BRAOU Open University ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان جو اپریل 2015 ء میں ہوا تھا اس میں کامیاب ہوئے امیدواروں کیلئے اور جو انٹرمیڈیٹ یا 10+2 کسی بھی گروپ سے کامیاب کئے ہو ان کو راست داخلے دیا جارہا ہے ۔ فارم آن لائن داخل کرنا ہے اس کا ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ ڈگری تین سالہ کورس میں سال اول سب کیلئے ایک ہی ہے اور مشترکہ نصاب اور درسی کتب ہیں ۔ سائنس ٹکنالوجی ، سوشیل سائنس ، انگلش اور اردو / ہندی میں سال دوم سے اختیاری مضامین گروپ کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ بی کام اور بی ایس سی کے دوسرے سال سے آغاز ہوگا ۔ جاریہ تعلیمی سال 2015 – 16 کیلئے داخلے جاری ہیں داخلے کے بعد متعلقہ اسٹڈی سنٹرس میں ہر اتوار کو رابطہ کلاسس ہوتی ہیں اور درسی کتب اور مواد یونیورسٹی فراہم کرتی ہے ۔ داخلے کے بعد حاضری ضروری نہیں ہے۔ امیدوار مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے گریجویشن کی تکمیل کرسکتے ہیں تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ اس ڈگری کی تکمیل کے بعد کسی بھی دیگر یونیورسٹیز سے پی جی یا اعلی تعلیم کیلئے اہل ہوتے ہیں ۔ تین سالہ گریجویشن کی ڈگری فاصلاتی کونسل DEC نئی دہلی سے مسلمہ ہے ۔

تین سالہ ڈگری کورس
B.A/B.Com/B.SC
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی کا میڈیم انگلش ، تلگو کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ تین سالہ ڈگری کورس کی رابطہ کلاسس ہر اتوار کو اسٹڈی سنٹرس میں ہوتی ہیں۔ اب جو امیدوار انٹرمیڈیٹ کسی بھی گروپ سے کامیاب کئے ہوئے یا پھر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں کامیاب ہوئے یا اوپن اسکولنگ سے انٹر کئے یا اس کے مماثل کورس (10+2) کامیاب ہو تو انہیں راست داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ اہلیتی امتحان کے ہوجائے گا اور جو اہلیتی امتحان ( انٹرنس ٹسٹ ) جو سال 2015 یا اس سے قبل 2011 ، 2012 ، 2013 یا 2014 میں اہلیت امتحان کامیاب کئے اور داخلے حاصل نہیں کئے تھے وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔اس کے فارم آن لائن داخل کرنا ہے اور فیس بھی آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اہلیتی امتحان کامیابی کا میمو یا انٹرمیڈیٹ (10+2)  میمو کے زیراکس داخلہ کے وقت اسٹڈی سنٹر میں آن لائن فارم کے ساتھ پیش کرنا ہوگا اس کیلئے آخری تاریخ 17 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے ۔ امیدوار اسٹڈی سنٹر کا انتخاب جو اپنے قریب ہو اس کا فارم کے ادخال کے وقت تحریر کردیں اور میڈیم بھی درج کردیں ۔ داخلے کے بعد اڈمیشن نمبر دیا جائے گا جس میں تعلیمی سال اور اسٹڈی سنٹر کا کوڈ رہے گا جو ہال ٹکٹ نمبر بھی ہوگا اور کورسس کی تکمیل تک کارآمد رہے گا ۔

اوپن یونیورسٹی میں ڈگری میں داخلے
دوسرا اہلیتی امتحان کا نتیجہ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری میں داخلے کے بعد پہلے انٹرنس امتحان اہلیتی امتحان کے بعد دوسرا اہلیتی امتحان Eligibility Test  ہوا تھا ۔ اس کیلئے ایس ایس سی کامیاب یا ناکام یا پھر انٹرمیڈیٹ ناکام امیدوار جن کی عمر 18 سال یا زائد ہو اس کیلئے اہل تھے ۔ داخلے  اس اہلیتی امتحان ہوگا کے ذریعہ اب دیا جارہا ہے ۔
تین سالہ ڈگری کورسس سال اول میں کیلئے مشترکہ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسس بی اے ، بی کام ،بی ایس سی میں داخلے کے بعد تین سالہ کورس میں سال اول ( فرسٹ ایر ) سب کیلئے مشترکہ رہے گا اور سال دوم سے مضامین / گروپ کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ سال اول میں چار مضامین سائنس ٹکنالوجی ، سوشیل سائنس ،انگلش فاونڈیشن اور ایک ماڈرن لینگونج اردو ، ہندی ، تلگو لے سکتے ہیں ذریعہ تعلیم انگلش ، تلگو کے ساتھ اردو بھی ہے۔ تین سالہ کورس ریگولر ، فاصلاتی کے بعد رابطہ کلاسس کے ذریعہ ہر اتوار کو اسٹڈی سنٹرس میں کلاسس ہوتی ہیں اور حاصری لازمی نہیں ہے اس کے علاوہ ایک سہولت یہ بھی ہے کہ آپ کسی اسٹڈی سنٹر میں داخلے حاصل کر کے کسی دوسرے اسٹڈی سنٹر میں کلاس میں شرکت کرسکتے ہیں تین سالہ کورس کیلئے ہر سال دو امتحانات ہوتے ہیں ایک سالانہ امتحان اپریل / مئی میں ہوتا ہے اور دور دوسرا سپلیمنٹری امتحان اکٹوبر / نومبر میں ہوتا ہے ۔
داخلے کی معلومات اور رہبری
اوپن یونیورسٹی میں راست داخلے کیلئے انٹرنس کامیاب یا انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدوار اور بغیر انٹرمیڈیٹ کے ( انٹرنس ) اہلیتی امتحان کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ داخلے کی معلومات ، آن لائن رجسٹریشن اور رہبری کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈبازار پر 040-24510012  ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ راست سال دوم میں داخلے کی سہولت بھی ہے اور ایسے امیدوار جو داخلے حاصل کر کے درمیان میں تعلیم ترک کردیئے تھے ایسے افراد بھی اپنے شناختی کارڈ اور ایڈمیشن نمبرکے ساتھ رجوع ہو کر داخلے کی تجدید کراسکتے ہیں اور کورس کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔ بی ایس سی سال دوم سے ہوگا جس میں پرکیٹیکل بھی رہے گا ۔ داخلے کے بعد امیدواروں کو9 سال کی میعاد تک ڈگری تکمیل کرنے کی سہولت رہے گی پھر مزید 17 اکٹوبر 5 سال تک Reneval کرواتے ہوئے کورس مکمل کرسکتے ہیں ۔