CCE ٰSSC-Syllabus سی سی ای نصاب

ہمارے ملک ہندوستان میں نئی قومی تعلیمی پالیسی 1986 میں پیش کی گئی پھر NCF National Carriculum Frameworks 2005 میں بنایا گیا اور RTE ‘ Right to Education ‘ قانون حق تعلیم 2009 ء میں نافذالعمل ہوا ان کے سفارشات اور اہم نکات کی روشنی میں اسکولی تعلیم نصاب اور طریقہ تدریس میں تبدیلیاں لانے کو ناگزیر قرار دیا گیا تھا چنانچہ درسی کتب کے بدلنے کے ساتھ طریقہ تعلیم میں بھی تبدیلیاں رونما ہوئی چنانچہ مذکورہ بالا نئی قومی تعلیمی پالیسی کے حصہ کے طور پر اور NCF     نیشنل کوریکلم فریم ورک کے مطابق اور قانون حق تعلیم کے اہم نکات پر CCE ‘ Continuous and Comprehensive Evaluation ‘ کو متعارف کروایا گیا چنانچہ سب سے پہلے قومی سطح کے بورڈ CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے اپنے نصاب اور ملحقہ اسکولس میں CCE کو متعارف کروایا ۔ اب CCE کو اپنانے کیلئے جو سفارشات کی تھی اس کو لازمی قرار دیا گیا اور اسکولی کے درسی کتب اس CCE نصاب کے مطابق NCERT کے تیار کئے یہ دراصل مرکوز طفل Child Centred ایجوکیشن کا حصہ ہے اور بورڈ نے اس کو اپنائے کیلئے کئی تبدیلیاں  National Curriculum Framework – 2005 ، Text Book  کی تیاری کیلئے جو رہنمایانہ نکات دی ہے اس کے مطابق ان کتب کی تیاری ، تدوین کا کام CBSE کے تحت نہیں بلکہ قومی سطح پر NCERT اور ریاستی بورڈ کے تحت درسی کتب نصاب کی تدوین SCERT کے تحت ہوتی ہے ۔ RTE – 2009 کے قانون میں بھی جہاں ابتدائی تعلیم کو مفت اور لازمی قرار دینے کے احکامات ہیں ، نصاب کو تدوین اور درسی کتب کی تیاری کیلئے جو رہنمایانہ نکات دیئے گئے ہیں وہ بھی CCE طرز تعلیم ہیں۔

CBSE کے نصاب اور ملحقہ اسکولس
CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن حکومت ہند کے وزارت فروغ انسانی وسائل MHRD کے تحت ایک خود مختار  ادارہ ہے جس کے تحت 16,800 ملحقہ اسکولس ملک اور بیرون ممالک میں ہیں اور اس بورڈ کے تحت دسویں اور بارہویں سطح سکٹر سکنڈری سطح کے امتحانات لئے جاتے ہیں اور بورڈ سرٹیفیکٹ جاری کرتا ہے اس طرح ہر ملک کا سب سے بڑا قومی سطح کا بورڈ ہے جو ملک اور بیرون ممالک یہ امتحانات منعقد کرتا ہے ۔ CBSE کے تحت نہ صرف ملحقہ اسکولس ہیں اور یہ امتحانات منعقد کرتا ہے بلکہ اس کے دائرہ کار میں UGC یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے تحت جو NET قومی اہلیتی امتحان برائے لکچرر شپ ہوتا تھا اس کے انعقاد کی ذمہ داری بھی CBSE کو سونپی گئی ہے اور آل انڈیا انجینئرنگ انٹرنس ٹسٹ AIEEE بھی CBSE کے تحت تھا جس کو اب IIT کے JEE کے پہلے مرحلے کے امتحان JEE (Main) کے انعقاد کی ذمہ داری بھی دی گئی اور یہ JEE جوائنٹ  انٹرنس اگزامیشن  دونوں طریقوں سے Online/Offline ہوتا ہے اس کے علاوہ CBSE ، انٹرمیڈیٹ (10+2) بی پی سی گروپ کے امیدواروں کیلئے پری میڈیکل / پری ڈنٹل ٹسٹ بھی منعقد کرتا ہے جس کے ذریعہ ملک بھر میں 15 فیصد نشستوں پر میڈیکل / ڈنٹل کالجس میں داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ CBSE کے طرز تعلیم کو ریاستی حکومتیں اپناتی ہے ۔ چنانچہ ریاستی حکومتیں انگلش میڈیم گورنمنٹ اسکولس کو CBSE نصاب میں تبدیل کررہی ہیں ۔

تلنگانہ میں تعلیمی سال 2014 – 15 سے CCE نصاب متعارف
CBSE نے سال 2009 ء ہی میں اپنے اسکولس میں درسی کتب کیلئے CCE نصاب کو متعارف کروایا لیکن تلنگانہ ریاست میں سالگزشتہ تعلیمی سال 2014 – 15 میں CCE درسی کتب اور امتحان کو روشناس کروایا گیا اور ایس ایس سی کے امتحانات بھی اسی CCE درسی کتب Text Books پر لئے گئے اور اس طریقہ تعلیم میں میموری Based کے بجائے Concept ہے اور اب تک طالب علم کو یاد کر کے لکھنا تھا اب سمجھ کر لکھنا ہے اس کو Think, Understand and write کہا جاتا ہے ۔ اس میں ہر طالب کو جواب بھی الگ الگ رہے گا ۔ اجتماعی نقل نویسی Mas & Cheating کا تدارک ہوگیا سب ایک جواب نہیں لکھ سکتے قومی سطح پر نصاب کو تدوین کرنے کیلئے بنایا گیا ۔ National Curricnlum framework کے نکات کو بھی تمام ریاستی حکومتیں اپنائی ہے ۔ چنانچہ تلنگانہ ریاست کے CCE میں یہ شامل ہے ۔ طالب علم کو پہلے کلاس میں CW Class Work کرنا ہوتا ہے پھر گھر میں Home Work تھا اب CCE نصاب کے بعد PW Project Work بھی ہے جو نصاب کا حصہ ہے بلکہ امتحان میں شامل ہے اور اس کے نشانات بھی دیئے جاتے ہیں ۔ اس طرح اب اسکول کے درسی کتب جامع ارتقائی نصاب کا تسلسل CCE پر مرتب کردہ ہیں جو بچہ کی ذہنی ارتقائی کیلئے بے حد معاون ہے ۔