AFTER INTER MPC Courses انٹرMPC امیدواروں کیلئے مواقع

ایم اے حمید
انٹرمیڈیٹ (10+2) کے بعد بے شمار کورسس ہیں جو مختلف گروپس ( اختیاری مضامین ) کیلئے الگ الگ بھی ہیں اور مشترکہ طور پر بھی ہوتے ہیں ۔ آج انٹرمیڈیٹ 10+2 (MPC Stream) کے بعد جنرل ، ووکیشنل اور پروفیشنل کورسس کی معلومات کو شائع کیا جارہاہے ۔ انٹرمیڈیٹ IPE کے علاوہ CBSE کے سینئر سکنڈری (10+2) یا ICSE کے ISC کے بعد کے اہم کورسس کی معلومات قارئین کیلئے پیش ہیں ۔

جنرل گریجویشن کورسس
B.A/B.Com/B.Sc
انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار انڈر گریجویشن سطح کے تین سالہ جنرل ڈگری کورس میں BA میں B.Com میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں اور B.Sc ، MPC کے علاوہ MPE میاتھس فزکس الکٹرانکس اور دیگر مضامین ہیں ۔ ڈگری سطح پر سائنس کے علاوہ سوشیل سائنس اور Humanities کے دیگر Combination کیلئے بھی اہل ہیں جبکہ B.Sc , MPC اور MPE کیلئے صرف انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار ہی اہل ہیں ۔

ڈگری سطح کے ووکیشنل کورسس
جنرل ڈگری کورس کے علاوہ گریجویشن سطح پر ووکیشنل کورسس میں ذیل کے BSC کے گروپس ہیں ۔ B.SC (Comp) ، B.Sc ( Electronics) ، B.Sc (Appl.Mathls) اور Statistic ہیں اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیز اور ڈیمڈ یونیورسٹیز اور قومی سطح کے ادارے ڈپلوما اور ڈگری سطح پر کئی ایک کورسس رکھے ہیں اور نئے نئے کورسس متعارف کئے جارہے ہیں ۔جس کیلئے انٹر امیدوار اہل ہیں۔
پروفیشنل کورسس میں LAW اور CA
انٹرمیڈیٹ MPCامیدوار ایل ایل بی اور بی ایل کا پانچ سالہ لاء کورس میں داخلے کے اہل ہیں اس کے علاوہ CA فاؤنڈیشن کورس CPT کیلئے بھی اہل ہیں بعض دفعہ یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ CA کیلئے صرف انٹرمیڈیٹ CEC ( کامرس ) امیدوار ہی اہل ہوتے ہیں صحیح نہیں ہے ۔کسی بھی گروپ کے امیدوار اہل ہیں۔

ہوٹل مینجمنٹ اور ہاسپٹالیٹی پروفیشنل کورسس
ہوٹل مینجمنٹ اور ہاسپٹالیٹی کے ڈپلوما اور ڈگری کورسس پروفیشنل زمرہ میں آتے ہیں اس کیلئے انٹرمیڈیٹ کے دیگر گروپس کے ساتھ MPC کے امیدوار اہل ہیں ہوٹل مینجمنٹ ، ہاسپٹالیٹی اور اس سے متعلق شعبہ جات میں کیٹرنگ ٹکنالوجی ، ٹورازم اور ٹراویل مینجمنٹ بھی شامل ہے ۔
BBA اور MBA پانچ سالہ کورس
بزنس مینجمنٹ اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈگری سطح کے کورس BBA اور پانچ سالہ انٹگرئیڈ کورس MBA کیلئے بھی انٹر MPC امیدوار اہل ہیں ۔

پانچ سالہ MA/M.Sc انٹگرئٹیڈ کورسس
بعض یونیورسٹیز بشمول HCU حیدرآباد میں انٹرمیڈیٹ کے بعد پانچ سالہ Duel Degree کورسس ہیں ان میں انٹر MPC امیدواروں کیلئے MSC کورس ہے جو پانچ سالہ میعاد کا ہے ۔ اس کے علاوہ MA انگلش بھی پانچ سالہ ہے ۔ امیدوار پانچ سالہ انٹگرئیٹڈ کورسس میںداخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔
NDA کا سال میں دو دفعہ انعقاد
UPSC یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت NDA نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کے امتحانات سال میں دو دفعہ اپریل / اکٹوبر میں منعقد ہوتے ہیں اس کیلئے نیوی اور ایرفورس شعبہ کیلئے انٹرمیڈیٹ سطح پر MPC مضامین دیکھے جاتے ہیں اور NDA میں انٹر MPC امیدوار UPSC کے مسابقتی امتحان کے ذریعہ داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جہاں کورس اور ٹریننگ دونوں دی جاتی ہیں ۔

انجینئرنگ کے قومی سطح کے انٹرنس امتحانات
انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے انجینئرنگ ٹکنالوجی کے قومی سطح پر ہونے والے انٹرنس امتحانات میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی IITs میں داخلے کا JEE ہے ۔ اور AIEEE کو ملا کر اس دفعہ JEE دو مرحلوں میں ہورہا ہے ۔ Main اور اڈوانس ہوگا ۔ BITS کیلئے BITSAT ہے مختلف ریاستی سطح کے مشترکہ انٹرنس امتحانات ہیں ۔ اور ڈیمڈ یونیورسٹی کے انٹرنس امتحانات ہیں ۔

EAMCET کے ذریعہ B.E/B.Tech اور B.Pharm میں داخلے
آندھراپردیش کا انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے ریاستی سطح کا مشترکہ انٹرنس امتحان ایمسٹ EAMCET ہے جو22 مئی 2014 ء کو مقرر ہے اس انٹرنس امتحان کے ذریعہ انجینئرنگ ڈگری کورس B.E/B.Tech کے مختلف برانچس سیول ، میکانیکل ، الکٹرانکس ، الکٹریکل ، آٹو موبائیل ، ایروناٹیکل ، کیمیکل اور دیگر انجینئرنگ برانچس میں داخلے دیئے جاتے ہیں اس کے علاوہ B.Pharm بی فارمیسی اور فارماڈی کیلئے بھی انٹر MPC کے امیدوار اہل ہیں ۔ اگریکلچر یونیورسٹی کے بی ٹیک ( اگریکلچر ) کیلئے بھی اور Bio-Tech کیلئے بھی اہل ہیں امیدوار ایمسٹ کے پراسپکٹس میں کورسس ، اور یونیورسٹیز کی تفصیلات ملاحظہ کرسکتے ہیں اور وہ تمام کورسس اور مسابقتی امتحانات جس کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) اہلیت ہوتی ہے انٹر MPC کے امیدوار اہل ہیں ۔

EAMCET – 2014 کوچنگ پروگرام
ایمسٹ 2014انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے انجینئرنگ کیلئے اور BPC امیدواروں کیلئے میڈیسن کیلئے 22مئی کو مقرر ہے اس کی کوچنگ کراش کورس پروگرام نامور اور تجربہ کار لکچررس کے خدمات حاصل کرتے ہوئے حسب سابق رکھا جارہاہے ۔ نوٹس بھی مہیا کئے جائینگے اور ماڈل ٹسٹ (Mock Test) بھی ہونگے ۔ امیدوار صبح 11 بجے تا 5 بجے محبوب حسین جگر احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر اپنے نام رجسٹریشن کروائیں ۔ ایمسٹ کی تیاری پر معلوماتی لکچر بھی ہوگا ۔

سال ICET-2014 ، LAWCET، EdCET کیلئے آن لائن فارمس داخل کریں
ایم بی اے کے انٹرنس ICET بی ایڈ کے انٹرنس Ed.CET اور یل یل بی کیلئے لاسٹ کے فارمس سال حال 2014 ء میں صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ APSCHE کے تحت کنوینرس نے اعلانات جاری کرنے کے بعد آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول دیا اس کے مطابق تاریخوں کو ملاحظہ کریں اور اہلیت کو دیکھتے ہوئے فارم آن لائن داخل کریں ۔ محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سیل احاطہ سیاست میں رجسٹریشن کے بعد رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔