– CELERIOمتعارف-ماروتی سوزوکی کی نئی کار

حیدرآباد۔/8فبروری، ( پریس نوٹ ) آندھرا پردیش کے نمبر ون ماروتی سوزوکی کار ڈیلر، ورون موٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کمپیاکٹ کار، ماروتی سیلیریو Maroti Celerio کو انقلابی آٹوگیر شفٹ ٹکنالوجی کے ساتھ متعارف کیا ہے۔ مسٹر مکیش کمار مینا، کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے نیو ماروتی سوزوکی سیلیوریو کا آغاز کیا اور گچی باؤلی شوروم پر اس کار کے پہلے کسٹمر ڈاکٹر وی ہرینی کو اے پی کی پہلی CELERIO کا کی کنجی حوالہ کی۔ اس موقع پر مسٹر اومکار ناتھ، ریجنل منیجر، ماروتی سوزوکی، انڈیا لمیٹیڈ کے علاوہ مسٹر آر سی راجو ایگزیکیٹو ڈائرکٹر مسٹر ڈی کے راجو ڈائرکٹر مسٹر نیرج جی ایم اور دیگر اسٹاف ارکان بھی موجود تھے۔ اس کار کی فیول ایفیشینسی 23.1 کلو میٹر فی لیٹر ہے اور اس کی قیمت4.02لاکھ روپئے سے شروع ہوتی ہے۔