CET-2016 Entrance Exams سال 2016 کے انٹرنس امتحانات

ایم اے حمید
تلنگانہ ریاست سال 2016 کے انٹرنس امتحان
ایمسٹ ( انجینئرنگ / میڈیسن ) 2 مئی EAMCET ، ای سٹ ( ڈپلوما ہولڈرس ) 12 مئی ECET ، آئی سٹ ( ایم بی اے ) 19 مئیICET ، ایڈسٹ ( بی ایڈ ) 27 مئی EdCET ، لاسٹ ( ایل ایل بی ) 24 مئی LAWCET ، پی جی ای سٹ ( ایم ٹیک / فارمیسی ) 29 مئی PGECET ، پی ای سٹ ( فزیکل ایجوکیشن ) 11 مئی PECET ، ۔ ریاست تلنگانہ میں سال 2016 کے اہم انٹرنس امتحانات کی تواریخ کا TSCHE تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے اور اس دفعہ امتحانات کی تواریخ کیلئے مہورت کے مطابق خاص Ekadasi دنوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور تمام اہم انٹرنس امتحانات اس سال مئی 2016 ء میں ہی رکھے گئے ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل کے تحت 8 انٹرنس امتحانات ہوتے ہیں ان کی تفصیلات دیل میں شائع کی جارہی ہیں اور مکمل شیڈول ہر انٹرنس ٹسٹ CET کے اعلامیہ میں دیا جائے گا ۔
EAMCET-2016 ، 2 مئی کو مقرر
ریاست کا اہم ترین انٹرنس امتحان EAMCET انجینئرنگ / اگریکلچر میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ جو انٹرمیڈیٹ (10+2) کے بعد MPC امیدواروں کیلئے انجینئرنگ کورسز اور BPC امیدواروں کیلئے میڈیکل پروفیشنل کورسز میں داخلے کیلئے ہوتا ہے ۔ 2 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کے انعقاد کی ذمہ داری حسب سابق JNTU-H جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کو دی گئی ہے ۔ اس انٹرنس ٹسٹ میں سال گزشتہ 2015 ء میں 2.4 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں آندھراپردیش کے 50 ہزار طلبہ بھی شامل تھے ۔ EAMCET کے ذریعہ میڈیکل کے MBBS ، ڈنٹل ، وٹرنری سائنس ، آیورویدک ، ہومیوپتھی اور فارمیسی جیسے پروفیشنل کورسز میں داخلے ہوتے ہیں اور یہ ریاست کا سب سے اہم ترین انٹرنس امتحان مانا جاتا ہے ۔ کنوینر ایمسٹ 2016ء اعلامیہ میں تفصیلات اور تبدیلیوں جسے OMR یا CBT اگر ہو تو اس کو شائع کرینگے ۔ انٹرمیڈیٹ کے سال اول اور دوم کے 600 نشانات کا 25 فیصد اس ٹسٹ کیلئے رینک کے شمار کیا جاتا ہے ۔ MPC امیدواروں کیلئے بی ای / بی ٹیک کے علاوہ فارماڈی ، بی فارمیسی ، اگریکلچر ، بائیو ٹکنالوجی کورسز میں داخلے ہوتے ہیں اور میڈیکل کیلئے سال 2015 ء میں پرائیویٹ نان مائناریٹی میڈیکل کالجس کا CBT انٹرنس امتحان علحدہ ہوا جو B زمرہ کیلئے تھی اس سے امیدوار ابھی سے واقف ہوجاتے ۔

ECET-2016 ، 12 مئی کو رہے گا
انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ ECET-2016 ، 12 مئی کو رکھا گیا ہے جو پالی ٹیکنیک کے انجینئرنگ کے ڈپلوما ہولڈرس کیلئے ہوتاہے ۔ اس کے انعقاد کی ذمہ داری JNTU حیدرآباد کو دی گئی ہے ۔ امتحان کی تاریخ کا اعلان کیا گیا اور مہورت کے مطابق ایکادرسی کے دن کا انتخاب کیا گیا صرف تین سالہ ڈپلوما کامیاب امیدواروں کیلئے یہ انٹرنس امتحان ہوتا ہے ۔
ICET یم بی اے ایم سی اے کا انٹرنس
19 مئی کو مقرر
آئی سٹ ( انٹگرٹیڈ کامن انٹرنس ٹسٹ ) جو یم بی اے ، ایم سی اے میں داخلے کیلئے ہوتا ہے ۔ سال 2016 کا ICET ، 19 مئی کو رکھا گیا ہے اس کیلئے ڈگری کامیاب یا کسی بھی مضمون سے ڈگری سال آخر کا اب امتحان دیئیہ امیدوار اہل ہوتے ہیں ۔

Ed.CET بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ
ایڈسٹ ( ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ) 27 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کے ذریعہ بی ایڈ میں داخلے دیا جاتا ہے سال گزشتہ سے بی ایڈ کو دو سال کا کردیا گیا ہے ۔ اس کے پانچ میتھاڈالوجی ( مضامین ) ہیں جس میں بی اے ، بی کام کیلئے سوشیل اسٹڈیز ، بی ایس سی امیدواروں کیلئے میاتھس ، فزیکل سائنس اور بیالوجیکل سائنس ہیں اور انگلش بھی ہے ۔

LAWCET-2016 ،
24 مئی کو ہوگا
ایل ایل بی اور ایل ایل یم میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان LAWCET اور PGLCET ، 24 مئی کو رہے گا ۔ ایل ایل بی کے دو طرح کے کورسز پانچ سالہ لاء کیلئے انٹرمیڈیٹ امیدوار اور تین سالہ لاء ( ایل ایل بی ) کیلئے ڈگری امیدوار اہل ہیں جبکہ ایل ایل ایم کیلئے ایل ایل بی کامیاب امیدوار اہل ہیں اور ان کا انٹرنس امتحان PGLCET بھی لاسٹ کے ساتھ 24 مئی کو ہوگا ۔
PGECET ایم ای ایم ٹیک اور M.Pharm میں داخلے
بی ای ، بی ٹیک کے بعد ماسٹر ڈگری یم ای ، ایم ٹیک اور بی فارمیسی کے بعد ایم فارمیسی / فارماڈی کورسس میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان PGECET پوسٹ گریجویشن انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ 29 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کے انعقاد کی ذمہ داری عثمانیہ یونیورسٹی کو دی گئی ہے ۔
PECET فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ
انٹرمیڈیٹ کے بعد ڈپلوما ان فزیکل ایجوکیشن اور ڈگری کے بعد BPEd بیاچلر آف فزیکل ایجوکیشن میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان PECET ، 11 مئی کو رکھا گیا ہے ۔