Audi R8 V10 Plus شہر حیدرآباد میں کار متعارف

ہندوستان میں آڈی کے ہیڈ مسٹر جوئے کنگ اور منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر راجیو سنگھوی
حیدرآباد۔ 25 جون ( پریس نوٹ ) صارفین کیلئے تیزی کے ساتھ اپنے پراڈکٹس کو مارکٹ میں لانے کیلئے شہرت رکھنے والی کمپنی ’’ آڈی ‘‘ نے شہر حیدرآباد میں اپنی نئی کار ’’ Audi R8 V10 Plus ‘‘ کو متعارف کروایا ہے۔ اس طرح اب تلنگانہ اور حیدرآباد کے عوام نئی زبردست رفتار کی حامل کار کو ایک نئی حد تک لے جاسکیں گے۔ جرمنی کی کارز کمپنی آڈی اس نئی کار کو میدان میں اتارکر حیدرآبادیوں کے دلوں کی دھڑکن تیز کردی ہے۔ اس کی رفتار اور کارکردگی کا اندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ یہ صرف سے 100 تا 3.2 سکنڈس 330 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے۔ اس کار سے پہلے والی تمام کاروں میں یہ سب سے زیادہ ہلکی کار ہے۔ نئی جنریشن کی اس Audi R8 V10 Plus کی قیمت 2.62 کروڑ روپئے ( سابق شوروم قیمت حیدرآباد میں ) ہے۔ ہندوستان میں آڈی کے ہیڈ مسٹر جوئے کنگ نے کہا کہ ہمارا چھٹا سینس کہتا ہے کہ ریاست تلنگانہ اس کار سے بھی ویسی ہی محبت کرے گا اور اپنائے گا جیسی کہ ہماری پچھلی گاڑیوں کے ساتھ حیدرآبادی عوام کرتے آئے ہیں۔ منیجنگ ڈائرکٹر آڈی حیدرآباد مسٹر راجیو سنگھوی نے بتایا کہ آڈی R8 نے موٹر اسپورٹس کی مسابقتی دوڑ کو ریس ٹریک سے روڈ پر لالیا ہے اور آڈی کی ایجاد ابھی تک سب سے تیزرفتار کار یہی ہے۔ آڈی کی سب سے زیادہ کاریں حیدرآباد میں ہی فروخت ہوتی ہیں اور ہمیں اس بات کی بے حد مسرت ہے کہ ہم نئی آڈی R8 کو بھی حیدرآباد میں متعارف کروایا ہے۔