BITSAT – 2016 برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی

ایم اے حمید

انٹرمیڈیٹ یم پی سی طلبہ کیلئے انجینئرنگ اور فارمیسی کورسز میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کا انٹرنس ایمسٹ EAMCET ہے اسی طرح قومی سطح پر IIT کیلئے JEE کا Main اور اڈوانس ہے اور دیگر قومی سطح کے انجینئرنگ کالجس اور سنٹرل یونیورسٹیز کے آل انڈیا انجینئرنگ انٹرنس امتحانات ہے ۔ ان ہی میں ایک اہم انٹرنس BITSAT ہے ۔

BITS برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس
BITS پلانی راجستھان کے دیگر کیمپس پلانی ، دوبئی کے علاوہ گوا اور حیدرآباد میں ہیں ان قومی سطح اداروں میں انڈر گریجویشن سطح کے کورسز  B.E/B.Pharm/MSC ، ایم ایس سی انٹگرئیٹڈ پانچ سالہ کورس میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان BITSAT-2016 کا اعلان کیا گیا ہے ۔BITSAT برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سائنس ایڈمیشن کمپیوٹر پر مبنی CBOT – Computer Based Online Test ہے ۔ اس انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ  فرسٹ سمسٹر 2016 – 17 میں داخلہ دیا جائے گا ۔ اس کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا  ہے اور آن لائن فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 5 مارچ 2016 مقرر ہے ۔ایسے امیدوار جو BITSAT-2016 میں پہلے ہی شریک ہوچکے ہیں ان کو مزید انٹرنس امتحان لکھنے کی ضرورت ہے اس کی تفصیلات ، معلومات اور آن لائن فارمس داخل کرنے کیلئے ویب سائیٹ www.bitsadmiscon.com ملاحظہ کریں۔

BITSAT کے ذریعہ دوبئی کیمپس میں بھی داخلے
انٹرمیڈیٹ یا (10+2) معہ MPC گروپ امیدوار BITSAT کے اسکور پر نہ صرف ہندوستان کے تین کیمپس BITS پلانی ، راجستھان ، حیدرآباد یا گوا بلکہ  BITS  کے دوبئی کیمپس میں بھی داخلے کے اہل ہیں اور اس کیلئے امیدوار ویب سائیٹ www.universe.bits-pilani.ac.in ملاحظہ کریں۔
ہندوستانی طلبہ کیلئے بیرونی ممالک کے طلبہ بھی اہل
ان اداروں میں ہندوستانی طلبہ کے علاوہ بیرونی ممالک کے طلبہ بھی داخلے کے اہل ہیں ان کیلئے SAT کا اسکور دیکھا جائے گا اور SAT کے ذریعہ داخلے کے اہل ہونگے ایسے طلبہ داخلے کیلئے ” International Students Schem ” کے ذریعہ فارم داخل کریں۔اور اس کی تفصیلات ذیل کے ویب سائیٹ پر دستیاب ہے ۔
www.bitsadmission.com/ois

انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار فارم آن لائن داخل کردیں
اب جو امیدوار انٹرمیڈیٹ MPC سے سال آخر کا امتحان لکھ رہے ہو یا انٹرمیڈیٹ کامیاب ہواور ایمسٹ کی تیاری کررہے وہ اس انٹرنس امتحان کیلئے بھی فارم داخل کریں اور فارم داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات رہنمایانہ نکات ، تفصیلات ، شرائط اور معلومات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں اور فارم صرف آن لائن داخل کریں اور اس کا امتحان بھی کمپیوٹر پر مبنی آن لائن ٹسٹ رہے گا ۔ ویب سائیٹ www.bitsadmission.com ہے ۔
TS-EAMCET ، 2 مئی کو مقرر انجینئرنگ / بی ای / بی ٹیک /بی فارمیسی
انٹرمیڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کیلئے انجینئرنگ کے ڈگری کورسز بی ای / بی ٹیک میں داخلے کیلئے اور بی فارمیسی / فارماڈی کیلئے انٹرنس امتحان ریاست تلنگانہ کا 2 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے کنوینر JNTU حیدرآباد کو بنایا گیا ہے ۔ ابھی فارمس کے ادخال کا آغاز نہیں ہوا ۔ بی پی سی امیدوار میڈیکل کیلئے اور یم پی سی امیدوار انجینئرنگ کیلئے انٹرنس ٹسٹ لکھیں ۔ایمسٹ 2016 کا تلنگانہ کا اعلامیہ شائع ہونے کے بعد مکمل شیڈول دیاجائے گا جس میں فارمس کے ادخال کی تواریخ آخری تاریخیں اور دیگر تفصیلات دی جائے گی ۔
EAMCET کوچنگ کیلئے رجسٹریشن جاری
ایمسٹ انجینئرنگ اگریکلچر میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ کیلئے کوچنگ کلاسس کے پروگرام کیلئے رجسٹریشن جاری ہے ۔ انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدوار ایمسٹ ( انجینئرنگ ) کیلئے اور ایمسٹ ( میڈیسن ) کیلئے انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدوار اہل ہیں ۔ اس کیلئے امیدوار دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر صبح 11 بجے تا 6 بجے شام درج کروائیں اور اس کی کلاسس دو مقامات پر رکھی جائے گی ۔
عثمانیہ یونیورسٹی CDE فاصلاتی تعلیم کے پی جی کورسز داخلے
عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم CDE  کے پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام اور ایم ایس سی ( ریاضی ) میں داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے جاری ہیں اس کیلئے ڈگری کے متعلقہ مضمون سے کامیاب ہونا ضروری ہے اور داخلے جاریہ تعلیمی سال 2015 – 16 کیلئے ہے اور امتحان جون / جولائی 2016 ہی میں رہے گا ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس محمڈن انسٹی ٹیوٹ آف جنرل اسٹڈیز جلو خانہ کامپلکس لاڈبازار حیدرآباد 040-24510012 پر رابطہ کریں۔