A.P Residential Institutions آندھراپردیش اقامتی تعلیمی ادارے

APREIS آندھراپردیش ریڈیذنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی جس کو اب آندھراپردیش گرو کلا ودیالیہ سنستھا ہے کے تحت ریاست بھر میں 73 اقامتی مدارس چلائے جارہے ہیں جن میں 26 میناریٹی ریڈیذنشیل اسکولس ہیں جو تلگو میڈیم کے ساتھ اردو میڈیم اور انگلش میڈیم میں ہیں ۔ اس سوسائٹی کے اسکولس کا شمار معیاری تعلیم فراہم کرنے میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ تعلیمی سال 2014 – 15 میں پانچویں جماعت میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان کا اعلان کرتے ہوئے درخواستیں طلب کی ہیں ۔

پانچویں جماعت ( انگلش میڈیم ) میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان
ان اقامتی اسکول ( ریڈیذنشیل ) جن میں 73 عام نوعیت کے اور 26 اقلیتی اقامتی مدارس ہیں اور بعض ریڈیذنشیل اسکولس کو ریجنل سنٹر آف ایکسینلسی اسکولس کا اعزاز حاصل ہے ۔ ان اسکولس میں پانچویں جماعت ( انگلش میڈیم ) میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان 27 اپریل 2014 ء کو ریاستی سطح پر ریونیو ڈیویژن مراکز پر رکھا گیا ہے جس کے اوقات صبح 11 بجے تا ایک بجے ہوگا ۔

تعلیمی قابلیت / اہلیت ، عمر ، شرائط
طالب علم کی عمر عام زمرہ سے تعلق رکھنے والے کیلئے 01-09-2003 تا 31-08-2005 کے درمیان کی پیدائش کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ داخلے ضلع واری اساس پر ہونے کی وجہ متعلقہ ضلع میں دو تعلیمی سال 2012 – 13 ، 2013 – 14 میں سرکاری مدارس میں تعلیم حاصل کرچکے ہو یا جاریہ تعلیمی سال 2013 – 14 میں چوتھی جماعت میں تعلیم حاصل کررہے ہو اہل ہیں ۔ داخلے حاصل کرنے والے طالب علم کے والدین / سرپرست کی سالانہ آمدنی 2013 – 14 کے 60 ہزار روپئے سے زائد نہ ہو امیدوار درخواست داخل کرنے سے قبل مکمل تفصیلات ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں ۔ www.aprjdc.cgg.gov.in ، www.apresidential.gov.in

فارمس ای سیوا ، آن لائن مراکز میں داخل کریں
داخلے کے خواہاں امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہیکہ وہ ویب سائیٹ مذکورہ بالا تمام تفصیلات اور معلومات حاصل کرتے ہوئے فارم کو آن لائن داخل کرنے کیلئے اے پی آن لائن مراکز اور می سیوا میں www.aprjdec.cgg.gov.in کے ذریعہ آن لائن میں 20 مارچ سے 2 اپریل 2014 کے درمیان درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ درخواست کی قیمت رجسٹریشن 50 روپئے مقرر کی گئی ہے سوسائٹی کا پتہ اور فون نمبر پر مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔ آندھراپردیش گرو کلاودیالیہ سنستھیا گگن وہار ، تیسری منزل ، نامپلی ، حیدرآباد ۔ 040-24680400, 986630270 پر ربط پیدا کریں ۔

SSC کے بعد جونیر کالج انٹرنس ٹسٹ
APRJC CET – 2014
آندھراپردیش ریڈیِِذنشیل جونیر کالجس جو حکومت آندھراپردیش کی رجسٹرڈ سوسائٹی APREIS کے تحت چلتے ہیں ۔ ان رہائشی نوعیت کے جونیر کالجس جنرل میناریٹی میں انٹرمیڈیٹ سال اول تعلیمی برائے 2014 – 15 ء میں داخلے کیلئے انٹرنس ٹسٹ APRJC CET ، 7 مئی کو ریاست کے تمام ضلع مستقر / ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس پر رکھا گیا ہے جس کے اوقات 10 بجے تا 12.30 بجے ہیں ۔
SSC امتحان لکھنے والے طلبہ اہل
ایسے طلبہ جو مارچ 2014 ء میں ایس ایس سی پبلک اگزامیشن میں شرکت کررہے ہیں ۔ وہ APRJC انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ انہیں درخواست فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ جو ویب سائیٹ www.aprjdc.cgg.gov.in پر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے داخل کرسکتے آن لائن ادخال کی تاریخ 11 مارچ 2014 ء سے شروع ہوگی اور آخری تاریخ 17 اپریل مقرر ہے ۔ اس کیلئے قیمت فارم رجسٹریشن 150 روپئے مقرر کئے گئے ہیں ۔ طلبہ کا انتخاب انٹرنس ٹسٹ میں کامیابی محصلہ نشانات میرٹ ، کمیونٹی ریزویشن ، مقامی ایریا اور تحفظات کے خصوصی زمرہ جات وغیرہ کی اساس پر ہوگا ۔

اے پی ریڈیِذنشیل جونیر کالجس
( جنرل و مائناریٹی ) میں جنرل جونیر کالجس ( صرف انگلش میڈیم ) 8 ہیں ۔ مخلوط تعلیم اور میناریٹی جونیر کالجس میں انگلش اور اردو دونوں میڈیم ہیں ، اردو میڈیم ریذیڈنشیل جونیر کالجس صرف طلبہ کیلئے حیدرآباد ، نظام آباد ، گنٹور اور کرنول میں ہیں ۔ اقلیتی جونیر کالجس کے گروپ اختیاری مضامین میں یم پی سی ، بی پی سی ، سی ای سی ہیں اور مذکورہ تمام ریڈیذنشیل جونیر کالجس CACPT اور ایمسٹ کیلئے طویل معیاری کوچنگ دی جائے گی ۔۔

اے پی ریڈیذنشیل ڈگری کالج
APRDC-CET-2014
APREIS آندھراپردیش ریڈیذنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن سوسائٹی کے تحت اے پی آر ڈگری کالج ( مین ) اور سلور جوبلی گورنمنٹ کالج ( مین ) میں داخلے کیلئے RDC-CET-2014 انٹرنس امتحان تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس پر 7 مئی کو رکھا گیا ہے صبح دس بجے تا 12.30 بجے رکھا گیا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ پبلک امتحان 2014 ء میں شرکت کرنے والے طلبہ سے آن لائن ویب سائیٹ پر درخواستیں دے سکے ہیں ۔ www.aprjdc.cgg.gov.in تین سالہ ڈگری کورس ریڈیذنشیل ڈگری کالج میں کرسکتے ہیں اس میں آرٹس ، کامرس ، الانیڈ ، لائف سائنس ، فزیکل سائنس کورسز ہیں ۔ آن لائن درخواست فارم کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا اور آخری تاریخ 17 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات اور معلوماتی بروچر کیلئے ویب سائیٹ
www.aprjdc.cgg.gov.in ، www.apresidential.gov.in
فون نمبر 040-24680415
9849872773