& Career GUIDANCE تعلیم اور روزگار کی رہنمائی

انٹرمیڈیٹ BPC کے 50 فیصد نشانات کا لزوم میڈیکل کورس
سوال: انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کو یم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے کونسلنگ کے ذریعہ یا مینجمنٹ کوٹہ کے وقت محصلہ نشانات کم از کم 50 فیصد کا لزوم ہے ۔ اس بارے میں صراحت کے ساتھ جواب اس کالم میں شائع کریں ؟
محمد احمد ، سرفراز ۔ مہدی پٹنم ، مانصاحب ٹینک
جواب : MBBS اور BDS میں داخلے کیلئے کونسلنگ میں ایمسٹ کا رینک دیکھا جاتا ہے اور ایمسٹ کے محصلہ نشانات بھی 50 فیصد سے کم نہ ہو اور انٹرمیڈیٹ BPC گروپ مضامین کے نشانات بھی 50 فیصد سے کم نہ ہو ایک نشان یا 49.5 پھر داخلے کے اہل نہیں ہوتے اور ساتھ ہی عمر بھی 17 سال سے کم نہ ہونی چاہئے یہ شرائط MCI میڈیکل کونسل آف انڈیا کے قواعد اور ضوابط کے مطابق کے ہیں اس لئے کونسلنگ اور مینجمنٹ کوٹہ دونوں طریقوں سے داخلے پر یہ شرائط دیکھی جاتی ہے ۔ گورنمنٹ / یونیورسٹی اور پرائیویٹ میناریٹی تمام میڈیکل کالجس میں داخلے کیلئے MCI کے قواعد کی پابندی ضروری ہوتی ہے ۔

مینجمنٹ اسٹڈیز ایم بی اے کیلئے ڈگری کے اور انٹرنس امتحانات کونسے ہیں ؟
سوال : مینجمنٹ اسٹڈیز میں یم بی اے مختلف اسپلائیزیشن کے ساتھ ہے ۔ کیا اس کیلئے ڈگری سطح پر کوئی خاص مضامین ہیں ؟ براہ کرم ایم بی اے کے ریاستی سطح اور قومی سطح کے انٹرنس امتحانات کے بارے میں بتاتے ہوئے جواب دیں ؟
عائشہ فاطمہ ۔ یاقوت پورہ
جواب : مینجمنٹ اسٹڈیز یم بی اے پروگرام میں جو خصوصی مضامین اسپلائیزیشن کی بات آپ نے سوال میں کی وہ ہر کالج یا یونیورسٹی میں نہییں ہے بعض – B اسکولس اور مینجمنٹ اسٹڈیز کے اداروں میں یہ خصوصی مضامین ہوتے ہیں ورنہ عام طور پر فینانس ، مارکیٹنگ ، HR اور IT ہے ۔ اب ایم بی اے کو ہر مضمون سے جوڑا جارہا ہے چونکہ مینجمنٹ میں ہر قسم اور ہر طرح کا کورس ہے رہی بات انٹرنس امتحانات کی ایم بی اے کیلئے تلنگانہ ، آندھراپردیش ریاست کا ICET انٹرنس امتحان ہے ۔ قومی سطح پر سرفہرست CAT ہے جو IIMS اور ٹاپ – B اسکولس میں داخلے کیلئے ہوتا ہے اس کے علاوہ MAT ، CMAT ، XMAT ، IITJAM اور دیگر بی اسکولس کے قومی انٹرنس امتحانات ہیں اور بین الاقوامی سطح پر GMAT بھی ہے ۔ ڈگری کسی بھی مضمون سے کامیاب امیدوار مینجمنٹ اسٹڈیز یم بی اے میں داخلے کیلئے اہل ہیں ۔ ضروری نہیں کہ ڈگری سطح پر یہ مضامین پڑھیں ہو ۔ بہرکیف جو طلبہ ڈگری میں زیرتعلیم ہیں وہ مذکورہ بالا انٹرنس امتحانات کی معلومات حاصل کرتے ہوئے تیاری کریں۔

ریلوے محکمہ کے امتحانات اور سوالی پرچے
سوال : محکمہ ریلوے کے امتحانات کب کب ہوتے ہیں اس کے سوالی پرچے میں کس قسم کے سوالات ہوتے ہیں ۔ان دنوں کونسے امتحانات ہیں اس بارے میں معلومات فراہم کریں تو نوازش ہوگی ؟
محمد عارف الدین ۔ حیدرآباد
جواب : محکمہ انڈین ریلوے میں ملازمت کیلئے ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ اور RRC ریلوے رکروٹمنٹ کے تحت درخواستیں طلب کی جاتی ہیں اور مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے تحریری مسابقتی امتحان ہوتا ہے اس کیلئے ہر پوسٹ کیلئے الگ الگ امتحان ہے اور امتحان کی تاریخ کا فارم داخل کرتے ہوئے اعلان نہ ہو تو ہال ٹکٹ پر امتحانی تاریخ اور امتحانی مرکز دے دیا جاتا ہے ۔ سوالی پرچہ بالکلیہ آبجیکیوٹائپ نوعیت کے ہوتے ہیں اور جوابات OMR شیٹ پر دینا ہوگا ۔ اور OMR شیٹ اور سوالات کی تعداد ، وقت بھی بتادیا جاتا ہے ۔ عام طور پر سوالات جنرل نالج ، ذہنی رحجان ، ابتدائی ریاضی اور انگلش کے آبجیکیٹو ٹائپ نوعیت ہوتے ہیں اب RRC کے گروپ ڈی کے امتحانات کے ہال ٹکٹ چند امیدواروں کو موصول ہوئے ہیں اور امتحان ماہ نومبر تا ڈسمبر مختلف تواریخ کو رکھا جارہا ہے ۔ بعض چھوٹی غلطیوں پر فارم مسترد کردیئے جاتے ہیں جنہیں ہال ٹکٹ موصول ہواہووہ امتحانی پرچے کے مطابق تیاری کریں۔

کیریئر گائیڈنس کیلئے ایم اے حمید سے دفتر سیاست میں ملاقات کے اوقات
کونسلنگ ، کیریئر گائیڈنس کے ضمن میں دفتر ’’ سیاست ‘‘ پر اور کالم نگار کیریئر گائیڈنس کو وقت بے وقت بے شمار فون کالس موصول ہوتے ہیں جن پر نہ جواب دیا جاسکتا اور نہ ہی طمانیت دی جاسکتی چنانچہ ادارہ نے قارئین سے اپیل کی کہ وہ فون کال کے بجائے شخصی طور پر دفتر سیاست محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سیل روبرو رام کرشنا تھیٹر احاطہ سیاست عابڈز میں ایم اے حمید سے روزانہ 5 بجے تا 7 بجے ملاقات کرتے ہوئے شخصی کونسلنگ حاصل کرسکتے ہیں ۔
نوٹ : براہ کرم فون کرنے کی زحمت نہ کریں۔