CAT – 2015 Common Admission Test -Bاسکولس میں داخلے

ملک کے مینجمنٹ اسٹڈیز کے سرکردہ تعلیمی ادارے IIMS انڈین انسٹی ٹیوٹ اف مینجمنٹ میں داخلے کیلئے قومی سطح کا اہم ترین انٹرنس امتحان CAT ہوتا ہے جو ہمارے ملک ہندوستان کا مینجمنٹ اسٹڈیز میں داخلے کیلئے سرفہرست انٹرنس امتحان ہے یہ Common Admission Test  دو سشن میں رکھا جاتا ہے ۔
ملک کے IIMS
ملک بھر میں قائم IIMS انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹس جن شہروں میں قائم ہیں وہ احمد آباد ، امرتسر ، بنگلور ، بدھ گیا ، کولکتہ ، اندور ، کاشی پور ، کوزی کوڈ ، لکھنو ، ناگپور ، رائے پور ، رانچی ، روہتک ، سمبل پور ، شیلانگ ، سیرٹنور ، تریچیلاپلی ، اودے پور اور وشاکھاپٹنم ۔

P.G PM پوسٹ گریجویٹ پروگرام ان مینجمنٹ
IIMS میں جو مینجمنٹ کا پروگرام ڈگری کے بعد ہے ۔ وہ ایم بی اے کے مماثل ہے لیکن ایم بی اے کے ڈگری کے بجائے یہ ادارے پوسٹ گریجویٹ پروگرام ان مینجمنٹ کے نام سے کورس چلاتے ہوئے پی جی ڈپلوما ان مینجمنٹ دیتے ہیں اور یہ پی جی ڈپلوما ہر IIM ادارے میں الگ الگ ہے ۔ ہر ادارہ اپنے طور پر امتحانات منعقد کرتے ہوئے یہ ڈپلوما دیتا ہے ۔ مذکورہ مقامات پر جو IIMS قائم ہیںان کے ویب سائیٹ بھی الگ الگ ہیں ۔ ہر ادارہ کے ویب سائیٹ پر اس کے پی جی پروگرام کی تفصیلات ہیں جن کو ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں اور وہاں کے کورسس سے وقفیت حاصل کرسکتے ہیں بعض IIMS میں ایک سے زائد پی جی ڈپلوما کورسس ہیں جیسے بنگلور اور لکھنو ، احمد آباد IIM کا مقام معیار میں سرفہرست ہے ۔

CAT-2015 کی معلومات ، اہلیت ، شرائط
CAT کی مکمل معلومات کیلئے IIM کے علحدہ علحدہ ویب سائیٹ ہے جو www.iimcat.ac.in اور ہلپ ڈسک نمبر 18002660207  ، CAT – 2015 میں شرکت کیلئے تعلیمی قابلیت کم از کم 50 فیصد سے کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار اہل ہیں امیدوار CAT کیلئے دیئے گئے ویب سائیٹ سے شرائط ، اہلیت کو ملاحظہ کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کریں ۔امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ فارم آن لائن داخل کرتے وقت ایک خصوصی اور منفرد email آئی ڈی اور فون نمبردیں اور اس کو داخلے کے مکمل ہونے تک محفوظ رکھیں جو انتخاب کے طریقہ کار تک دیکھا جائے گا اور کارآمد رہے گا ۔

تحفظات کی زمرہ بندی
حکومت ہند کے تحفظات پالیسی کے قواعد کے مطابق 15 فیصد نشستیں SC امیدواروں کیلئے 7.5 فیصد ST امیدواروں اور 27 فیصد OBC دیگر پسماندہ طبقات زمرہ کیلئے مختص کی گئی ہیں اس کیلئے وہ NC – OBC , Non Creamy Layer  ہو ۔ تب تحفظات زمرہ میں شمار کیا جائے گا اور کاسٹ سرٹیفیکٹ کیلئے وہ تمام ذاتیں / کاسٹ جو حکومت ہند کی فہرست میں شامل ہے وہی تسلیم کی جائے گی ۔ اس کیلئے الگ ویب سائیٹ ہے ۔ امیدوار اس پر تفصیلات ملاحظہ کریں۔ www.ncbc.nic.in / centrallistobc.htm اگر کوئی تبدیل ہو تو حکومت ہند اس کو رجسٹریشن کے آخری دن اپنے ویب سائیٹ پر پیش کرے گی ۔ البتہ رجسٹریشن کے بعد کاسٹ ( ذات ) کے زمرہ کو پھر بدلنے کی سہولت نہیں رہے گی ۔

امتحان کی فیس اور رجسٹریشن
CAT – 2015 میں شرکت کیلئے عام زمرہ کے امیدواروں کیلئے فیس 600 1روپئے رکھی گئی ہے ۔ امیدواروں کیلئے صروری ہے وہ صرف ایک ہی فیس ادا کرے ہر ادارہ کیلئے الگ فیس دال کرنے کی ضرورت نہںی ہے ۔ CAT دراصل تمام IIMS اور -B اسکولس کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان ہے جس کے ذریعہ کسی بھی IIM میں داخلے کیلئے اہلیت ہوتی ہے ۔ فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا اس کیلئے رجسٹریشن ونڈو 6 اگسٹ 2015 سے کھولا جائے گا اور 20 ستمبر 2015 کو بند کردیا جائے گا ۔ رجسٹریشن کی مکمل معلومات اور تفصیلات ذیل کے ویب سائیٹ پر دستیاب رہے گی ۔ www.iimcat.ac.in  امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ فارم آن لائن رجسٹریشن کرواتے وقت اپنے قریبی چار شہروں کا امتحانی مرکز کیلئے نام اور سنٹر کوڈ درج کرواسکتے ہیں ۔ ملک کے 136 شہروں میں اس کے امتحانی مراکز میں ویب سائیٹ پر ان شہروں کے نام اور سنٹر کوڈ کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ان شہروں کیلئے وہ چار ترجیحی بنیاد پر نام دے سکتے ہیں۔امیدواروں کیلئے آن لائن امتحانات کا 15 اکٹوبر سے آغاز ہوگا اور اس کیلئے دو سشن میں امتحانات ہیں امیدوار اپنے Admit Card کو بھی ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں نتائج کے بعد بھی CAT-2015 کے اسکور کارڈ ( محصلہ نشانات ) کو امیدواروں کو ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کرنا ہوگا انفرادی طور پر مہیا نہیں کیا جاتا ۔ مختلف IIM میں داخلے کا طریقہ الگ الگ ہے ، تحریری امتحان ، گروپ مباحثہ اور انٹرویو اس کیلئے امیدوار اپنے اسکور پر ویب سائیٹ پر طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے داخلے کی کارروائی کریں۔