LLM کورس تعلیمی قابلیت / اہلیت
ملک کے صف اول کے لا یونیورسٹیز بشمول نلسار یونیورسٹی حیدرآباد میں ایک سالہ پوسٹ گریجویشن پروگرام LLMمیں داخلے کیلئے بھی فارم آن لائن داخل کرناہے اور اس کیلئے امتحان CLAT-2015 میں ہوتا ہے ۔ اس کیلئے تعلیمی قابلیت اور اہلیت کم از کم 55 فیصد نشانات سے LLB میں کامیابی ضروری ہے یا ایسے امیدوار جو اب LLB کے سال آخر میں ہو اور اس کے امتحان میں شرکت والے ہو وہ بھی اہل ہیں ۔ اس طرح جو امیدوار LLM میں ان نیشنل لا یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہاں ہو اور تعلیمی قابلیت اہلیت رکھتے ہو ان کیلئے ضروری ہیکہ وہ CLAT – 2015 کا آن لائن امتحان تحریر کریں اس کے مکمل تفصیلات معلومات ویب سائیٹ www.clat.ac.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
ملک کے نامور معیاری لا یونیورسٹیز
National Law Universties
CLAT – 2015 کے ذریعہ یل یل بی انٹگرئیٹڈ پروگرام پانچ سالہ کورس ( یو جی ) اور ایک سالہ پی جی پروگرام LLM میں داخلے جن قومی سطح کے لا یونیورسٹیز میں دیئے جاتے ہیں ان میں حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شاہ میر پیٹ میں واقع NALSAR یونیورسٹی آف لا ہے ۔ اس کے علاوہ نیشنل لا انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا یونیورسٹی بھوپال نیشنل لا یونیورسٹی ، جودھپور ، گجرات ، لا یونیورسٹی گاندھی نگر راجیو گاندھی نیشنل لا یونیورسٹی آف لا پٹیالہ دی نیشنل یونیورسٹی آف اڈوانسڈ لیگل اسٹڈیز کوچی ، نیشنل یونیورسٹی آف اسٹڈی اینڈ ریسرچ ان لا رانچی، ڈی ایس نیشنل لا یونیورسٹی وشاکھاپٹنم ، ویسٹ بنگال نیشنل یونیورسٹی آف جوڈیشنل سائنس کولکتہ ہدایت اللہ نیشنل لا یونیورسٹی رائے پور ، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نیشنل لا یونیورسٹی لکھنو ، چانکیہ لا یونیورسٹی آف ایڈیشہ ،کٹک نیشنل لا یونیورسٹی ، گوہاٹی ، ٹاملناڈو لا یونیورسٹی شامل ہیں ۔

NET کا CBSE کے تحت 28 ڈسمبر کو ملک بھر میں انعقاد
سال حال لکچرر شپ کا قومی سطح کا اہلیتی امتحان NET – 2014 کا ملک بھر میں CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے تحت 28 ڈسمبر کو انعقاد عمل میں لایا گیا سابق میں یہ امتحان ہر سال UGC یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے تحت ہوتا ہے لیکن مرکز نے اس کے انعقاد کے ذمہ داری UGC کے بجائے CBSE کو سونپی اور اس سنٹرل بورڈ نے ملک بھر کے منتخبہ امتحانی مراکز میں 28 ڈسمبر اتوار کو امتحان منعقد کیں اس کے ہال ٹکٹ کیلئے ایک مرکزی ویب سائیٹ کے علاوہ ہر علاقائی مرکز کے ویب سائیٹ پر دیدی گئی تھی اس کی مزید معلومات کیلئے ویب سائیٹ www.cbsenet.nic.in ہے ۔