Burgman Streetسوزوکی اسکوٹر کا آغاز

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : سوزوکی موٹر سیکل انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کی جانب سے جو ٹو وہیلر مینو فکچرر ، سوزوکی موٹر کارپوریشن جاپان کی ایک ذیلی کمپنی ہے ۔ 125cc اسکوٹر Burgman Street کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کا ڈیزائن یوروپین اسکوٹر ڈیزائن کا ہے اور لکثرری ڈیزائن کی اس اسکوٹر میں ایڈوانسڈ ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس سے ہندوستان میں اسکوٹرس کے ایک نئے زمرہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس پر سواری کرنا آرام دہ ہے اور اس میں کئی اہم خصوصیات ہیں جیسے ڈیجیٹل کلاک ، فیول گیج ، آئیل چینج ، انڈیکیٹر اور ڈال ٹرپ میٹر ۔ Burgman Street مختلف کلرس میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 70,292 روپئے ہے ۔۔