B.Arch NATA – 2014 بیچلر آف آرکٹکیچر کورس

NATA کیلئے 25 اگسٹ آج آخری تاریخ
NATA امتحان میں شرکت کیلئے آخری تاریخ 25 اگسٹ 2014 رکھی گئی ۔ اور NATA کامیاب امیدوار اپنے نام بنائے گئے ہلپ لائن مراکز پر رجسٹریشن کروائیں ۔ اس کیلئے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ D.D بہ نام ” Convenor, Architecture Admission – 2014 ” جو کسی بھی قومیائے گئے بنکوں Nationalised Bank سے بنایا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل قبول ہے ۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں میں B.Arch بیاچلر آف آرکٹلیچر کورس کے سال اول ( ریگولر ) میں داخلہ کیلئے کونسلنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ اس کے ذریعہ گورنمنٹ / پرائیویٹ ، میناریٹی اور غیرامدادی کالجس میں جو کونسل آف آرکٹلیچر نئی دہلی کے منظور شدہ میں داخلے دیئے جائینگے ۔ بی آرکٹلیچر کی کونسلنگ بھی ویب پر مبنی ہوگی اس کیلئے ہلپ لائن سنٹرس بھی بنائے گئے ہیں ۔

آن لائن کونسلنگ کا شیڈول اہم تاریخیں
٭ رجسٹریشن اور اسنادات کی تصدیق ہلپ لائن مراکز یکم ستمبر ، 2 ستمبر 2014
٭ رینک کا اعلان 8 ستمبر 2014 ء
٭ سیٹ کا الاٹمنٹ 15 ستمبر 2014
٭ کلاس ورک کا آغاز 16 ستمبر 2014
٭آرکٹلیچر ایڈمیشن کا اعلامیہ JNAFAU جواہر لعل نہرو آرکٹلیچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی نے جاری کیا ۔ اس کی مکمل تفصیلات ، معلومات ، اہلیت ، اسنادات کی تصدیق ، ٹیوشن فیس ، رینک اور مکمل معلومات کیلئے ذیل کے ویب سائیٹ کو ملاحظہ کریں اس کیلئے کونسلنگ کا علحدہ اعلامیہ جاری نہیں ہوگا ۔ www.jnafau.ac.in

EAMCET ( انجینئرنگ ) کیلئے انٹر MPC کے امیدواروں کی اسنادات کی تصدیق ختم ۔ کالجس کا الاٹمنٹ
انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے ایمسٹ 2014 ء کے رینک کے لحاظ سے ویب کونسلنگ میں شرکت کیلئے 14 اگسٹ تا 23 اگسٹ اسنادات کی تصدیق Certificate Verification کا عمل ہوا ۔ پھر 25 اگسٹ ، 26 اگسٹ تک کالجس میں سیٹ الاٹمنٹ ہوگا ۔ انٹرمیڈیٹ کے MPC میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری کے محصلہ نشانات 45 یا زائد پر کونسلنگ میں شرکت کی اہلیت دی گئی ایسے میناریٹی امیدوار جو ایمسٹ ناکام تھے یا شریک انٹرنس امتحان ’’ ایمسٹ ‘‘ نہ ہوئے ان کیلئے کنوینر ایمسٹ کے پاس 300 روپئے D.D ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کروائے تھے انہیں دو لاکھ 5 ہزار سے زائد رینک دیا اور ویب کونسلنگ میں شرکت کیلئے اہل قرار دیا گیا کنوینر سنٹر واقع سنسکھیکا ودیا بھون گورنمنٹ پالی ٹیکنیک مانصاحب ٹینک پر کئی امیدواروں کو جن کے محصلہ نشانات ( اختیاری مضامین Optional ) کے 45 فیصد سے کم تھے انہیں موقع نہیں دیا اس طرح کئی امیدواروں کو مایوسی بھی ہوئی ۔

انٹرمیڈیٹ میں 40 فیصد نشانات پر اہلیت کیلئے جی او کی اجرائی ضروری
سابق میں انٹرمیڈیٹ کے امیدواروں کی جن کے امتیازی مضامین MPC میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری میں 45 فیصد سے کم نشانات تھے ان کیلئے 40 فیصد پر انجینئرنگ ڈگری کورسز بی ای ، بی ٹیک میں داخلے کیلئے اہل قرار دیا جاتا تھا اس کیلئے حکومت جی او جاری کرتی ہے ۔ اب کونسلنگ کے پہلے مرحلے کے بعد امکان ہیکہ 40 فیصد انٹر کے امیدواروں کو موقع دیا جائے گا اور انٹرمیڈیٹ کے مجموعی فیصد 60 سے زائد ہونے پر صرف اختیاری مضامین کے فیصد تناسب سے کمی آرہی ہے ۔ سال حال انجینئرنگ میں داخلے کیلئے بھی کافی تاخیر ہوئی اور حکومت نے 31 اگسٹ سے قبل داحلے کی تکمیل اور کونسلنگ مکمل کرنے کے عملی اقدامات کئے لیکن یہ آخری مرحلے نہیں ہے ۔ اس کے بعد اور مرحلے ہونگے اور داخلے کی قطعی تاریخ دی جائے گی ۔

انجینئرنگ کالجس میں کمی کی وجہ داخلے میں مشکلات ، مسلم میناریٹی کالجس کی علحدہ SW II کونسلنگ
سال حال تلنگانہ کے 10 اضلاع بشمول حیدرآباد ، رنگاریڈی میں کوئی 141 انجینئرنگ کالجس کو AICTE اور JNTUH کے معائنہ کے بعد ان کے ملحقہ حیثیت ختم کرتے ہوئے انجینئرنگ ڈگری سال اول میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی ان کالجس کو کونسلنگ کی فہرست میں شامل کیا گیا اس سے کالجس میں تعداد میں کمی اور داخلے کیلئے مسابقت بڑھ جائے گی ۔ JNTU جواہرلعل نہروٹکنالوجیکل یونیورسٹی جس سے بیشتر کالجس الحاق کردہ ہیں یونیورسٹی حکام نے بتایا کہ ان کالجس میں سال دوم ، سوم اور سال آخر کے طلبہ کی تعلیم متاثر نہیں ہوگی اور حسب سابق اپنی تعلیم جاری رکھے گے ۔ صرف سال اول میں داخلے نہیں ہوگا ۔ ریاستی حکومت نے بھی JNTU کے ان کالجس کو ملحقہ حیثیت ختم کرنے کو حق بہ جانب قرار دیا ۔ اب کالج انتظامیہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کو قطعیت دینگے ۔اور میناریٹی کالجس کی علحدہ SWII کونسلنگ ہوگی ۔