Civil Engineers 770 Posts انجینئرس ( سیول ) کے تقررات

AEE اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس کے پانچ محکمہ جات میں تقررات
TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے حکومت تلنگانہ کے اعلان کردہ 15522 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پہلا اعلامیہ نوٹیفیکشن نمبر 08/2015 جاری کردیا ہے ۔ اس میں صرف سیول انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس کے پانچ محکمہ جات کیلئے 770 پوسٹ پر تقررات کئے جائینگے اس کیلئے فارمس صرف آن لائن داخل کرناہے ۔ آن لائن رجسٹریشن 20اگسٹ سے شروع ہونگے اور ابتدائی دو دنوں میں 11 ہزار امیدواروں نے فارمس آن لائن داخل کردیئے ۔ آن لائن فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 3 ستمبر مقرر کی گئی ہے اور اس کا آبجیکٹیو ٹائپ تحریری مسابقتی امتحان 20 ستمبر کو تلنگانہ کے چار مقامات حیدرآباد ، ورنگل ، کریم نگر، کھمم میں رکھا گیا ہے ۔ اسٹیٹ اگزیکٹیو انجینئرس ( سیول ) کی جملہ 770 جائیدادوں میں اورل واٹر سپلائی محکمہ میں 418 ، پبلک ہلت اینڈ میونسپل انجینئرنگ محکمہ میں 121 ، میونسپل اسٹیٹ اگزیکٹیو انجینئرس کی 4 اور AEE ( سیول R&D ڈپارٹمنٹ میں 83 اور CAD محکمہ میں 143 ہیں ان جائیدادوں کو عام (Gen) اور (W) ویمن زمرہ میں منقسم کرتے ہوئے کس زمرہ میں کتنے پوسٹ ہیں اور کس زون میں ہیں بتادیا گیا ہے ۔

تعلیمی قابلیت ، عمر ، اہلیت
مذکورہ بالات 770 سیول انجینئرنگ کے پوسٹ کیلئے تعلیمی قابلیت کم از کم سیول انجینئرنگ سے بیاچلر ڈگری کی تکمیل ہے ۔ بی ای ، بی ٹیک یا AMIE اہل ہیں اور امیدوار کی عمر 18 سال سے 44 سال کے درمیان ہونی چاہئے اس کا پے اسکیل 91,450 تا 37,100 روپئے رکھا گیاہے ۔ اس طرح پرُکشش تنخواہوں پر سرکاری ملازمت حاصل کرسکتے ہیں ۔ امیدوار تعلیمی قابلیت ، اہلیت دیکھتے ہوئے فارم صرف آن لائن داخل کریں اور اس کیلئے ویب سائیٹ پر ضروری ہے کے پہلے OTR One Time Registration کروالیں ۔ اگر پہلے رجسٹریشن کرواچکے ہو تو ضروری نہیں پھر www.tspsc.gov.in سائیٹ پر فارم آن لائن داخل کریں ۔امیدوار فارم آن لائن داخل کرتے ہوئے اس امتحان میں شرکت کی مقرر کردہ فیس 100 روپئے SBI e pay کے ذریعہ داخل کریں اس کیلئے چار طریقے بتائے گئے جو سہولت بخش ہے اس کے دریعہ فیس داخل کرسکتے ہیں ۔ فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہے ، کسی اور طریقہ سے فارمد اخل نہیں کرسکتے ۔ اگر کوئی ٹیکنیکی مسئلہ ہو یا ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ نہ ہورہا ہو تو اس کیلئے ہلپ لائن نمبر اور ای میل ، helpdesk@tspsc.gov.in ۔

امتحان کی اسکیم ۔ پرچے ، نشانات
AEE اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس کے 770 پوسٹ کیلئے امتحان کی اسکیم ذیل کے مطابق رہے گی ۔
Paper – I .General Studies * General Ability 150Q – 150 Mark
Paper-II. Civil Engineering Degree level 150Q – 300 Mark
Interviw 50Mark ,Total 500 Mark
نوٹ : جنرل اسٹڈیز کے 150 سوالات میں حالیہ امور ، علاقہ تلنگانہ ، قومی اور بین الاقوامی کے ساتھ تلنگانہ ریاست سے متعلق 35 تا 40 سوالات شامل ہوسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے تلنگانہ  کی معلومات ، جنرل اسٹڈیز ، ٹسٹ میٹریل کوچنگ کیلئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

MBA میں داخلے کیلئے ICET کی ویب کونسلنگ
تلنگانہ اسٹیٹ کے MBA کالجس میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان ICET کی ویب کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق اور ویب آپشن کا شیڈول جاری کردیا گیاہے اس کیلئے TSICET-2015 کامیاب اور رینک پائے امیدوار جن میں مسلم اقلیتی امیدواروں  DD کے ذریعہ بغیر ICET کے رینک دیا گیا ان کیلئے اسنادات کی تصدیق ہلپ لائن سنٹرسHLC پر اور پھر ویب سائیٹ ، ویب آپشن دینا ہوگا امیدوار ڈگری سطح پر کم از کم 50 فیصد یا زائد نشانات سے کامیاب کیا ہو اسنادات کی صدیق کے وقت امیدوار کو ہلپ لائن مراکز پر کونسلنگ کی فیس 800 روپئے ادا کرنا ہوگا اور تمام اسنادات کی تصدیق کے بعد ہی ویب آپشن دیتے ہوئے کالجس کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔
تاریخ ۔ رینک برائے اسنادات تصدیق
٭ 27 اگسٹ 2015 ایک رینک تا 15 ہزار
٭28 اگسٹ 15001 تا 30 ہزار
٭29  اگسٹ 30001 تا 45 ہزار
٭30 اگسٹ 45001 تا آخری
امیدوار اسنادات کی تصدیق کے بعد دوسرے دن سے ویب آپشن کرسکتے ہیں ۔ 28 اگسٹ تا 31 اگسٹ ویب انٹری رکھی گئی ہے ۔
٭٭٭٭