ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے 3 طلباء کی شاندار کامیابی

اے پی گروپ I امتحان میں طلباء کا بے مثال مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے 3 طلباء نے آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کے گروپ  فرسٹ کے پریلمس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 28 مئی کو جاری AP کے گروپ I پریلمی کے نتائج میں MS IAS ACADEM کے تین طلباء مستان ولی (ہال ٹکٹ نمبر 361304216 ) ، نقیب جیلانی (360901219) ، اور شیخ ارشد (360600970) نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس کے علاوہ ایک طالب علم میر یونس (20002268) جموں کشمیر کے پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئیر ڈائرکٹر محمد معظم حسین نے آج ایک استقبالیہ تقریب میں ایم ایس IAS اکیڈیمی کے اس پہلے بیاچ کے ان کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کیا ۔ انشاء اللہ جلد ہی ایم ایس IAS اکیڈیمی سے وسیع تعداد میں طلباء کامیابی حاصل کر کے ملک کی ترقی میں اپنی خدمات فراہم کریں گے ۔ واضح رہے کہ یہ کامیاب طلباء ایم ایس IAS اکیڈیمی کے پہلے بیاچ کے ان 15 طلباء میں شامل ہیں جو UPSC کی سیول سرویز کی کوچنگ حاصل کررہے ہیں ۔ ملت کے نوجوانوں کو ملک کی بیوروکریسی کا حصہ بنانے کے لیے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے امسال کے شروع میں IAS اکیڈیمی کی شروعات کی ۔ حیدرآباد کے آصف نگر میں جدید سہولیات A/C کلاس رومس ، لائبریری اور انٹرنیٹ سے مربوط عمارت میں ایم ایس IAS اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ مقابلہ جاتی امتحانات کے کتابوں کا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے ۔ سیول سرویز کے امتحان کے لیے ضروری تمام مواد اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ پرسکون ماحول میں طلباء انہماک سے امتحان کی تیاری کرسکیں ۔ اکیڈیمی میں قیام و طعام کی پوری سہولیات مفت فراہم ہے ۔ داخلہ کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اپنی (CSR) کارپوریٹ سماجی ریسپانسی بلیٹی کے تحت IAS اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ ملت کے طلباء کو سیول سرویس امتحان کی تیاری کروا کے ملک کی بیوروکریسی میں شامل کیا جاسکے ۔ کوچنگ اور نگرانی کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ اگلے بیاچ میں داخلہ کے لیے 9 جولائی 2017 کو کل ہند سطح پر انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے ۔ سیول سرویسس میں مستقبل بنانے والے امیدوار مزید جانکاری کے لیے ایم ایس IAS اکیڈیمی کے اکاڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر شاہد سے فون 9030045422 پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔۔