& Career GUIDANCE تعلیم اور روزگار کی رہنمائی

MBA کالجس اور -B اسکولس میں کیا فرق ہے ؟
سوال : MBA کالجس اور بزنس مینجمنٹ کے ادارہ – B اسکولس میں کیا فرق ہے ۔ اکثر یم بی اے کے طلبہ دونوں کو ایک ہی سمجھتے ہیں ۔ اس بارے میں معلومات بتاتے ہوئے داخلے کے طریقہ کار کو بنائے تو کئی گریجویٹ اور مینجمنٹ میں داخلے کے خواہاں امیدواروں کی رہنمائی ہوگی ؟
محمد شہباز ۔ ٹولی چوکی ، حیدرآباد
جواب : MBA کالجس اور – B اسکولس میں بڑا فرق ہے ۔ مینجمنٹ کالجس جو MBA کورس کی تعلیم دیتے ہیں ۔ ایم بی اے کالجس ہیں اور کورس MBA ہے جبکہ – B اسکولس میں MBA نہیں ہوتا بلکہ PGDM پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان مینجمنٹ اور – B اسکولس میں داخلے قومی سطح کے انٹرنس امتحانات CAT کے ذریعہ سرکردہ بی اسکولس IIM میں اور JAM کے ذریعہ IIT میں دیگر باوقار مینجمنٹ اسٹڈیز کے – B اسکولس میں XAT ، MAT ، AIMAT ، AIMI ، Symbosicy وغیرہ شامل ہیں ۔ ISB GMAT ہے تمام بزنس اسکولس میں داخلے کے انٹرنس امتحانات ہیں ۔ MBA میں ریاستی سطح کے انٹرنس ICET ذریعہ داخلے ہوتے ہیں ۔ اس طرح اگر کوئی – B اسکول میں داخلے پاتا ہے تو اس کو ملازمت کا حصول کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ کئی سرکردہ کمپنیاں ، ادارے برسرموقع ملازمت کا پُرکشش تنخواہوں پر پیشکش کرتے ہیں ۔ جبکہ پرائیویٹ MBA کالجس میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کئی امیدواروں کو ملازمت کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑتی ہے ۔ اس طرح کورس کے ڈھانچہ اور معیار میں بھی کافی فرق ہے ۔ اس اتوار کو سیاست ہال میں یم بی اے کے امیدواروں کیلئے سمینار میں جب IPE جو حیدرآباد کا سرفہرست – B اسکولس سوال کیا گیا تو کسی طالب علم نے جواب نہیں دیا اور جب – B اسکول سے متعلق پوچھا گیا تب بھی لاعلمی ظاہر کی گئی ۔ اس طرح MBA امیدواروں کو اپنے کورسز اور اپنے مستقبل میں پیش آنے والے تمام قسم کی معلومات رکھنا ضروری ہے ۔

لکچررس کا اہلیتی امتحان NET اب CBSE سے ہوگا ۔ معلومات چاہئے
سوال : لکچررس کا اہلیتی امتحان پی جی امیدواروں کیلئے ہر سال UGCNET یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے تحت ہوتا ہے ۔ لیکن اب یہ امتحان بجائے UGC کے CBSE کے تحت ہونے والا ہے اس کی معلومات شائع کریں ۔
عارفہ تبسم ، نازیہ ، سلمی ۔ وجئے نگر کالونی ، ملے پلی
جواب : پی جی ایم اے ، یم کام امیدواروں کیلئے جو لکچررس کا اہلیتی امتحان NET ، یوجی سی کے تحت ہوتا تھا اب ڈسمبر 2014 ء سے اس کے انعقاد کی ذمہ داروں CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کو سونپی گئی ہے اس کا اعلامیہ بھی جاری ہوچکا ہے ۔ 15 نومبر تک فارم آن لائن داخل کرتا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ UGC-NET جواب CBSE سے ہوگا ۔ 28 ڈسمبر 2014 کو حسب سابق طریقہ سے رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے مکمل معلومات ، تفصیلات اور آن لائن فارم داخل کرنے کیلئے ویب سائیٹ www.cbsenet.nic.in ہے ۔ اس کے ذریعہ یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے راست تقررات کیلئے اہلیت ہوگی۔
سال حال SSC کے امتحانات میں تبدیلیاں کی گئی فیس کی ادخال کی تواریخ اور اہلیت
سوال:ایس ایس سی کے امتحانات میں سال حال تبدیلیاں کی گئی ۔ اس کے فیس کے ادخال کی تواریخ اہلیت کے ساتھ معلومات فراہم کریں کئی امیدواروں کو علم نہیں ہے اس کے ذریعہ صاحب علم اور جو پڑھیں معلومات کو Share کریں ؟
فرحان ۔ مشیر آباد

جواب : SSC امتحان جو مارچ / اپریل 2015 ء میں منعقد شدنی ہے امتحانی اسکیم میں تبدیلیاں کی گئی ۔ جہاں درسی کتب ، نصاب بدلے گئے ۔ CCE کے تحت CBSE سسٹم کو اپنایا گیا اس طرح SSC کے امتحانی پرچہ میں بھی 20 نشانات انٹرنل اسسمنٹ کے اور 80 نشانات بورڈ کے امتحانی پرچے کیلئے رکھے گئے ۔ سال حال صرف اسکول میں زیرتعلیم باقاعدہ ( ریگولر ) طلبہ کو ہی اجازت ہے پرائیویٹ بغیر اسکولی تعلیم کے طلبہ شریک امتحان نہیں ہوسکتے ۔ ICR نامینل رول کو بھی آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کیلئے ہر طالب علم کا مکمل DATA پورا حاصل کریں ۔ آن لائن داخل کرنے کے بعد غلطی کو دور کرنے کیلئے کوئی Option نہیں ہے ۔ اس لئے اسکول انتظامیہ آن لائن کیلئے بہت باریک بینی سے فارم داخل کرنا ہوگا ۔ ایس ایس سی امتحان کے فیس کے ادخال کی آخری تاریخ بغیر جرمانہ کے 5 نومبر 50 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ15 نومبر اور 200 روپئے جرمانہ کے ساتھ 25 نومبر مقرر کی گئی ۔ ایس ایس سی امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلبہ 9885316623 پر ربط پیدا کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اوپن اسکول APOSS اور NIOS کی معلومات شائع کریں
سوال : اوپن اسکول سے دسویں اور بارہویں کے امتحانات ہیں اب چونکہ ایس ایس سی پرائیویٹ ختم ہوچکا تب APOSS کے ذریعہ سہولت ہے ۔ نیشنل اوپن اسکول میں بھی دسویں اور بارہویں امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ ان اوپن اسکول سسٹم کے بارے میں معلومات شائع کریں تو مہربانی ہوگی ؟
طاہر شریف ۔ ضلع ورنگل
جواب : APOSS اے پی اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت دسویں سطح پر اوپن SSC ہے اور انٹرمیڈیٹ کا اوپن انٹر ( ایک سالہ ) کورس ہے جو ریاستی سطح پر ہیں اسی طرح قومی سطح پر جو نیشنل اوپن اسکول ہے ۔ NOS جس کو بدل کر NIOS نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کردیا گیا یہ ملک بھر میں قائم ہیں جہاں دسویں سکنڈری اور بارہویں سینئر سکنڈری کورسس ہیں درسی کتب مہیا کرتے ہیں اور امتحان منعقد کرتے ہوئے اسنادات جاری کرتے ہیں ۔ APOSS اب ایس ایس سی پرائیویٹ طلبہ کیلئے ایک راستہ ہے ۔ اس میں عمر کی بنیاد پر شریک امتحان ہوسکتے ہیں اس کے مختلف اسٹڈی سنٹر اور مراکزہیں خواہشمند 9700111299 پر ربط پیدا کرتے ہوئے داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔